مایونیز سے کریں دس مختلف کام

4,644

مایونیز ہرگھرمیں موجود ہوتی ہے لیکن ہرگھرمیں زیادہ تر وہ سینڈوچز،سلاد اوردیگر پکوان بنانے ہی میں استعمال ہوتی ہے۔کیاآپ جانتے ہیں کہ مایونیز کی مدد سے آپ اپنے دیگر مسائل بھی حل کرسکتے ہیں۔مایونیز میں موجود اجزاء کی بدولت وہ پروٹین کاخزانہ اوربہترین موئسچرائزر کاکام کرتی ہے۔اس کی مددسے کلینزنگ ،کیلننگ اورنرشمنٹ آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ساتھ ہی کیونکہ یہ ایک غذائی پروڈکٹ ہے اسی لئے نقصان دہ کیمیکل سے پاک اوراستعمال میں محفوظ بھی ہے۔

۱۔گریسی اورچکنے ہاتھوں کی صفائی

کچن اورگاڑی کی صفائی کے دوران ہاتھوں پرایسے گریسی نشانات لگ جاتے ہیں جوخالی پانی اورصابن سے صاف نہیں ہوپاتے۔ایسی صورت میں گھرمیں موجود مایونیز آپکے کام آسکتی ہے ۔اگر آپ اپنے ہاتھوں پرمایونیز لگاکرپانچ منٹ بعد دھولیں تو ہاتھ صاف ہوجاتے ہیں۔

۲۔پودوں کودیں نئی چمک

دکان میں رکھے پودے اتنے صاف ہوتے ہیں کہ انھیں دیکھ کراصلی کے بجائے نقلی یعنی پلاسٹک کاگمان ہوتاہے۔پودوں میں ایسی چمک اورخوبصورتی کے لئے اگر آپ کچن ٹاول پرمایونیز لگاکرپتوں کوصاف کریں تو پتے چمکدار اورنرم وملائم ہوجاتے ہیں۔

۳۔فرنیچر کی صفائی

مایونیز کی مدد سے آپ فرنیچر پرپڑنے والے پانی کے نشانات آسانی سے دورکرسکتے ہیں اگر میز وغیرہ پرپانی کانشان پڑجائے تو آپ اس جگہ مایونیز لگاکرہلکاسارب کرکے کچن ٹاول اس کے اوپررکھ دیں کچھ دیر بعد ٹاول ہٹائیں تو وہ نشان غائب ہوچکاہوگا۔

۴۔رنگوں کے نشانات

بچے اکثر دیواروں پرکلرپینسل اورکرے یون کلر کے نشانات لگادیتے ہیں ۔ان نشانات کوبھی مایونیز کی مدد سے صاف کیاجاسکتاہے ۔کاٹن ،ململ یاٹشوکی مدد سے مایونیز لگاکرصاف کریں تو یہ نشانات فوری صاف ہوجاتے ہیں۔

۵۔سن برن

سن برن کی صورت میں گھرمیں موجود مایونیز فوری ٹریٹمنٹ کے طورپراستعمال کیاجاسکتاہے۔سن برن سے ہونے والی تکلیف اورجلن کے فوری حل کے لئے آپ مایونیز لگاکرتھوڑی دیر چھوڑ دیں اس سے آپ کوٹھنڈک کااحساس ہوگا اورجلن جاتی رہے گی۔

۶۔جوؤںکاخاتمہ

اسکول جانے والے بچو ں کی ماؤں کاسب سے اہم مسئلہ جوئیں ہوتی ہیں ۔جن سے چھٹکاراپانا اب اتنامشکل نہ ہوگا بس مایونیز بچے کے سرمیں لگائیں اورآدھے گھنٹے بعد پہلے اچھی طرح پانی سے سرواش کریں پھرکسی مائلڈ شیمپو کااستعمال کریں ۔یہ کیمیکل سے پاک انتہائی محفوظ طریقہ ہے۔

۷۔ناخنوں کی حفاظت

اکثر لوگوں کے ناخن کمزور،کھردرے اورڈل ہوتے ہیں ۔مایونیز بہترین موئسچرائزر کے طورپرکام کرتاہے اگر ناخنوں پرمایونیز لگاکرپانچ منٹ بعد ہلکے ہلکے مساج کریں تو اس سے آپ کے ناخن مضبوط ،چمکدار اورخوبصورت ہوجائیںگے۔

۸۔اسٹیکر یالیبل کے نشانات

اکثربرتنوں یادیگر اشیاء پرلگے لیبل اپنے نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔عموماً جب آپ گلاس لیتے ہیں اوراس پرلگے اسٹیکر ہٹاتے ہیں تو ان کے نشان بہت بدنمالگتے ہیں اگر ان پرمایونیز لگاکرصاف کیاجائے تو وہ منٹوں میں صاف ہوجاتے ہیں۔

۹۔پلاسٹک کی مصنوعات

پلاسٹک کی مصنوعات کچھ عرصے بعد ہی اپنی اصل چمک کھودیتی ہیں اورماند پڑجاتی ہیں۔لیکن ان کی چمک آپ دوبارہ بحال کرسکتی ہیں بس مایونیز لیں اورکاٹن،ململ یاٹشوکی مدد سے پلاسٹک مصنوعات صاف کریں وہ پہلے جیسی نئی ہوجائیں گی۔

۱۰۔ہیئر کنڈیشنر

ہیئرکنڈیشنر کے طورپرمایونیز کااستعمال نہایت موزوں رہتاہے۔مایونیز میں موجود اجزاء آپ کے بالوں کے لئے کنڈیشنگ ماسک کاکام کرتے ہیں۔کسی تقریب میں جاناہوتو بس لگائیںآدھے گھنٹے بعد واش کریں اورپھرکمال دیکھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...