4 منٹ میں وزن کم کریں ٹباٹا ورک آؤٹ سے

6,318

ورزش کے ذریعے ہر ایک کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اس سلسلے میں تمام ورزشیں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ ہائی انٹینسٹی والی ورزشیں تیزی سے کلوریز اور فیٹس کو جلانے کے ساتھ ساتھ فٹنس ہارمون پیدا کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہیں ۔
ماہرین انتہائی تیز رفتاری سے ۲۰ منٹ کے دورانئے کی ورزش بتاتے ہیں جو ہفتے میں5 دن کی جاتی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ۲۰ منٹ کا یہ ورک آؤٹ دوسری ورزشوں کے مقابلے تیزی سے وزن کم کرتا ہے۔
ہائی انٹینسٹی والی ورزشوں کی بھی کئی اقسام ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے لئے صحیح ورک آؤٹ کا انتخاب کریں۔اگر آپ ہر طرح فٹ ہیں تو ٹباٹا ورک آؤٹ کر سکتے ہیں ۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ۴ منٹ کا تیز رفتار ٹباٹا ورک آؤٹ ایک گھنٹے کے درمیانی رفتار کے ورک آؤٹ سے زیادہ کارآمد ہے۔

تباتا ٹریننگ سیشن کیسے ہوتے ہیں:

۔۲۰ سیکنڈ کی ٹریننگ جسے آپ جتنی زیادہ تیزی سے کر سکتے ہیں کریں۔
۔۱۰ سیکنڈ آرام کریں ۔
۔اسی طرح آٹھ مرتبہ ورزش دہرانی ہے۔

تباتا ورک آؤٹ کے فائدے:

فیٹس کو جلاتا ہے:

ٹباٹا ٹریننگ تیز رفتار ہوتی ہے اس لئے اس سے میٹابولزم اور دل کی رفتار بھی تیز ہو جاتی ہے۔تیز رفتاری سے ورزش کرنے کے لئے جسم کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے جس سے میٹا بولزم ناصرف ورزش کے دوران بلکہ بعد میں بھی بہت تیز رہتا ہے،جس کی وجہ سے آپ کا جسم اس وقت بھی فیٹس جلاتا رہتا ہے جب آپ پرسکون حالت میں ہوتے ہیں۔ٹباٹا ٹریننگ پہلے راؤنڈ سے ہی فیٹس کو جلانے کا کام شروع کر دیتی ہے اور ورزش کے کئی گھنٹے بعد تک فیٹس کو جلاتی رہتی ہے۔

مسلز کی حفاظت کرتی ہے:

وزن کم کرنے کے لئے ڈائٹنگ کرنے سے مسلزبھی کم ہونے لگتے ہیں جبکہ ٹباٹا کے طریقے سے مسلز پر زور پڑتا ہے جس سے جسم کو پتہ چلتا ہے کہ اسے اور مسلز کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں فیٹس کم ہونے کے ساتھ مسلز بڑھتے ہیں ۔

جسم کی ایروبک اور ان ایروبک صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے:

جسم کی ایروبک صلاحیت کا مطلب ور زش کے دوران ذیادہ سے ذیادہ آکسیجن کااستعمال کرنا ہے جبکہ ان ایروبک کا مطلب آکسیجن کی کمی میں جسم کا ذیادہ سے ذیادہ توانائی بنانے کی صلاحیت ہے۔جسم میں آکسیجن کی کمی کے وقت جسم اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے کاربوہائڈریٹ کو جلا کر توانائی حاصل کرتا ہے۔ہفتے میں ۵ دن ۶ ہفتوں تک ٹباٹا ورک آؤٹ کرنے سے جسم کی ایروبک صلاحیت میں۱۴ فیصد جبکہ ان ایروبک صلاحیت میں ۲۸ فیصد تک اضافہ ہوتا ہے جو اسٹیمنا میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

وقت کی بچت:

آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں ٹباٹا ورک آؤٹ میں صرف ۴ سے ۸ منٹ لگتے ہیں۔اس ورک آؤٹ میں وقت کی بچت ہے کیونکہ اس کے لئے آپ کو جم نہیں جانا پڑتاکیونکہ یہ ورک آؤٹ گھر میں موجود چیزوں سے کیا جاسکتا ہے۔
ان تمام فوائد کی کو یاد رکھنے کے ساتھ یہ بات بھی ذہن میں رکھیے کہ ٹباٹا ورک آؤٹ شروع کرنے سے پہلے ۵۔۱۰ منٹ کا وارم اپ لیں۔
ٹباٹا ورزشیں جو بنا ٹرینر کے بھی کی جاسکتی ہیں:
۔۲۰ سیکنڈ تیز دوڑیں ،دس سیکنڈ کے لئے رکیں۔۸ مرتبہ کریں ۔
۔۲۰ سیکنڈ رسی کودیں،۱۰ سیکنڈرکیں۔۸ مرتبہ کریں۔
۔۲۰ سیکنڈ تک پش اپ کریں۔۱۰ سیکنڈ رکیں۔۸ مرتبہ کریں۔
۔۲۰ سیکنڈ فکس سائیکل چلائیں ۔۱۰ سیکنڈ کا وقفہ دیں۔۸ مرتبہ اسی طرح کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...