5 طریقوں سے سونگھنے کی حس تیز بنائیں

3,266

بہت سے افراد کو اس بارے میں علم نہیں ہوگا کہ سونگھنے کی حس کو بھی تیز کیا جا سکتا ہے۔ سونگھنے کی حس کا تعلق آپکے ذائقوں سے ہے۔ اگر آپ سہی طرح سونگھ نہیں پاتے تو یہ بات ممکن ہے کہ آپ کھانوں کے حقیقی ذائقوں سے بھی لاعلم ہیں۔سونگھنے کی حس کو کس طرح تیز کر سکتے ہیں یہ ہم آپکو بتایں گے:

1۔ ورزش کریں

مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کے جو افراد روزانہ ورزش کرتے ہیں ان میں سونگھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بانسبت ان لوگوں کے جو ورزش نہیں کرتے اور انکی طرزِ زندگی صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتی۔ شاید یہ اس وجہ سے ہے کہ ورزش کرنے سے آپکے خون کا بہاؤ تیز ہو جاتا ہے جو آپکی ناک اور دماغ کی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔

2۔ تمباکو نوشی سے دور رہیں

ہم سب کو اس بارے میں بخوبی علم ہے کہ تمباکو نوشی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اسکا ایک نقصان یہ بھی ہے کے تمباکو کا دھوا ھمارے اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے اسکے ساتھ ساتھ یہ آکسیجن میں شامل ہو کر جسم کے دوسرے حصوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

3۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچیں

کیا آپ شہری آبادی کا حصہ ہیں؟اگر ایسا ہے تو آپ کی سونگھنے کی حس کم ہونے کا خطرہ بڑح جاتا ہے کیونکے شہر کی ہوا میں موجود زہریلے مادے ناک کے سیلس کو مار دیتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق ناک کے سیلس کی مدت حیات صرف تین ہفتے ہوتی ہے اسکے بعد اسکی جگا نئے سیلس لے لیتے ہیں لیکن آلودہ ہوا کی وجہ سے وہ سیلس جنم لینے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔

4۔ اچھی غذا کھائیں

ایسے غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں جن میں وٹامن بی 12 اور زنک کی وافر مقدار موجود ہو یہ آپکے اعصابی نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔زنک کے لئے مچھلی، بیف، مشروم، اور پالک کا استعمال کریں جبکے وٹامن بی 12کے لئے آم، شکرقندی، بروکلی، گاجر اور انڈے وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔

5۔الکوحل سے بچیں

الکوحل کا استعمال آپکے دماغی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے اور آپکی ناک میں موجود خلیات کی کارکردگی کو رفتار کو بھی سست کر دیتا ہے لیکن الکوحل وقتی طور پر آپکی سونگھنے کی حس کو متاثر کرتی ہے جسکے اثرات بعد میں ختم ہو جاتے ہیں لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کے الکوحل کا استعمال سے ہونے والے دیگر مسائل بھی وقتی طور پر ہوتے ہیں اس لئے بہتر یہی ہے کے الکوحل کا استعمال ختم کر دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...