آج کا دن کیسا رہے گا ؟14نومبر 2017

6,867

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ذاتی تعلقات ہمیشہ آپ کی مرضی کےمطابق نہیں چلے گے۔ کچھ معاملات پہلے ہی سے طے شدہ ہیں توکسی بھی کشیدہ صورتحال کو ٹھنڈے انداز سے حل کریں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کا ساتھی بہت آپ سے شدید محبت کرتا ہے لیکن آپ اس کی قدر نہیں کررہے ہیں اوراس بات کو اہمیت بھی نہیں دے رہے جو آپ کی اذدواجی زندگی کے لئے اچھی بات نہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آخرکارآپ اپنے اندراس بات کو قبول کرنے پرراضی ہوگئے ہیں جس کے آپ برسوں سے انکاری تھے اوریہ قبولیت آپ کو مزید اہمیت دے گی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

اس وقت آپ انتہائی پرسکون زندگی گزاررہے ہیں،دوست اورخاندان اس بات کومحسوس کریں گےاوربہت مثبت رویہ اختیار ۔کریں گے آپ بھی یہ جذبات واپس لوٹائے،

اسد(24جولائی تا23اگست)

اپنی زندگی میں اہم اور غیر اہم چیزوں کو الگ الگ کریں اور اس کو باقاعدہ حل کرنے کے لئے لائحہ عمل بنائےاور اسے غیر روایتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کیجئے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

وہ وقت آچکا ہے جب آپ کو بے انتہا پذیرائی ملے گی۔ آپ زندگی کے اہم موڑسےگز رہے ہیں جہاں آپ کی دل سے قدردانی کی جائے گی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

سماجی روابط دوبارہ بحال کریں خاص طورپر اپنے دوستوں اور خاندان سےتعلقات کودوبارہ مستحکم کریں۔ زندگی میں نئے لوگ شامل ہونگے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ بہت مثبت اورمہم جو فکر کے ساتھ ہونگے۔ مثبت سوچ و فکراورمناسب حکمت عملی کے ساتھ کاروبار کے معاملے میں فیصلہ کریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آج آپ کا موڈ انتہاتی شاندار ہیں، آج آپ اپنے آپ کو آذاد آزاد سا محسوس کررہے ہیں اوراس دن کو یادگار بنانے کے لئے جستجو میں لگے ہیں۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

زندگی کے ساتھی کے ساتھ تعلقات بہت ھم آہنگی کے ساتھ جاری ہیں آپ کا ساتھ آپ کے ساتھ بہت وفادار ہیں لیکن کسی معاملے میں وہ پریشان ہیں اس پریشانی کو دور کریں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج کا دن کاروبار کے حوالے سے بہت برا ثابت ہوسکتا ہے تو بہت احتیاط کریں اور بزنس کے معاملات میں بڑا فیصلہ لینے سے گریز کریں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

جو خواب دیکھے ہیں اس کو حاصل کرنے سے پیچھے نا ہٹے اوراس سفر میں جو آپ کے کام آسکتا ہے آپ اس کو اس طرف ۔راغب کریں

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...