جلد کودھوپ سے بچانے کے ٹوٹکے

1,517

یوں تو سورج کی روشنی بے حد مفید ہے لیکن بے شمار فوائد کے باوجود سورج کی روشنی ہماری جلد کیلئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔سورج سے اپنی جلد کی حفاظت کرنا ضروری ہے ۔ایک تخمینے کے مطابق دھوپ میں رہنے سے 90 فی صد نقصان جسم کے کھلے حصوں کو پہنچتا ہے ۔ ان حصوں میں چہرہ، گردن کاپچھلا حصہ، گردن کا سامنے کا حصہ، بازو اور ہاتھو ں کا اوپری حصہ شامل ہے۔

الٹراوائلٹ شعائیں تین طرح کے امواج طول پر مشتمل ہوتی ہیں جنمیں سے صرف دو طرح کی امواج طول رکھنے والی شعائیں زمین تک پہنچتی ہیں, ایک الٹرا وائیلٹ اے اور دوسری الٹرا وائیلٹ بی۔ ان دونوں طرح کی شعاؤں سے فری ریڈیکلز پیدا ہوتے ہیں جو جلد کے صحت مند خلیوں کو تلف کرتے ہیں اور جلد کیلئے دوبارہ بحالی کو مشکل بنا دیتے ہیں ۔یہی دونوں شعائیں جلد کے کینسر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔الٹرا وائیلٹ ریڈی ایشن جلد کی لچک ختم کرتی ہے اور کولچن کے اتلاف کو تیز تر کرتی ہیجس کے نتیجے میں جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔اس سے آپکی جلد بعض جگہ سے موٹی اور سخت ہوجاتی ہے اور کہیں سے پتلی اور ڈھیلی۔ جلد پر بھورے تل نمودار ہوتے ہیں۔تین اہم اقسام سمیت جلد کے کینسر کی مختلف اقسام ہیں جسمیں میلو ناماجلد کے سب سے سنگین کینسر کے طور پر معروف ہے ۔ اس کے ہونے کی ایک اہم وجہ الٹرا وائلٹ شعائیں ہیں ۔

حفاظت کیلئے تجاویز

سورج کے اثرات ہماری صحت ،جلد ، بال اور موڈ پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں لیکن آپ ان مضر اثرات سے بچاؤ کو یقینی بنا سکتے ہیں:
۱۔ سن سکرین کا استعمال گردن،ہاتھوں،کانوں کی بالائی سطح اور بالوں کے اندرونی حصوں پر کرنا نہ بھولیں ۔
۲۔ سوتی اور قدرتی ریشوں سے بنا لباس زیب تن کریں۔
۳۔ چھاؤں میں رہنے کی کوشش کریں۔
۴۔ صبح ۱۱ سے شام ۳ تک سورج سے بچیں۔
۵۔ بعض کینسر کے علاج کیمو تھراپی ، ریڈیو تھراپی اور بائیو لوجیکل تھراپی آپکی جلد کو زیادہ حساس بنا سکتے ہیں۔ اس علاج کے دوران اور بعد میں اضافی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔اگر آپ نے ریڈیو تھراپی کروائی ہے تو متاثرہ حصہ کو ڈھا نپ کر رکھیں۔
۷۔ ایلوویرا جیل بھی سن بلاک کے طور پر چہرے پر لگاسکتے ہیں۔
۸۔ جلد کو ٹھنڈک پہنچانے کے لئے کھیرے کا ماسک لگائیں۔
۹۔ عرقِ گلاب اسپرے میں بھر کر فرج میں رکھیں اور وقفے وقفے سے منہ پر اسپرے کریں۔
۱۰۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اوراپنی جلد کی بہتر حفاظت کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

جلد کے تحفظ کیلئے سن اسکرین

سن اسکرین کی مدد لینا ، دانش مندانہ حکمتِ عملی ہے۔ یہ دھوپ کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اور پہلے سے ہوئے نقصان کا ازالہ بھی کرتی ہے۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے مرتب کردہ ایک مطالعہ میں چالیس سال سے زیادہ عمر کی چھ خواتین کو زیرِمطالعہ رکھا گیا۔ وہ روزانہ SPF-17کا استعمال کرتی تھیں۔اس معمول نے نہ صرف انہیں سورج کی نقصان دہ شعاؤں سے محفوظ رکھا بلکہ انکی دھوپ سے متاثرہ جلد کو پھر سے صحت مند بنا دیا۔سن اسکرین سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کیلئے کم ازکم SPF-15جیسا وسیع تر فارمولا رکھنے والی سن اسکرین استعمال کریں۔ لیکن جو بھی فارمولا رکھنے والی سن اسکرین ہو ، گھر سے باہر نکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔ یہاں تک کے ابر آلود موسم میں بھی یہی معمول رکھیں ۔ہر دو گھنٹے بعد دوبار استعمال کریں بالخصوص اگر آپکو پسینہ آتا ہے تو دو گھنٹہ بعد سن سکرین لگانا ضروری ہے ۔ لیکن پہلے اپنی جلد کو خشک کرلیں۔

کوئی بھی سن اسکرین تمام الٹرا وائلٹ شعاؤں کو نہیں روک سکتی ۔چنانچہ ایسے سنا سکرین کا استعمال کریں جسمیں اینٹی آکسیڈنس بھی شامل ہوں۔ اپنی جلد اور صحت کا خیال رکھیں دوسری صورت میں آپکو جلد کے دیگر مسائل کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔


جلد کو خوبصورت بنانے کے پانچ اصول

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...