جلد ی مسائل کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال

3,949

ناریل کا شمار اللہ کی ان نعمتوں میں ہوتاہے جسے کھایا جائے یا لگایا جائے یہ دونوں صورتوں میں مفید ہے ناریل ،ناریل کا پانی اور اسکا تیل حتٰی کے اسکی چھال کوئی چیز بیکار نہیں آجکل فضائی آلودگی اور کشیدگی کے باعث جلد کے بڑے مسائل دیکھنے میں آتے ہیں جنکے حل کے لئے اب آپکو مہنگی کریمیں لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ آسانی سے ملنے والا قابل خرید ناریل کا تیل استعمال کریں جس سے نہ صرف آپکی جلد صاف اور چمکدار ہوگی بلکہ داغ دھبے بھی دور ہونگے اور اس کے استعمال سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔
ناریل کا تیل وٹامن ای کے جذب کو بہتر بناتاہے۔یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو عمر کے بڑھنے کے عمل کو تیز کرنے والے فری ریڈیکلز سے جلد کی حفاظت کرتاہے۔ یہ جلد کے لئے بہت اچھا ہے ناریل کے تیل میں لورک ایسڈ پایا جاتاہے جو زخموں سے شفاء،دھبوں کو کم اور ایکنی سے نجات دلاتاہے۔

اسکی اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات مل کر جلد پر حیر ت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔یہ جلد کو بیماریوں سے پاک کرکے نرم وملائم اور جلد کو اچھے بیکٹیریا کی فراہمی میں مدد کرتاہے۔ہر کو ئی اچھی جلد کا خواہشمند ہوتاہے لیکن اسکے لئے بس تھوڑی محنت درکار ہوتی ہے آپکی جلد آپکے اندرونی حالات کی عکاسی کرتی ہے۔

صحت مند متوازن غذا،ورزش، ڈپریشن کو بائے بائے اور صحت مند عادات اپنانا شاید آپکے لئے چیلنج ہو ۔لیکن خوبصورت جلد کے حصول کی خاطر آپ تھوڑا وقت تو نکال ہی سکتے ہیں اور اسکے لئے اب آپکو زیادہ پیسے اور وقت درکار نہیں ہوگا۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ناریل کا تیل جوورسٹائل اور صحت مند جلد کی حمایت کرتاہے ہماری پہنچ میں ہے ذیل میں ناریل کے تیل کو جلد پر لگانے کے کچھ طریقے ہیں جن پر آپ آسانی سے عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔

جلد کی خوبصورتی کے لئے

ہرصبح اور رات اپنے چہرے کو پانی سے دھوئیں اور ہلکا سا خشک ہونے دیں تولئے سے رگڑیں نہیں ۔تھوڑا سا ناریل کا تیل اپنی انگلیوں کی پوروں پر لگائیں اور آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر مساج کریں تیل بہت زیادہ نہ لیں۔

جلد کی خارش کے لئے

اگر خارش ہوتو ناریل کے تیل میں لیموں یا ٹماٹر کے رس کے چند قطرے ملاکر مساج کریں اسکے علاوہ کافو ر بھی ملا سکتے ہیں ۔

جلنے اور جلے کے نشان کے لئے

ناریل کے تیل میں بیزل کا رس ملا کر جلے ہوئے حصے پر لگائیں آرام آجائے گا اسکے ساتھ جلے کے نشان سے چھٹکارا پانے کے لئے ناریل کا تیل لگائیں۔

سر کی خشکی کے لئے

ناریل کا تیل نیم گرم کرکے اس میں تھوڑا سا کافور ملا لیں اور اس سے سر پر باقاعدگی سے مساج کریں ۔ خشکی سے نجات مل جائے گی۔

زخموں کے لئے

جوٹ کی بوری جلا کر ناریل کے تیل میں ملا کر لگانے سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔

اسٹریچ مارکس

دوران حمل چار ماہ باقاعدگی سے ناریل کاتیل لگانے سے اسٹریچ مارکس نہیں آتے ۔

ہاتھ پیروں کی جلد کے لئے

اپنے ہاتھ پیروں کی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے باقاعدگی سے ناریل کے تیل کا مساج کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...