وائی فائی کے صحت پر اثرات

3,520

گھر ہولائبریری، ریسٹورنٹ ہو یا کوئی پبلک پلیس ، وائی فائی WIFIکا استعمال ہر جگہ عام ہے ۔یہاں تک کے اسکولوں میں بھی بچوں کی تعلیم کے لیے وائی فائی کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔اب شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں آپ وائی فائی Iکی ریز سے محفوظ ہوں۔

وائی فائی کس طرح کا م کرتا ہے:

وائی فائی سگنلزکے ذریعے کام کرتا ہے جو راؤٹر سے آتے ہیں اور گھر کے ہر کونے میں پھیل جاتے ہیں جن کے ذریعے آپ کا لیپ ٹاپ یا موبائل انٹرنیٹ سے لنک ہوجاتا ہے۔بہرحال ہم جہاں کہیں بھی ہو ں ہمیں وائی فائی کی ریزکا سامنہ ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے خطرناک ہیں۔

وائی فائی ہمارے لیے کتنا خطرناک ہے:

کیبل موڈیم یا وائی فائی ڈی ایس ایل راؤٹر سگنل کے ساتھ الیکٹرو میگنیٹک راؤٹر بھی بھیجتے ہیں یہ ریز کم مقدار میں ہوتی ہیں لیکن پھربھی ماہرین انھیں صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہیں ۔ جس طرح یہ ریز راؤٹر سے نکلتی ہیں اسی طرح دیوار کے دوسری طرف ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور ان کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی۔

زیادہ وقت کے لیے وائی فائی کا استعمال خطرناک ہے:

ناصرف دن کے وقت جب ہم وائی فائی استعمال کر رہے ہوتے ہیں بلکہ رات کے وقت بھی جب ہم انٹرنیٹ استعمال نہیں کر رہے ہوتے ہمیں ان ریز کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔ کیونکہ اکثر لوگ جب انٹرنیٹ استعمال نہیں بھی کرتے تو اس وقت بھی موڈیم یا راؤٹر کو بند نہیں کرتے۔ اس وجہ سے ۲۴ گھنٹے وائی فائی کی خطرناک ریز کا سامنہ ہوتا ہے جوصحت کے لیے بہت نقصان دہ ہیں۔

وائی فائی کے اثرات آس پاس کے گھروں تک جاتے ہیں:

وائی فائی سگنلز ناصرف آپ اور آپ کی فیملی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ آپ کے پڑوسیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں جب آپ وائی فائی کنیکشن چیک کرتے ہیں تو آس پڑوس کے بھی سگنلز آپ کے پاس آرہے ہوتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وائی فائی کی ریز گھر اور گھر سے باہر بھی موجود ہیں۔

وائی فائی کے صحت پر اثرات:

وائی فائی ریڈیئشن کے صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں۔ جس سے ہر وقت تھکن اور صحت خراب ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔وائی فائی ریڈیئشن نیند میں کمی ،دل کی دھڑکن تیز ہونا اور بعض اوقات مگرین کا بھی باعث بنتی ہے ۔صرف ایک ہفتے کے لیے وائی فائی بند کر کے دیکھیں آپ بہت بہتر محسوس کریں گے ۔لیکن یہ چیز صرف اس وقت ہی کارآمد ہے جب آپ کے آس پاس اور کوئی وائی فائی نہیں ہو۔

وائی فائی کے نقصانات:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لمبے عرصے تک وائی فائی ریڈیئشن کا سامنہ کرنے کی وجہ سے دماغ کی رسولی ، یادداشت کی کمی ، اور دماغ سے متعلق دوسری بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

ان خطرات کو ختم کرنے کے طریقے:

یہ جاننے کے بعد کہ وائی فائی سے آپ کی صحت کو کتنا خطرہ لاحق ہے۔آپ اپنی صحت کو درپیش مسائل سے خود کو بچا سکتے ہیں ۔ ان نقصانات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جب آپ وائی فائی استعمال نہ کریں تو اسے بند کردیں ۔ راؤٹرکے علاوہ بھی گھر کے استعمال کی دوسری چیزیں جب استعمال نہ کریں تو انھیں بند رکھیں۔
ہر کوئی وائی فائی استعمال کرنا پسند کرتا ہے اور کچھ لوگوں کا تو اس کے بغیر گزارہ ناممکن ہے۔ بڑوں کے ساتھ وہ بچے بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں جن کے اسکولوں اور گھر میں وائی فائی کا استعمال ہروقت ہوتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ وہ وائی فائی کے نقصانات کو سمجھتے ہوئے اس سے ہونے والے صحت کے مسائل سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔

مزید جانئے :شوگر کے زخم دور کرنے والاآسان اور آزمودہ نسخہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...