7 بہترین غذائیں کھائیں موڈ خوشگوار بنائیں

3,729

کون ہوگا جو خوش نہیں رہنا چاہتا ہوگا لیکن روز مرہ کی پریشانیاں، کام کا دباؤ اور گھریلو مسائل موڈ کی خرابی کا باعث بنتے ہیں ۔ اسکی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ہم یہاں ان باتوں کی جانب توجہ نہیں دیں گے بلکے ہم آپکو بتایں گے کہ کس طرح آپ اپنے موڈ کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے آپکا چڑچڑا پن ختم ہو جائے گا اور اپکا موڈ خوشگوار ہو جائے گا۔

1۔ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے فوائد سے بھی مالامال ہے یہ آپکے دماغ میں خون کی کارکردگی کو بہتر بنا کے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے۔

2۔گریک یوگرٹ

گریک یوگرٹ میں کلشیم اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے پروٹین آپکے موڈ کو خوشگوار کرتا ہے جبکے کلشیم ڈپریشن، بے چینی اور چڑچڑاپن سے آپکو دور رکھتا ہے۔

3۔شہد

شہد کے ان گنت فوائد ہیں اسکے ان گنت فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کے یہ آپکی ذہنی سوزش کو کم کر کے آپکے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے اور یہ دماغی صحت کے لئے بھی بہت فائدے مند ہے۔

4۔مچھلی

مچھلی جیسے سامن، ٹراؤٹ، ہیرنگ اور سارڈین مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آپکے دماغ کے خلیات کے درمیان مواصلات کو بہتر بنا آپکو ڈپریشن، غصہ اور چڑچڑاپن سے نجات دلاتی ہے۔

5۔دالیں

دالیں سستی غذا ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے فوائد کی بھی حامل ہے دالوں میں فولک ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کے اگر ذہنی دباؤ میں دالوں کا استعمال بڑھا دیا جائے تو یہ آپکو خوشگوار موڈ فراہم کر سکتی ہیں۔

6۔پانی

جسم میں پانی کی کمی بھی آپکے موڈ کو متاثر کر سکتی ہے اس لئے جتنا زیادہ ہو سکے پانی کا استعمال کریں۔

7۔انڈا

مچھلی کی طرح انڈے میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اسکے ساتھ ساتھ انڈے میں وٹامن اے بی ڈی، زنک اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو کے ھمارے خون میں شوگر کی سطح کو ہموار رکھ کے صحت مند اور خوشگوار زندگی فراہم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...