خوش ذائقہ اور خوش رنگ پھل! کیوی

3,255

صحت سے بھرپور مزیدار،خوش شکل اورخوش رنگ پھل کیوی انتہائی صحت بخش پھل ہے۔وٹامن سی،وٹامن کے،وٹامن ای،کاپر،فائبر،پوٹاشیم،مینگنیز، اور فولیٹ پر مشتمل یہ پھل صحت کے اعتبار سے دنیابھر میں بہت مشہور ہے۔ اس سے بڑھ کر صحت کی ضمانت اور کیاہوسکتی ہے کہ کیوی میں پچاسی فیصد وٹامن سی پایاجاتاہے۔جو آپکے جسم کی روزمرہ وٹامن سی کی ٖضرورت کو بآسانی پوراکرسکتاہے۔خوش ذائقہ اتناہے کہ اگر آپ ایک دفعہ کھالیں تو دوبارہ کھائے بغیر نہیں پائیں گے۔ کیوی کی بے شمار خصوصیات اور اس سے پہنچنے والے فوائد جانئے ۔

مزید جانئے :بادام کے تیل کے10 فائدے

کیوی کے فائدے

۱۔کیوی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اجزاء قوت مدافعت میں اضافہ کاباعث بنتے ہیں۔
۲۔دیگر پھلوں کے مقابلے میں کیوی میں شوگر کی مقدار کم پائی جاتی ہے جسکے باعث یہ وزن میں اضافہ کاسبب نہیں بنتا۔
۳۔کیوی میں موجود فائبر, نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں۔
۴۔دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے  اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹرائی گلیسرائڈ کو کم کرتاہے۔
۵۔یہ بلڈ شوگر میں اضافہ کاباعث نہیں بنتا اسی لئے ذیابیطس کے مریض آسانی سے لے سکتے ہیں۔
۶۔آنکھوں کے لئے بہت مفید ہے یہ میکیولر ڈیجنریشن کے خطرے کو کم کرتاہے۔
۷۔وٹامن ای اوراینٹی آکسیڈنٹ کے باعث جلد کے لئے بہت مفیدہے۔
۸۔بلڈ پریشر میں مفید ہے۔اس میں موجود پوٹاشیم کے باعث سوڈیم کے اثرات سے بچاؤ ممکن ہے۔
۹۔ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے سرطان سے بچاؤ ممکن ہے۔
۱۰۔کیوی کے بیجوں میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل صلاحیت پائی جاتی ہے۔

مزید جانئے : چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...