آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 اکتوبر 2017

3,109

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ کی زندگی میں دل خوش واقعات آنے والے ہیں ۔ آپ روحانی اور مادی دونوں طرح کے فوائد سے مالا مال ہوں گے ۔سوچ میں انتہا پسندی سے بچیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
کام اور آرام میں توازن قائم رکھیں ۔ اپنے نظریے کی طرح دوسروں کے سوچنے کے طریقوں کو بھی عزت دیں۔ زندگی میں مالی خوشحالی آنے کا امکان ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
ہوشیاری سے کام لیں ۔ ایک دوست آپ کو دھوکا دے سکتا ہے ۔ ایک راز کھلے گا اور نیا تعلق بنے گا ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)
کم اہمیت والے تعلقات کی خاطر قریبی رشتوں کو نظر انداز نہ کریں۔ انہیں آپ کے وقت کی ضرورت ہے ۔ اجنبی افراد آپ کو آپ کی دولت سے محروم کر سکتے ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
رشتے داروں کا تعاون اور ساتھ حاصل ہوگا۔ آپ ایک طویل سفر کریں گے ۔ غلط قسم کے نظریات غلط فہمی اور بد مزگی کا باعث بن سکتے ہیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آپ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سوچیں گے۔ مگر عملی جامہ نہیں پہنا سکیں گے ۔ آپ کے معاملات کامیابی کی طرف گامزن ہوں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
فضول خرچی سے گریز کریں ۔ اس کے بعد ہی آپ خوش خبری کا منہ دیکھ سکیں گے ۔ بعض نئی دوستیاں بے سود ثابت ہوں گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
تبدیلی کا موقع ملے گا جو پر مسرت ثابت ہوگا ۔ کاروباری معاملات بہتر ہونگے ۔ خود مختاری میں اضافہ مالی استحکام بخشے گا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
ایک رشتے دار تعاون کا طالب ہے لیکن دوسرے لوگ آپ پر غلط اثر ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوگی جو آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوگا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
مقدمہ بازی میں کامیابی ہوگی۔ سخت محنت کاروباری منافع لائے گی ۔ آپ طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
آپ سماجی حلقے میں مقبول ہوں گے ۔ آپ ایک عوامی پیشہ اختیار کرنے کی طرف مائل ہوں گے ۔ آپ محبت اور عزت کے مستحق قرار پائیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
ایک غیر متوقع پیغام کسی سفر کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ایک قریبی دوست آپ کے منصوبے کے لئے خطرہ بن سکتا ہے مالی نقصان کا اندیشہ ہے لیکن محبت میں کامیابی نصیب ہوگی۔

loading...
تبصرے
Loading...