girl – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png girl – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟ https://htv.com.pk/ur/beauty/mineral-make-up-benefits Wed, 30 Oct 2019 06:54:24 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34572 mineral make up

منرل میک اپ کا انتخاب محفوظ ترین ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز اور دوسری اضافی چیزیں شامل نہیں ہوتیں ۔میک اپ کی بہت بڑی رینج میں سے اپنے لئے صحیح چیز منتخب کرنا اس وقت خاصہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اس چیز کی کوالٹی کو نہیںجانتے ۔میک اپ کے ماہرین اور مشہور شخصیات […]

The post آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
mineral make up

منرل میک اپ کا انتخاب محفوظ ترین ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز اور دوسری اضافی چیزیں شامل نہیں ہوتیں ۔میک اپ کی بہت بڑی رینج میں سے اپنے لئے صحیح چیز منتخب کرنا اس وقت خاصہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اس چیز کی کوالٹی کو نہیںجانتے ۔میک اپ کے ماہرین اور مشہور شخصیات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سب سے بہترین منرل میک اپ ہوتاہے ۔خاص کر حساس جلد والوں یا جولوگ جلد کے مسائل جیسے ایکنی،ایکزیمائوغیرہ سے دوچار ہوتے ہیں، ان کے لئے منرل میک اپ بہترین ہے۔منرل میک اپ کو اس لئے محفوظ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کیمیکلز،آئل اور دوسری اضافی اشیاء سے پاک ہوتا ہے جبکہ یہ چیزیں حساس جلد پردانوں اور سوزش کا باعث بنتی ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منرل میک اپ جلد مساموںکو بند نہیں کرتا اور جلد تک بہ آسانی آکسیجن پہنچتی رہتی ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ منرل میک اپ جلد کو سکون پہنچاتا ہے۔جبکہ روایتی میک اپ کے سامان میں کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو جلد کے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔
منرل میک اپ کوئی جدید ایجاد نہیں اس کا آغاز1976 میں ہوا جب کیمیکلز سے پاک پائوڈر ،پرفیوم اور منرل آئل متعارف کرائے گئے۔منرل میک اپ کے بارے میں آپ جو کچھ جاننا چاہتے ہیںاس آرٹیکل میں ملاحظہ فرمائیں ۔

منرل میک اپ کیا ہے؟

یہ میک اپ ،منرلزجیسے زنک آکسائڈ، ٹائیٹینیئم آکسائڈ اور میکاکو پیس کر پائوڈر کی شکل میں بنایا جاتا ہے۔منرل میک اپ ہلکااور روزانہ کے استعمال کے لئے بہترین ہوتاہے کیونکہ اس سے جلد پر میک اپ کی تہیں نہیں بنتیں۔


گرمیوں میں جلد کے عام مسائل


منرلز کا استعمال

آئرن آکسائڈ:

یہ جلد کے نقص کو چھپا کر جلد کے رنگ سے ملادیتا ہے۔عام طور پر یہ لال،کتھئی،نارنجی اور کالے رنگ کے شیڈز میں ملتا ہے۔

زنک آکسائڈ:

قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں۔

میکا پائوڈر:

یہ اجزاء فائونڈیشن اور کنسیلر کی چمک میں اضافہ کرتے ہیں ۔

ٹائیٹینیئم ڈائی آکسائڈ:

اسے بھی قدرتی سن اسکرین کہا جاتا ہے۔یہ جلد کو چمکدار بناتا ہے۔اس میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جلد کی سوزش کو کم کرکے سکون بخشتا ہے۔

اورگینک آئل:

یہ آئل لپ گلوس میں شامل ہوتا ہے اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے بہترین ہے۔


5 قدرتی نسخے جو چہرے پر جھریاں ختم کریں


منرل میک اپ کے فوائد

۔منرل میک اپ کے تمام اجزاء بیکٹیریا سے پاک ہوتے ہیں اور زیادہ عرصے تک چلتے ہیں ۔
۔اس کے اجزاء جلد کو ٹھیک کرنے ،اس کی حفاظت کرنے اور سکون پہنچانے میں مدد دیتے ہیں ۔
۔اس کے قدرتی اجزاء پیرابین،گلوٹن،آئل ،سوزش پیدا کرنے والے کیمیکلز،ویکس،خوشبواور حفاظتی اجزاء سے پاک ہوتے ہیں۔
۔اس کے رنگ گیلے یا سوکھے دونوں طرح لپ کلر،آئی شیڈ،ہائی لائٹر،،آئی لائنر ،بالوں کو وقتی طور پر رنگنے اور جلد کو چمک دینے کے لئے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔
۔اس میں کم اجزاء ہوتے ہیں اس لئے سوزش کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
۔منرل میک اپ پر پانی اثر نہیں کرتا ۔

کیسے استعمال کریں 

میک اپ کرنے سے پہلے جلد پر موائسچرائزر لگائیں ۔اگر دن میں میک اپ کرنا ہے تو پہلے کو ئی اچھا سن اسکرین لگائیں ۔چند منٹ انتظار کریں تاکہ یہ جلد میں جذب ہو جائے۔پھر منرل کومپیکٹ پائوڈر لگائیں اور پھر برش یا اسپنج کی مدد سے پورے چہرے پر ایک سا پھیلا لیں۔اگر رات کو باہر جائیں تواس کے لئے منرل فائونڈیشن کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو فائونڈیشن اور کومپیکٹ پائوڈر کی جگہ صرف پائوڈر لگائیں۔لپ اسٹک لگائیں اور اگر چاہیں تو آئی شیڈ اور بلش بھی لگا لیں ۔بس اب آپ باہر جانے کے لئے تیار ہیں ۔


بالوں کے لئے مفید غذائیں


The post آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
چھاتی کے کینسر کی چارعلامات  https://htv.com.pk/ur/womens-health/breast-cancer-symptoms-2 Mon, 28 Oct 2019 11:01:01 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34542 breast cancer

اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس ماہ میں بہت سے تنطیمیں اور این جی اوز اس انتہائی خطرناک بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کاوشیں کرتی ہیں۔ یوں تو اس بیماری سے متعلق لوگوں اور بلخصوص خواتین میں آگاہی بڑھی ہے لیکن ابھی بھی خواتین کی […]

The post چھاتی کے کینسر کی چارعلامات  appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
breast cancer

اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس ماہ میں بہت سے تنطیمیں اور این جی اوز اس انتہائی خطرناک بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کاوشیں کرتی ہیں۔ یوں تو اس بیماری سے متعلق لوگوں اور بلخصوص خواتین میں آگاہی بڑھی ہے لیکن ابھی بھی خواتین کی بڑی تعداد اس بیماری سے متعلق بہت کچھ نہیں جانتی ہیں۔

بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) خواتین میں بہت عام ہے۔ اس بیماری میں اضافے کے باعث اس کے علاج کیلئے ادویات اور طریقے دریافت کیے جا چکے ہیں جن کے باعث یہ مرض ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص ہو جاتا ہے اور اسے مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس بیماری کے بارے میں جتنی آگاہی بڑھے گی اتنا ہی فائدہ مریض کی صحت کو ہوگا ،کیونکہ علامات اگر معلوم ہوگی تو فوری طور پر معالج سے رجوع کیا جائے گا اور ڈاکٹر اسکریننگ اور ٹیسٹ کے ذریعہ حقائق تک پہنچیں گے اور اگر ٹیسٹ نتائج مثبت بھی ہوئے تو اس کا علاج فوری شروع ہوسکتا ہے اور اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

چھاتی کے سرطان کی چار بڑی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔

پستان کی نوک میں درد

پستان کی نوک کا اندر کی جانب جھکاؤ یا مڑنا کینسر کے گھاؤ کی علامت ہو سکتا ہے۔ پستان یا اس کی نوک میں مسلسل اور غیر معمولی درد بھی چھاتی کے سرطان کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔

سوجن کا ہونا

ضروری نہیں ہے آپ کو چھاتی پر کوئی گٹھلی بنتی محسوس ہو تو آپ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا سوچیں۔ چھاتی یا بغل میں سوجن بھی اس مرض کی پہلی علامات ہو سکتی ہیں اور انہیں طبی جانچ ہڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر چھاتی کے سائز، ساخت یا ایک پستان کی دوسرے پستان سے مختلف نظر آنے کی علامات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

کمر درد

ایسا کام جو اکثر ہمیں بیٹھ کر گھنٹوں کرنا پڑے اس کے نتیجے میں اکثر ہم کمر درد کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن کمر درد (زیادہ تر کمر کے اوپر والے حصے کا درد) بھی چھاتی کے سرطان کی علامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ چھاتی میں بڑھتی ہوئی رسولی (ٹیومر) پسلیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے مستقل کمر درد کی شکایت رہتی ہے۔ ادویات کے استعمال کے باوجود کمر میں مسلسل درد رہنا بھی اس مرض کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔

مادے کااخراج

بچے کو دودھ پلاتے وقت پستانوں سے دودھ کے علاوہ کسی بھی اور مادے کا اخراج ہونا ایک ایسی علامت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لازمی نہیں کہ یہ کینسر کی علامت ہو لیکن پھر بھی ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کروانا ضروری ہے۔ہمیشہ یاد رکھیے کہ چاہے آپ کے خاندان میں کسی کو بھی چھاتی کا سرطان لاحق رہا ہو یا نہیں، 45 سال کی عمر کے بعد اپنے معالج سے وقتاً فوقتاً طبی معائنہ کروانا آپ کی صحت کیلئے از حد ضروری ہے۔


بریسٹ کینسر،اسباب،علامات اوراحتیاط


بریسٹ کینسر کی مختلف اسٹیجز اور علاج کی نوعیت


The post چھاتی کے کینسر کی چارعلامات  appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
اب لیزر لائٹ ٹریٹمنٹ کے سب فوائد ایک کریم میں پائیں https://htv.com.pk/ur/beauty/fairness-cream Fri, 22 Jun 2018 11:21:32 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28673 fairness cream

فئیز اینڈ لولی کا طاقتور ملٹی وٹامن کا یہ فارمولہ لیزر کی طرح گہرائی میں جاکر جلد پر اندر سے اثر کرتا ہے۔ لیزر لائٹ ٹریٹمنٹ کیا ہوتا ہے ؟  جلد کے نکھار اور بہترین فیئرنیس کے لیے دنیا بھر کے ماہرین لیزر تھراپی کو بہترین تصور کرتے ہیں۔لیزر تھراپی جلد کی گہرائی میں خلیات […]

The post اب لیزر لائٹ ٹریٹمنٹ کے سب فوائد ایک کریم میں پائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
fairness cream

فئیز اینڈ لولی کا طاقتور ملٹی وٹامن کا یہ فارمولہ لیزر کی طرح گہرائی میں جاکر جلد پر اندر سے اثر کرتا ہے۔

لیزر لائٹ ٹریٹمنٹ کیا ہوتا ہے ؟ 

جلد کے نکھار اور بہترین فیئرنیس کے لیے دنیا بھر کے ماہرین لیزر تھراپی کو بہترین تصور کرتے ہیں۔لیزر تھراپی جلد کی گہرائی میں خلیات کی سطح پر جلد کی خامیوں پر اثر کرتی ہے اور لیزر کی مدد سے ان خامیوں کو ختم کردیتی ہے۔

لیزر ٹریٹمنٹ محض اب ایک کریم سے بھی ممکن

 لیزر ٹریٹمنٹ محض اب ایک کریم سے بھی ممکن ہے۔ جی ہاں! اب فئیر اینڈ لولی کا ایڈوانسڈ ملٹی وٹامن فارمولہ لیزر ٹریٹمنٹ جیسے نتائج دیتا ہے۔ اس کا ملٹی وٹامن فارمولہ جلد کی گہرائی تک جاکر سیاہ خلیات کو صاف اور روشن کرکے جلد کو نکھارتا ہے اور چہرہ حسین و جمیل بناتا ہے۔ فیئر اینڈ لولی ایڈوانسڈ ملٹی وٹامن میں موجود ہیں جلد کے لئے بے شمار فوائد جس کا استعمال آپ کی جلد کو بنائے گا خوبصورت اور حسین۔

فیئر اینڈ لولی ایڈوانسڈ ملٹی وٹامن کس طرح اپنا اثر دکھاتی ہے؟

فئیر اینڈ لولی ملٹی وٹامن جلد کی گہرائی میں اتر کر ان تمام خامیوں کو ختم کرتی ہے جو فیئرنیس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اسی لیے فیئر اینڈ لولی کا نیا ایڈوانسڈ فارمولہ لیزر روشنی کی تھراپی کی طرح جلد کو ایک نیا روپ اور رنگت عطا کرتا ہے اور جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود طاقت ور وٹامن فارمولے میں ایسا کمال ہے جو جلد کو ضروری غذائیت اور توانائی فراہم کرکے اسے تروتازہ کردیتا ہے جس سے خشک اور کھردری جلد پھر سے ملائم اور تازہ ہوجاتی ہے۔

یہ کریم عام کریم سے مختلف کیوں ؟

فیئر اینڈ لولی ملٹی وٹامن فارمولہ جلد کو نیا نکھار دینے کے علاوہ جلد کے داغ دھبے اور مہاسوں کے نشانات کو بھی صاف کرتا ہے۔ مجموعی طور پر اس سے رنگت بہتر اور نکھری ہوئی ہوجاتی ہے۔ جلد کی گہرائی میں جاکر یہ آنکھوں کے نیچے گہرے سیاہ حلقوں کی رنگت کو مندمل کرکے ان کا خاتمہ کرتی ہےاور آنکھوں کے نیچے موجود حلقوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ کریم نا صرف آپ کی جلد کو گورا کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی چہرہ کو مٹی اور دھوپ سے بھی بچاتی ہے ۔

تو اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا چہرہ رہے چمکتا دمکتا اور تازگی سے بھر پور  تو استعمال کیجئے فیئر اینڈ لولی ایڈوانسڈ ملٹی وٹامن ۔ 


The post اب لیزر لائٹ ٹریٹمنٹ کے سب فوائد ایک کریم میں پائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>