گرمیوں میں چلنا اور اس کے 7فوائد

1,174

گزشتہ چند سالوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے گرمیوں میں لو چلتی تھی، پھر حبس ہوتا تھا اور بارش ہو جاتی تھی اور موسم بہتر ہو جاتا تھا۔ لیکن اب لو اور حبس کے ساتھ ہیٹ اسٹروک کا بھی اضافہ ہو چکا ہے جس سے ہونے والے نقصان کے پیش نظر لوگ پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی گرمی میں بلا وجہ گھر سے نکلنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ گرمیوں میں چلنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے بہت سے فوائد ہیں۔

1۔زیادہ چاق و چوبند بناتا ہے:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گرمیوں میں چلنا توانائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ کیونکہ عام موسم میں چلنا ہمارے جسم کو مشکل نہیں لگتا جبکہ گرمی میں چلنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے ۔ اور ہمارا جسم سخت موسم میں محنت کا عادی ہوجاتا ہے۔

2۔جسم کی کارکردگی بڑھاتا ہے:

گرمیوں میں چلنا ہمارے جسم کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔ جب ہم گرمی میں چلتے ہیں تو جسم کا دوران خون تیز ہوتا ہے۔ جس سے دل زیادہ خون پمپ کرتا ہے۔ اس طرح دل کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں چلنے والے لوگوں کے دل کی دھڑکن عموماََ ہلکی رہتی ہے۔

3۔ذہنی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے:

گرمیوں میں چلنا مشکل ضرور ہے لیکن یہ ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔سخت موسم میں محنت کرنا ذہن کو زیادہ مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

4۔زیادہ پسینہ نکلتا ہے:

پسینہ نکلنے کا مقصد جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنا ہوتا ہے۔ جتنا پسینہ نکلتا ہے، جسم اتناہی ٹھنڈا رہتاہے۔ اس طرح گرمیوں میں چلنا جسم کو ٹھنڈا رکھ کر بھی اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔

5۔وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے:

دھوپ میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ دھوپ میں دیر تک چلنے سے وٹامن ڈی کی وافر مقدار حاصل کرسکتے ہیں۔اس طرح یہ ہماری قوت مذافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

6۔بیماری کے امکانات کم کرتا ہے:

گرمیوں میں چلنے سے بہت سی بیماریوں کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ جن میں دل کی بیماریاں، سانس، شوگر اور کچھ کینسر کی اقسام بھی شامل ہیں۔

7۔زیادہ فیٹس جلاتا ہے:

گرمیوں میں چلنا سردی کے مقابلے میں یوں بھی مفید ہے کہ اس میں جسم کے فیٹس زیادہ تیزی سے جلتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزن میں جلد کمی واقع ہوتی ہے۔

کوشش کریں کہ گرمی سے گھبرا کر اپنی چلنے کی عادت نہ چھوڑیں۔ کیونکہ گرمیوں میں چلنا سردی کی بہ نسبت بہت زیادہ مفید ہے۔ اگر آپ گرمی سے بہت زیادہ گھبراتے ہیں تو چلنے کے لیے صبح سویرے کا وقت رکھیں۔ تاکہ آپ آسانی کے ساتھ چل سکیں اور اس کے فوائد حاصل کرسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...