آج کا دن کیسا رہے گا؟2 ستمبر2017

6,215
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
دل کی بات دل میں رکھنا سہی نہیں ۔ جو بھی آپ کہنا چاہتے ہیں کہہ دیں ۔ آج آپ کے ستارے بلندیوں پر ہیں۔آپ جن کاموں کو
کرنے کا کئی دن سے پلان کر رہے ہیں آج انہیں مکمل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
کچھ ایسا ہونے والا ہے جس سے آپ کی اہمیت اور لوگوں کے دلوں میں آپ کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی ۔ سرگوشیوں سے دور رہیں ۔اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں اس طرح ہی آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔ 

جوزا(21مئی تا21جون)
اپنے ڈاکٹر کی بات سنیں۔ ان کے مشورے آپ کے بھلے کے لئے ہی ہوتے ہیں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔والدین کا احترام کریں اور ان کے فیصلوں کا بھی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
سب آپ کو اہمیت دیتے ہیں۔ آپ کے دل میں جو بات ہے جلد آپ کے دوستوں کو معلوم ہو جائے گی جس سے آپ کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
دل کی بات دل میں نہ رہ جائے۔ آج کا دن خوشگوار رہے گا۔ ایک دوست جو آپ سے روٹھ گیا ہے آج اس کو منانے کا آپ کو سنہری موقع ملے گا۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
ذہن کو بوجھ سے آزاد کرلیں۔اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔کوئی اچھی خوش خبری ملے گی، موسم صحت پر اثرات مراتب کرسکتا ہے اپنا خیال رکھیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
آپ کے اندر ایک مقناطیسی کشش ہے جو کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے۔ آپ کا ایک اہم کام جو اب تک ادھورا ہے اسے پورا کرنے کا آپ کو موقع ملنے والا ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے اچھا رویہ رکھیں۔ آپ کی خوش اخلاقی ہی ان کے دلوں میں آپ کی جگہ بنائے گی۔ اپنے آرام کا خیال رکھیں۔ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ سے بچیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
’’جوہوا سو ہوا‘‘والی بات پر عمل کرتے ہوئے آج کا دن خوشی سے منائیں۔ پرانی ساری باتیں بھول جائیں اور جو آنے والا ہے اس کی تیاری کریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
زندگی کو لیکر نئے فیصلوں کے لیے دیر نہ کیجئے گا۔ایسا نہ ہو کہ کوئی اچھا وقت ہاتھ سے ریت کی طرح چھوٹ جائے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
گھر والوں کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں۔البتہ دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔ ایک مسکراہٹ سو مسائل حل کر سکتی ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
ایک شخص ایسا ہے جس کو آپ نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اپنے رویے میں تبدیلی لے آئیں ۔ وہ آپ کی زندگی کی خوشیوں کو بڑھا بھی سکتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...