شہد اور دار چینی کے 7حیرت انگیز فوائد
شہد اوردارچینی کو جب ملا دیا جائے تو یہ ایک بہترین دوا بن جاتی ہے جس سے کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ قدیم زمانے میں شہد کو بطور دوا ہی استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب جدید سائنسی دور میں بھی اس میں چھپی افادیت اور خصوصیات کو تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ شہد سب کے لیے مفید ہے اور اسے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ یہاں تک کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی یہ بے حد فائدے مند ہے ۔ البتہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کو اس کا معتدل انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔ دارچینی میں موجود ایسینشل آئل جب شہد کے ساتھ ملتا ہے تو اس سے ہائدروجین آکسائیڈ بنتا ہے جو کہ جسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنے سے روکتا ہے ۔ اس مرکب کے 7حیرت انگیز فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ سردی اور کھانسی سے نجات
جو لوگ سردی اور کھانسی میں مبتلا ہوں۔ ایک بڑا چمچ شہد کنکنا گرم کرکے اس میں ایک چوتھا ئی چمچ دارچینی پاؤڈر ملالیں۔ اس مرکب کو لگاتار تین دن تک استعمال کریں ۔ اس سے آپ کی کھانسی بھی ٹھیک ہوجائے گی اور سائنس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ۔
2۔ بال جھڑنے کے لیے
جو لوگ بال جھڑنے یا گنج پن کاشکار ہوں وہ اس ٹوٹکے کو ضروراستعمال کریں ۔ گرم زیتون کے تیل میں ایک چھوٹا چمچ شہداور ایک چھوٹا چمچ دارچینی ملائیں ۔ نہانے سے پہلے سر پر یہ مکسچر لگائیں ۔ اسے 15منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔ اس کے مستقل استعمال سے بال جھڑنا رک جائیں گے ۔
3۔کولیسٹرول کم رہتا ہے
بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے شہد اور دارچینی بے حد مفید ہیں ۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے امراض آج کل بے حد عام ہو گئے ہیں ۔ ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو مستقل اپنی غذا کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ ایک چھوٹی چمچ دار چینی پاؤڈر کو ایک چھوٹے چمچ شہد میں ملا دیں ۔ اس مرکب کو ایک کپ پانی یا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں ۔ اس سے آپ کا کولیسٹرول لیول کم رہے گا ۔
4۔ کیڑا کاٹ لے تو
شہد اور دارچینی میں جراثیم مارنے کی بہترین خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔ شہد اور دارچینی پاؤڈر کو کنکنے گرم پانی میں ملائیں اور ایک پیسٹ بنا لیں ۔ اسے جسم کے اس حصے پرلگالیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو ۔ ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے سے اس جگہ پر خارش یا تکلیف کم ہوجائے گی ۔
5 ۔ تیزابیت دور بھگانے میں مفید
ہاضمے کی خرابی اور معدے کی جلن اور تیزابیت دور بھگانے میں شہد اور دارچینی کارآمد ہیں ۔ ہر کھانے سے قبل شہد اور دارچینی پاؤڈر مکس کرکے کھالیں تو کھانا کھا کے پیٹ میں جلن یا بدہضمی نہیں ہوگی ۔
6۔ موٹاپے سے نجات
موٹاپے سے آج کل ہرکوئی ہی پریشان نظر آتا ہے ۔ ہم سب خوبصورت اور اسمارٹ دکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے وزن کم کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ شہد اور دارچینی جسم کی چربی کوگھولتے ہیں ۔ وزن کم کرنا کئی بیماریوں سے بھی محفوط رکھتا ہے ۔ ایک گلاس پانی ابالیں اسمیں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر ڈالیں۔ اسے ایک کپ میں نکال لیں ۔ اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا لیں اسے روزآنہ صبح خالی پیٹ میں پئیں ۔ اسکے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں ۔ اس کے مستقل استعمال سے وزن کم ہو جائے گا ۔
7۔ کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے
اگر آپ شہد اور دارچینی سے الرجک نہ ہوں تو یہ ٹوٹکا آپ کی جلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔ دار چینی اور شہد کا گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں ۔ اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگا کر 15منٹوں کے لیے لگا رہنے دیں ۔ پھر ٹھنڈے فپانی سے دھولیں ۔ اس عمل کو ہفتے میں دو تین بار استعمال کرنے سے کیل مہاسوں سے کافی حدتک نجات حاصل ہوجائے گی ۔