سیاہ لباس کے ساتھ جوتے ، بیگ اور جیولری

872

سیاہ وہ رنگ ہے جو کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتا یہ غم وخوشی دونوں کا رنگ ہے ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس رنگ کا ایک قیمتی یا اسٹائلش سوٹ اس کے پاس ضرور ہو۔ لیکن یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بلیک ڈریس کے ساتھ استعمال کیئے جانے والے دیگر لوازمات کے لیے خواتین اہمیت نہیں دیتی جو کہ سراسر غلط ہے کیونکہ اگر آپ کسی خاص موقع پر اس رنگ کا لباس زیب تن کررہی ہیں تب آپ کو اپنے میک اپ سے لے کر بیگ اور جوتوں کے ساتھ ساتھ جیولری کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا بہ صورت دیگر اس رنگ کا حُسن ماند پڑ جائے گا ۔ یقیناًیہ ٹپس آپ کے لیے کار آمد ثابت ہوں گے۔

جوتے یا سینڈل کا انتخاب:

ایک اچھالباس، پرفیکٹ شوز کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہوتا اگر آپ کا سیاہ لباس چھوٹا ہے، یعنی قمیض چھوٹی اور ٹراؤزر ٹخنوں تک ہے تب آپ فلیٹ شوز کا استعمال کریں لیکن مکمل فلیٹ نہیں بلکہ اس پرایک آدھ انچ کی ہیل بھی لازمی ہونی چاہیئے کیونکہ سیاہ لباس کے ساتھ ہیل Stunning لک دیتی ہے اگر لباس مکمل طور پر سادہ اور نفیس ہے تب آپ کی ہیل فینسی ہونی چاہیئے اس ضمن میں رنگ کا انتخاب آپ اپنی مرضی سے بھی کرسکتی ہیں البتہ سادہ بلیک پہناوے کے ہمراہ گولڈن اور لال شوز یا سینڈل بہترین ہوتی ہے۔

ہینڈ بیگ:

اس رنگ کے پہناوے کے ساتھ ہینڈ بیگ بھی خاصا محتاط رہ کر منتخب کرنا پڑتا ہے۔ ظاہر ہے پرس ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر شخصیت ادھوری رہتی ہے۔ ہر لباس کے ساتھ ہینڈ بیگ ایسا ہونا چاہیئے کہ وہ اس سے الگ نظر نہ آئے بلکہ شخصیت اور لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہوجائے ۔ اگر آپ سیاہ لباس کے ساتھ کسی Casual فنکشن میں شرکت کرنے جارہی ہیں تو آپ بڑے ہینڈ بیگ کا استعمال کرسکتی ہیں(یاد رہے کہ یہ بڑا ہینڈ بیگ آپ کے سراپے کی مناسبت سے ہوتو بہتر ہوگا) کیونکہ ضرورت سے زیادہ بڑا بیگ آپ کے لباس پر حاوی ہوگا اور آپ کی اپنی شخصیت بھی دب جائے گی۔

اس کے علاوہ اگر آپ کسی شادی یا ایسی ہی کسی بڑی تقریب میں سیاہ رنگ کا پہناوا زیب تن کررہی ہیں تو اس صورت میں آپ کے لیے کلچ کا استعمال مناسب رہے گا۔ کلچ سے آپ کے لباس کی خوبصورتی اور دلکشی اور زیادہ اُبھر کر سامنے آئے گی۔

زیورات کا انتخاب:

آپ کی شخصیت کی تیاری کے لیے سب سے اہم حصہ جیولری کا مرحلہ ہے کچھ خواتین بھاری بھرکم اور کچھ، ہلکی پھلکی جیولری پہننا پسند کرتی ہیں لیکن یہاں بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے کہ کس قسم کی جیولری سیاہ لباس اور اس کے اندازواسٹائل کے ساتھ جچے گی۔اگر آپ گلے اور کانوں میں کچھ پہننا چاہتی ہیں تو ہلکے نگینوں کا چھوٹا سیٹ مناسب ہوگا لیکن اگر ائیررنگ بڑے اور نمایاں شیپ کے ہیں تب آپ نیکلس کا استعمال نہ کریں۔

بالکل اسی طرح اگر نیکلس بھاری بھرکم پہنناچاہ رہی ہیں تب آپ اپنے کانوں کو خالی رکھیں۔ بالکل اسی طرح ہاتھوں میں ایک دو رنگز اور کلائی میں بریسلٹ کے ساتھ نازک سی گھڑی بھی آپ کی شخصیت کو مکمل کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...