آج کا دن کیسا رہے گا ؟22نومبر 2017

7,773

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

وہ موقع  دنیا کے سامنے اپنی قابلیت کا اظہار کرنے کا موقع آگیا ہے، تو موقع کو ضائع نہیں ہونے دے اور اس ہاتھ لگے موقع کو ہاتھ سے نا جانے دیجئے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کسی بھی نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو کہ زندگی کے لئے دلچسپ ہوگی۔ دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تا کہ کام کی ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچا جا سکے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنےساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

مادی دنیا میں اس قدرمبتلا نا ہوجائے کہ روحانی دنیا سے دورہوجائے ۔ کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہے ْْ

اسد(24جولائی تا23اگست)

کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا مناسب وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائے بڑے فیصلے لے سکتے ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

مالی معاملات میں بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے تو پھونک پھو نک کر آگے بڑھے۔زند گی ایک نئےرخ پر گامزن ہوگی توممکنہ طور پر کسی نئی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

تعلیمی میدان میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔زندگی کے ساتھی کے ساتھ بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا قائم رہیں گی  ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہےاپنے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچارنا ہو۔ مالی طورپرقسمت اچھی رہیں گی اور ترقی ملے گی۔ہوسکتے ہیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

سماجی تعلقات میں بلند مقام حاصل ہوگا۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اورقائم ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہیں ۔مثبت فکر اورمحنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

زندگی کے معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے۔ خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ میں جذبے اور لگن کی کمی ہے بس اس کو اپنے اندر پیدا کریں اور مستقبل کو روشن بنادے ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...