عید سے قبل چہرے کو شاداب بنانے کے 8ٹوٹکے

14,846

عید پر چمکتی دمکتی جلد اور خوبصورت چہرے کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔ رمضان میں چولہے کے سامنے کھڑے کھڑے چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے ایسے میں مندرجہ ذیل ٹوٹکوں سے عید سے پہلے پہلے جلد کو پھر سے جاذب نظر و دلکش بنایا جا سکتا ہے :

1۔قدرتی ہربل اشیاء کا استعمال:

قدرتی اشیاء کا استعمال ہر طرح سے ہر اسکن کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تو چہرہ دھونا اپنے روزمرّہ کا کام بنالیں بالکل اسی طرح جس طرح آپ نے کھانا کھانا یا پانی پینا ہے ۔ گھر کے کچن میں ہی کئی بے شمار اشیاء ایسی ہیں جنہیں آپ اپنے کام کے دوران اسکن پر استعمال کرسکتی ہیں چہرے پر تیزابیت اور بیکٹیریاز کے ساتھ ساتھ جراثیم دور کرنے کے لیے بازاری کیمیکل شدہ پروڈکٹس کے بجائے قدرتی چیزوں کو استعمال کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔ کیونکہ چہرے پر ان کیمیکل شدہ پروڈکٹس اپلائی کرنے سے ان کے ذرات جسم کے اندر داخل ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے میٹابولزم متاثر ہوتا ہے اور جگر پر بھی اس کے منفی اثرات پڑنے لگتے ہیں۔ جو وقت گزرنے کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں اس لیے چہرے کی بہترین صفائی کے لیے قدرتی ہربل اشیاء کا استعمال ہی ہر لحاظ سے پرفیکٹ ہے۔

2۔موئسچرائزر کا استعمال:

روزانہ چہرے کی کلینزنگ اور موئسچرائزنگ کرنے سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس عمل سے چہرے کی جلد میں موجود ریڈیکلزجوکہ عمر بڑھنے کا سبب ہوتے ہیں ان کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ اس لیے اسکن کی بہترین حفاظت اور شادابی کے ساتھ معصومیت بھی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے سورج کی شدید تیزالٹراوائلٹ شعاعوں سے بچایا جائے۔ ہر ایک یا دوگھنٹوں کے بعد اپنی اسکن کو موئسچرائز کرتے رہنا چاہیئے۔ کیونکہ کلینزنگ اور موئسچرائزنگ وہ واحد عمل ہے جس سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات زوال پذیر ہونے لگتے ہیں۔ اس سے جلد پر پیدا ہوجانے والے ان مردہ خلیات کا بھی خاتمہ ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا چہرہ پژ مردہ، نڈھال اور تھکاوٹ کا شکار نظرآتا ہے۔

3۔ سبزی اور پھلوں کا باقاعدہ استعمال:

متوازن غذا اور یوگا بھی اسکن کو صحت مند اور جوان رکھتی ہے۔ سبزیوں اور فروٹ جوسز جن میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہو اسکن کلینزنگ کا بہترین ہتھیار ہیں اس سے بیشتر قدرتی پروڈکٹس کوئی اور نہیں بالکل اسی طرح یوگا بھی اس کا ایک اہم حصہ ہے یوگا کے متبادل آپ دوسری ایکسرسائزز جیسے سوئمنگ، واکنگ کرنا بھی بہتر رہتا ہے اس لیے ورزش کو اپنے اوقات کار میں مستقل شامل کرلیں اور اپنی ڈائیٹ میں متوازن غذا جس میں پھل اور سبزیاں خصوصاً Rawحالت میں استعمال کریں۔

4۔میک اپ ضرور اتاریں:

اپنے چہرہ کو دھونے سے پہلے ہرقسم کے میک اپ کو صاف کرلیں کیونکہ بہت سے کلینزر جو بازار میں دستیاب ہیں وہ میک اپ کے لیے اپلائی کیے جانے والے کنسیلر اور فاؤنڈیشن کو اچھی طرح سے صاف نہیں کرپاتے اس کے کچھ نہ کچھ ذرات اسکن پر ٹہر جاتے ہیں خاص طور پر آنکھوں اور ناک کے اردگرد کا حصہ مکمل طور پر صاف نہیں ہوتا۔ اس لیے چہرہ دھونے سے پہلے کسی آئلی کریم یا پھر کلینزنگ آئل کی مدد سے چہرہ پر سے میک اپ اُتار دیں پھر اپنے کلینزرسے چہرہ واش کرلیں۔

5۔کلینزر کا انتخاب:

اپنی اسکن ٹون کے مطابق کلینزر کا انتخاب کرنا ہی صحیح رہتا ہے کیونکہ ہر پروڈکٹ تمام قسم کی جلد پر اپلائی نہیں کی جاسکتی کلینزنگ کریم خریدنے سے پہلے اس پر درج اشیاء (جو اس میں شامل ہیں) کو مکمل طور پر پڑھیں۔ خشک جلد کے حامل افراد ایسا کلینزنگ واش خریدنا پسند کرتے ہیں جس میں موئسچرائزر جیسے گلیسرین وغیرہ شامل ہو جبکہ چکنی جلد والے فومنگ واش کلینرز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔Salicylic ایسڈ یا Glycolid ایسڈ کلینزر سب سے پر اثر رہتا ہے یہ اسکرب کاکام بھی دیتا ہے ساتھ ہی یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی زائل کرنے میں مدد دیتا ہے مکمل طور پر جلد کو صحت مند رکھتا ہے اس کا استعمال روزانہ کے بجائے ہفتہ میں تین بار یا اپنی اسکن کی ضرورت کے مطابق ہی کرنا بہتر ہے۔

6۔ٹونر:

فیس واشنگ میں ٹونر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ایک الکوحل سے بنا ہوا ٹونر جلدپر سے چکنائی ختم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے ایک اچھا اور معیاری ٹونر اسکن کو متوازن اور صحت مند رکھتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایک بہترین کلینزر+ ٹونر موجود ہے تب آپ کو ایکسٹرا ٹونر کی ضرورت نہیں۔

7۔برش کا مساج:

اسکن پر برش کا مساج کرنے سے ہر قسم کی میل، گندگی، مردہ اسکن اور چکنائی کا خاتمہ ہوتا ہے یہ ایک خاص قسم کا برش ہے جو نرم بالوں سے بنا ہوا ہوتا ہے اور صرف اسکن واشنگ کے دوران استعمال کیا جاتا ہے اپنے کلینزر کودائرے یاڈاٹ کی شکل میں لگاکر اس برش کی مدد سے مساج کریں آپ کے ہاتھوں سے بہتر رزلٹ سامنے آئے گا استعمال کرنے کے بعد برش کو اچھی طرح دھو کر قدرتی ہوا میں خشک کرلیں۔ تاکہ یہ جراثیم وغیرہ سے پاک رہے۔

8۔چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے لئے گھریلو علاج:

*سفید لوبیا کو ابال کر پیس لیں ۔لال مسور کی دال کو بھی بھگو کر پیس لیں ،دونوں ہم وزن لے لیں اور ملالیں ،پھر اس میں ایک چمچ خشک دودھ ،ایک چمچ سرکہ ڈال کر مکس کر لیں اور چہرے پر لگا کر مساج کر لیں ،اس سے چہرہ صاف بھی ہو گا اور جھائیاں بھی دور ہوں گی ،تھوڑی دیر مساج کے بعد اس کو چہرے پر لگا رہنے دیں ،خشک ہو جائے تو نرمی سے رگڑ کر اتار لیں ،اس کے بعد چہرہ دھولیں اور وٹامن ای کا کیپسول توڑ کر چہرے پر مل لیں ۔چند دن میں فرق ظاہر ہو جائے گا ۔
* کھیرے کے چھلکے کا پیسٹ لگانے سے جلد ملائم اور چمکدار ہو جاتی ہے ۔
*گوند کا تیرہ اور بادام ملا کر پیس لیں ،جب چہرے پر لگانا ہو ،تھوڑا تھوڑا لے کر اس میں دو سے تین چمچ ناریل کا تیل ملائیں ،اور ایک سے دو چمچ ملتانی مٹی ملا کر چہرے پر مساج کریں ۔ہفتے میں دو سے تین دفعہ کریں ،چہرے کی جھریاں آہستہ آہستہ غائب ہو جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...