زچگی کے بعد پیش آنے والے مسائل کا حل

3,675

زچگی کے بعد عموماً خواتین مختلف مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں ۔خاص کر وہ خواتین جو پہلی بار ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہیں۔زیادہ پریشان ہوجاتی ہیں۔

کچھ نئے آنے والے مہمان کی ذمہ داریاں اور کچھ اپنی حالتِ زار انھیں پریشان کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔اپناخیال آپنے خود ہی رکھناہے ورنہ اگر آپ ایسے وقت میں خود پر توجہ نہیں

دے پاتیں تو آگے جاکر ان مسائل کو حل کرنا بڑا کٹھن ہوجاتا ہے۔
ذیل میں ان مسائل کاحل ہے ۔جنکے لئے آپ ڈلیوری سے پہلے ہی سامان تیار کرکے رکھ سکتی ہیں۔ تاکہ بوقتِ ضرورت بآسانی استعمال کرسکیں۔

ڈپریشن

زچگی کے بعد ڈپریشن نیند کی کمی اوراچانک پڑنے والی بچے کی ذمہ داریوں کے باعث اکثر ہوجاتاہے۔اسکے لئے رات سونے سے پہلے گاؤزباں اورلیونڈر تھوڑا تھوڑا لے کر اسکا قہوہ بناکر پی لیں۔آپ پرسکون رہیں گی۔

پیٹ کا بڑھ جانا

کاسنی کی جڑاگر جڑ نہ ملے تو کاسنی کے بیج لے سکتی ہیں،گوکرو،ککڑی کے بیج،خربوزہ کے بیج،سونف،بادیان کے پھول یہ تمام چیزیں سو سو گرام لیں۔اور ڈیڑھ لیٹر پانی رات کو خوب گرم کرکے یہ تمام چیزیں اسمیں ڈال کر ڈھک دیں۔صبح اسے پکالیں اتناکہ ایک لیٹر پانی رہ جائے۔یہ آپکے لئے شربت تیار ہے۔

چھان کر فرج میں رکھیں۔رات سونے سے پہلے دو سے تین چمچ لے کرنیم گرم کرکے شہد یا دودھ میں ملا کر پی لیں۔

اضافی وزن میں کمی کیلئے

اجوائن کے پتے،تلسی کے پتے اور پہاڑی پودینہ ایک ایک کھانے کاچمچ لے کرڈیڑھ کپ پانی میں اتناپکالیں کہ ایک کپ رہ جائے ۔یہ چائے آپ سوا مہینے تک پیئیں۔اگر صبح خالی پیٹ پی سکیں تو ضرو ر پیئیں اس سے بہت اچھے نتائج آتے ہیں۔

سوجن

ٹیسو کے پھول،اجوائن اور لاہوری نمک اگر بلڈ پریشر کامسئلہ ہوتو نمک کی جگہ پھٹکری لے سکتی ہیں۔ان تینوں اجزاء کی پوٹلی بنالیں۔ٹب میں کھولتا گرم پانی لیں اور یہ پوٹلی اس میں ڈال دیں۔جہاں جہاں سوجن ہو یہ پوٹلی وہاں ٹیب کریں یا اس سے مساج کریں سوجن سے نجات مل جائے گی۔

اگر پیروں میں سوجن ہوتو آپ برداشت کے مطابق اسی گرم پانی میں اپنے پاؤں بھی ڈبو کر رکھیں تھوڑی دیر۔ لیکن ٹھنڈے پانی کے استعمال سے ازحد گریز کریں۔

ڈیٹوکس واٹر

سویا کی آدھی گڈی،چھوٹی والی پالک کے سات پتے، ہرا دھنیا،تازہ آلوبخارہ تین سے چار کٹے ہوئے گھٹلی نکال کر ،گلاب کی پتیاں ایک مٹھی،یہ تمام اجزاء چار گلاس کھولتے گرم پانی میں ڈالیں۔اگر سوجن زیادہ ہے تو آدھا چمچ چائے کی پتی بھی ڈال دیں۔ٹھنڈا ہونے پر ململ کے کپڑے سے چھان لیں ۔

پورے دن میں یہ چار گلاس پانی پی لیں۔(اگر آلوبخارے کا موسم ختم ہوجائے تو خشک آلوبخارے سات عدد استعمال کریں۔اگر پتھری کامسئلہ ہوتو پالک کااستعمال نہ کریں۔گلاب کی پتیوں کو اچھی طرح دھوکراستعمال کریں۔گلاب کا عرق موٹاپا،ڈپریشن، اور جگر کے لئے بہت اچھاہے۔)

بچوں کی نیند

نوزائیدہ بچے عموماً رات کو نہیں سوتے اور اسی وجہ سے ماں کو بھی جاگناپڑتاہے۔اگر آپ کا بچہ رات کو نہ سوتاہوتو تکئے کے پاس یابرابر میں سوئے کی آدھی گڈی رکھ دیں ۔آپکا بچہ آرام سے سوجائے گا۔لیکن سویا اصلی ہونا چاہئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...