سورج کے صحت پر اثرات اور بچاﺅ

1,377

سورج کی شعائیں یوں تو جسم کے لیے نہ صرف مفید ہیں بلکہ بے حد ضروری بھی ہیں ۔ اس سے حاصل ہونےو الا وٹامن انسانی جلد اور مجموعی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ البتہ یہ ہی شعائیں اگر ضرورت سے زیادہ جسم کو مل جائیں تو نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہیں:

صحت پر مثبت اثرات

٭سورج سے ہمیں وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جس سے ہڈیوں ، پٹھوں اور قوت مدافعت کو طاقت ملتی ہے ۔ جسم کی وٹامن ڈی کی ضرورت اگر سہی طرح سے پوری ہوتی رہے تو انسان کئی اقسام کے کینسر زسے بھی محفوظ رہتا ہے ۔
٭جلد کے کئی مسائل کو جن میں سروسس بھی شامل ہے ، سورج کی شعاﺅں سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ سروسس میں جلد میں موجود خلیات تیزی سے جھڑنے لگتے ہیں جس سے جلد میں خارش ہونے لگتی ہے اور سفید دھبات پڑ جاتے ہیں ۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعائیں اس عمل کو سست کر دیتی ہیں ۔
٭تحقیق کے مطابق سورج کی شعائیں موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں ۔ اس سے دماغ میں ایسے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں جو ذہنی تناﺅ کم کرتے ہیں ۔
٭سورج کی گرمی سے جسم میں موجود جراثیم اور بیکٹریا مر جاتے ہیں ۔ یہ ہی وجہ سے کہ کپڑوں کو بھی دھو کر دھوپ لگانا ضروری ہوتا ہے ۔

صحت پر منفی اثرات

٭زیادہ دیر تک سورج کے نیچے رہنے سے جلد کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ تین اہم جلدی کینسر کی اقسام سورج کی شعاﺅں کی وجہ سے ہی ہوتی ہیں ۔
٭جلد کی رنگت بھی سورج سے متاثر ہو سکتی ہے ۔ اکثر لوگ جو زیادہ دیر تک سورج کے نیچے رہتے ہیں ان کی جلد کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے ۔
٭زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے ۔ سورج کی شعائیں بیماریوں سے لڑنے والے سفید خلیات کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔
٭اس سے آنکھوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ یو وی شعاﺅںکی زیادتی سے جلد کے ٹشوز متاثر ہونے لگتے ہیں ۔
٭یو وی سے جلد جلدی بوڑھی ہو جاتی ہے ۔کیونکہ کہ یہ اوپری جلد کے نیچے موجود ٹشوز اور کولاجن کو تباہ کرنے کی صالحیت رکھتی ہے ۔

احتیاطی تدابیر

٭سورج میں نکلتے ہوئے سن اکرین لوشن ضرور استعمال کریں ۔ موسم اور جلد کی ساخت کے مطابق سن اسکرین خریدیں ۔
٭تیراکی کرتے ہوئے یا جب آپ کو پسینہ آرہا ہو تو ہر دو گھنٹے بعد سن اسکرین لگائیں ۔
٭الٹرا وائلیٹ ریز سے بچنے کے لیے آنکھوں پر چشمے ضرور لگائیں ۔
٭ہمیشہ دھوپ میں نکلتے ہوئے ایسے لینس اور کاسمیٹکس استعمال کریں جو سورج کی شعاﺅں سے محفوظ رکھے ۔
٭دھوپ میں نکلنے والے افراد باقائدگی سے اپنی جلد کا معائنہ کریں ۔ اگر کوئی تبدیلی محسوس ہو تو اسکن اسپیشلسٹ سے رابطہ کریں ۔
٭جو بچے دھوپ میں کھیلتے ہیں ان کو بھی سن اسکرین کااستعمال کرنا چاہیے ۔ چھ سال کی عمر سے سن اسکرین استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...