depression – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 11 Nov 2022 13:57:50 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png depression – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 پریگننسی کے دوران ماں کو ڈپریشن کی شکایت ہوسکتی ہے: تحقیق https://htv.com.pk/ur/pregnancy/depression-during-pregnancy Mon, 02 Sep 2019 05:51:14 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34132 Depression-pregnancy

دوران حمل خواتین متعدد جسمانی و جذباتی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس دوران جسمانی تبدیلیوں کی جانب ان کا منفی رویہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے۔ سائیکولوجیکل اسسمنٹ جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جسمانی تبدیلیوں کے حوالے سے حاملہ خواتین کے احساسات […]

The post پریگننسی کے دوران ماں کو ڈپریشن کی شکایت ہوسکتی ہے: تحقیق appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Depression-pregnancy

دوران حمل خواتین متعدد جسمانی و جذباتی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس دوران جسمانی تبدیلیوں کی جانب ان کا منفی رویہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے۔

سائیکولوجیکل اسسمنٹ جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جسمانی تبدیلیوں کے حوالے سے حاملہ خواتین کے احساسات سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے شکم میں موجود بچے کے ساتھ تعلق کس حد تک بہتر ہوسکتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد جذباتی صحت کیسی ہوسکتی ہے۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف یارک سے منسلک جسمانی ساخت کی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ، ’خواتین بچے کی پیدائش کے دوران اور اس کے بعد بھی اپنی ظاہری جسمانی ساخت کو لے کر مسلسل دباؤ کا شکار رہتی ہیں۔‘

اسی لیے اس بات کو یاد رکھنا ضروری ہے کہ حمل کے دوران صرف ماں اور بچے کی جسمانی صحت کا ہی خیال نہ رکھا جائے بلکہ خواتین کی جذباتی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جائے، جذباتی صحت ہی ہمیں یہ اہم معلومات فراہم کرسکتی ہے کہ بطور ایک ماں عورت طویل مدتی تناظر میں کس طرح کا ردِ عمل کا اظہار کرسکتی ہے۔


حمل ٹھہرنے کی علامات یہ ہیں


تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ حمل کے دوران جن خواتین نے اپنی جسمانی تبدیلیوں کے بارے میں مثبت انداز میں محسوس کیا، ان کے اپنے جیون ساتھی کے تعلقات بڑی حد تک بہتر پائے گئے، ان میں ڈپریشن اور اینزائٹی کی شرح کافی حد تک کم پائی گئی۔

جبکہ وہ اندرونی یا بیرونی جسمانی حالات میں کسی قسم کی تبدیلی پر جسمانی طور پر ملنے والے اشاروں کو سمجھنے میں کافی بہتر رہیں۔ اس کے علاوہ ان کا اپنے شکم میں موجود بچے کے ساتھ زیادہ مثبت تعلق بھی پایا گیا۔

دوسری طرف وہ خواتین جو حمل کے دوران اپنی ظاہری جسمانی ساخت کو لے کر منفی احساسات رکھتی تھیں، انہیں حمل کے دوران اضافی جذباتی سہارے کی ضرورت لاحق ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ بچے کی پیدائش کے بعد پوسٹ نیٹل ڈپریشن (یہ ایک قسم کا ڈپریشن ہے جس کا سامنا والدین کو بچے کی پیدائش کے بعد ہوتا ہے) کی علامات کے لیے مانیٹرینگ مطلوب ہوتی ہے۔

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ، ’بڑی حد تک یہ پایا گیا ہے کہ حمل کے دوران خواتین کا اپنی جسمانی تبدیلی کا تجربہ ماں اور بچے کی صحت پر مثبت یا منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے. لہٰذا خواتین کو زیادہ منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمارے نظام صحت میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘


مانع حمل گولیاں اپنے اندر مضر اثرات بھی رکھتی ہیں


The post پریگننسی کے دوران ماں کو ڈپریشن کی شکایت ہوسکتی ہے: تحقیق appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کھانوں سے کیجئےڈپریشن کا علاج https://htv.com.pk/ur/health/depression-foods Wed, 19 Jun 2019 08:18:31 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33306

ڈپریشن بظاہر ایک معمولی مرض ہے، جسے ذہنی بیماری کہا جاتا ہے، مگر ماہرین طب کے مطابق اس بیماری کے اثرات سے انسانی زندگی بہت مشکل بن جاتی ہے۔برطانوی و امریکی ماہرین صحت کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 3 کروڑ 50 لاکھ افراد ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، اور تقریبا دنیا کے ہر 4 […]

The post کھانوں سے کیجئےڈپریشن کا علاج appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ڈپریشن بظاہر ایک معمولی مرض ہے، جسے ذہنی بیماری کہا جاتا ہے، مگر ماہرین طب کے مطابق اس بیماری کے اثرات سے انسانی زندگی بہت مشکل بن جاتی ہے۔برطانوی و امریکی ماہرین صحت کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 3 کروڑ 50 لاکھ افراد ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، اور تقریبا دنیا کے ہر 4 میں سے ایک شخص کو کسی نہ کسی درجے کی ڈپریشن کی شکایت ہوتی ہے۔

ڈپریشن کی بیماری کا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں، جو گھریلو ذمہ داریوں سمیت دیگر سماجی ذمہ داریوں اور مسائل کی وجہ سے اس میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ڈپریشن کے مرض میں مبتلا افراد آہستہ آہستہ ذہنی دیوالیہ پن کا شکار بن جاتے ہیں، جب کہ ان کا معیار زندگی بھی بہتر نہیں ہوتا، چڑچڑے پن اور ہر وقت اضطراب میں رہنے کے باعث وہ اپنی خوراک کا بھی خیال نہیں کرتے۔


 اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے

 

ڈپریشن کا علاج کئی طرح سے ممکن ہے، مگر نیوٹریشن ماہرین کے مطابق کھانوں کے ذریعے بھی ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔نیوٹریشن ماہرین کے مطابق ڈائیٹ یا زیادہ پروٹین اور شگر سے تیارغذا کھانے والے افراد ان افراد کے مقابلے زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، جو صحت مند غذا کھاتے ہیں۔برطانیہ کی مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق ہفتے کے ساتوں دن کام کرنے والے افراد ذہنی مسائل کا شکار زیادہ ہوتے ہیں، تاہم اگر وہ اپنی خوراک بہتر بنائیں تو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی الجھن سے بچ سکتے ہیں۔امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تازہ پھل، سبزیاں، مچھلی اور اناج سے تیار غذائیں ڈپریشن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ڈپریشن میں مددگارغذائیں

ماہرین کے مطابق جن انسانوں کے جسم میں امینو ایسڈ کی مقدار بہتر ہوتی ہے، وہ ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے۔اس لیے امینو ایسڈ یا پروٹین حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ گوشت، مرغی، مچھلی، انڈے، سویا بین، دودھ، پنیر، لوبیا اور دالوں سمیت ایسی غذائیں استعمال کی جائیں جن سے پروٹین حاصل ہوسکے۔

وٹامن بی کی زیادہ مقدار بھی ڈپریشن میں مددگار ہوتی ہے،وٹامن بی کے حصول کے لیے اناج سے تیار غذائیں، سبزیاں، پالک، چھولے، خوردنی مچھلی، دالیں، خصوصی طور پر مسور کی دال اور لال لوبیا اور خشک میوہ جات کا بھی استعمال کیا جائے۔

نیوٹریشن ماہرین کے مطابق ڈپریشن سے بچنے کے لیے زیادہ تیل میں تیار اور چٹپٹے کھانوں سے گریز کیا جائے، جب کہ میٹھی اشیاء سے بھی دور رہا جائے، ایکسرسائیز کو معمول بنائیں اور صحت مند تازہ غذا کا استعمال کیا جائے۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ


The post کھانوں سے کیجئےڈپریشن کا علاج appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو کس طرح متاثر کرتا ہے https://htv.com.pk/ur/mind-body/depression-nuqsanat Thu, 25 Apr 2019 05:00:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32438

ذہنی دبائو ناصرف ہمارے معمولات زندگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ ہماری صحت اور خوبصورتی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔بے خوابی ،جسم میں پانی کی کمی اور جنک فوڈز کھانے کی خواہش بھی اسٹریس کے ساتھ مل کر ہماری جلد اور بالوں کی صحت (health) پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔آپ کو یہ جان […]

The post ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو کس طرح متاثر کرتا ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ذہنی دبائو ناصرف ہمارے معمولات زندگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ ہماری صحت اور خوبصورتی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔بے خوابی ،جسم میں پانی کی کمی اور جنک فوڈز کھانے کی خواہش بھی اسٹریس کے ساتھ مل کر ہماری جلد اور بالوں کی صحت (health) پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ کی خوبصورتی کو لاحق بعض مسائل کی اصل وجہ ذہنی دبائوہوتا ہے۔

ذہنی دباؤ آپ کی جلد اور بالوں کو کمزور کرتا ہے:

ذہنی دباؤ نیند میں کمی کا باعث بنتا ہے جبکہ صحت مند بالوں اور جلد کے لئے اچھی نیند بہت ضروری ہے۔ذہنی دبائو اور بے خوابی مل کر قوت مدافعت کو کمزور کردیتے ہیں اس طرح جسم میں موجود کیمیکلز اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے آنکھیں اور جلد بے رونق نظر آتی ہیں ۔

جلد کی سوزش کو بڑھاتا ہے:

ذہنی دباؤ جسم میں ایسے ہارمونز بناتا ہے۔جو خون کا رخ جلد سے ہٹا کر مسلز اور دوسرے اعضاء کی طرف کردیتے ہیں ۔خاص طور پر شدید ذہنی دبائو آپ کی جلد کو آکسیجن اور ضروری غذائیت سے محروم کردیتا ہے جس کی وجہ سے جلد مختلف مسائل جیسے ایکنی کا شکار ہوجاتی ہے۔


یہ بھی جانئے نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات

جسم میں خشکی پیدا کرتا ہے:

ذہنی دبائو کے نتیجے میں آپ کی جلد پانی کی کمی،سوزش ،بے رونقی،ایکنی اور جھائیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ پریشانی کی وجہ سے جلد پر موجود مردہ خلیات کی تہہ پتلی ہو جاتی ہے اور اس میں باریک سوراخ ہو جاتے ہیں جو الٹرا وائلٹ شعائوں سے جلد کی حفاظت نہیں کر پاتے ۔ذہنی دبائو سے ناصرف جلد پر دانے پھوٹ پڑتے ہیں بلکہ اس سے سیلز کی جھلی میں بھی سوراخ ہو جاتے ہیں جن میں سے پانی رستا رہتا اور اس کی وجہ سے جلد پر لکیریں پڑنے لگتی ہیں۔

بال جھڑنے لگتے ہیں :

ذہنی دباؤ کی وجہ سے خون کی نالیاں دبنے لگتی ہیں جس کے نتیجے میں بالوں کی جڑوں کومناسب آکسیجن،منرلز اور وٹامنز نہیں مل پاتے جو صحت مند بالوں کی نشونماء کے لئے نہایت ضروری ہیں۔جب آپ زیادہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں تو جسم زیادہ انرجی استعمال کرنا شروع کردیتا ہے اور ضروری وٹامنز اور غذائیت کا رخ جسم کے اہم حصوںیعنی دل،دماغ اور پھیپھڑوں کی طرف کردیتاہے۔اور سرکی طرف ان وٹامنز کا رخ کم ہوجاتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگوں میں ذہنی دبائو کی نشاندہی ان کے گنج پن،پتلے بالوں،بالوں کی چمک میں کمی یا بدرونقی سے ہوتی ہے۔شدید ذہنی دبائو کا شکار لوگ بالچھڑ اور چنبل جیسی جلدی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے بال کمزور اورخراب ہوجاتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں ۔

خراب عادات کا باعث بنتا ہے:

شدید ذہنی دبائو کی وجہ سے بے دھیانی میں بالوں کو گھمانے اور ناخن چبانے کی عادت بھی پڑ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اور بال ٹوٹتے رہتے ہیں اور اکثرگنج پن بھی ہو جاتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


The post ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو کس طرح متاثر کرتا ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات https://htv.com.pk/ur/mind-body/depression-youth Sat, 09 Mar 2019 19:32:34 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32361 depression

نوجوان ہر طرح کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کے عادی ہی کیوں نہ ہوں نوجوانی کے دور میں اکثر ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بوڑھے ہوں یا جوان ڈپریشن ان پر ایک ہی سے طرح اثر انداز ہوتا ہے ۔نوجوان جب کسی طرح کے جذباتی مسائل میں مبتلا ہوں اور ان کو حل […]

The post نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
depression

نوجوان ہر طرح کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کے عادی ہی کیوں نہ ہوں نوجوانی کے دور میں اکثر ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بوڑھے ہوں یا جوان ڈپریشن ان پر ایک ہی سے طرح اثر انداز ہوتا ہے ۔نوجوان جب کسی طرح کے جذباتی مسائل میں مبتلا ہوں اور ان کو حل نہ کر پائیں تو ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔اگر آپ اس طرح کی علامات دیکھیں تو اس کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کریں اورعلاج کروائیں ۔ڈپریشن کی اصل وجہ جاننے کے بعد اس پر قابو پانا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔نوجوانوں کے ڈپریشن کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے چندیہاں ذکر کی جارہی ہیں ۔

پڑھائی کا دبائو:

نوجوانوں کو پڑھائی کی ٹینشن ہوتی ہے امتحان میں اچھی کامیابی ان کے لئے چیلنج بن جاتی ہے۔خاص طور وہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے اسکالر شپ لینا چاہتے ہیں ۔کلاسوں ،ٹیسٹ اور گریڈز کی فکر میں وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔خاص طور پر وہ نوجوان جو دوسروں پر سبقت لے جانا چاہتے ہیں اور شروع ہی سے سخت محنت کرتے ہیں ۔

معاشرتی دبائو :

نوجوانی میں آپ یہ بھی سیکھتے ہیں کہ معاشرے کی مشکلات کا مقابلہ کرکے آپ کس طرح اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔شہرت زیادہ تر نوجوانوں کا خواب ہوتی ہے ،اور اگر ان کا یہ خواب پورا نہ ہو تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔معاشرے میں صحیح مقام نہ ملنے پر اکثر نوجوان مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور منشیات کا استعمال یا ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں جن سے ان کی زندگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جو نوجوان ہمت نہیں بھی ہارتے انھیں بھی اپنی کارکردگی کی ناکامی کا ڈر ہوتا ہے۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان

محبت میں ناکامی:

عشق کے جھگڑے بھی نوجوا نوں کو متاثر کرتے ہیں اور ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔محبت میں ناکامی سے لے کر مخالفت تک ہر چیز ان کے لئے ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

حادثہ پیش آجانا:

کسی عزیز کی موت ،یا کوئی بدسلوکی ہر ایک پر برا اثر ڈالتی ہے اور پریشانی اور ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔اس طرح کے کسی حادثے کے بعدضروری ہے کہ طبیعت میں اس کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں یا ڈپریشن کی علامات پر نظر رکھی جائے۔

والدین میں علیحدگی ہوجانا:

ماضی کے مقابلے میں والدین کی علیحدگی اس دور میں زیادہ عام ہو گئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ یہ نوجوانوں کی خوشحال زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتی۔والدین کی علیحدگی اور زندگی میں سوتیلے ماں باپ کی مداخلت بھی نوجوانوں میں ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

موروثیت :

کچھ لوگ موروثیت کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔اگر آپ کے والدین میں سے کوئی یا قریبی عزیز ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہے تو آپ بھی موروثیت کے ذریعے اس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

معاشی جدوجہد:

گھر کی ذمہ داری چاہے آپ کے کاندھوں پر ہے یا نہیںلیکن گھر کے معاشی مسائل سے متاثر ہوئے بغیر آپ نہیں رہ سکتے ۔پیسے کی کمی بھی پریشان کن صورتحال ہوتی ہے خاص کر جب اس سے آپ کے گھر یا معیار زندگی کو خطرہ ہو۔

نظر انداز کیا جانا:

بہ ظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ بڑے ہونے کے بعد والدین سے کسی قسم کی اپنائیت کی ضرورت نہیں رہتی لیکن حقیقت میںایسا نہیں ۔آپ کو جسمانی اور جذباتی طور پر والدین کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔والدین کی توجہ میں کمی بھی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

خود اعتمادی میں کمی:

نوجوانی میں خود اعتمادی میں کمی ہوتی ہے پھر اس کے ساتھ شخصیت میں ہونے والی تبدیلیاں بھی (جیسے مہاسے نکل آنا) خود اعتمادی میں کمی کاباعث بن سکتی ہیں۔بعض اوقات اس کی حد سے زیادہ کمی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔

بے بسی کا احساس:

آپ کوئی کام چاہتے ہوئے بھی نہ کرسکیں اور خود کو اس سلسلے میں بالکل بے بس اور مجبور محسوس کریں تو یہ صورت حال بھی آپ کے لئے ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے ۔

اگر اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو طبی ماہر یا پھر کسی سائیکالوجسٹ سے بات کرنا ضروری ہے ،خاص کر جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں ۔ کیونکہ ڈپریشن کے لئے علاج کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خود ہی ٹھیک نہیں ہو پاتا ۔ اس سلسلے میں آپ کا معالج آپ کے حالات جانتے ہوئے بہتر رہنمائی کرے گا کہ آپ کو کسی قسم کی دوا یا تھیراپی کی ضرورت ہے یا نہیں ۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


The post نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
7ایسی جسمانی حالات جو ڈپریشن کی علامات ہوسکتی ہیں https://htv.com.pk/ur/mind-body/depression-alamaat-symptoms Tue, 26 Feb 2019 05:15:05 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32247

متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر کوئی شخص ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد اس کی شناخت کیسے کرے؟درحقیقت ڈپریشن کی چند مخصوص علامات […]

The post 7ایسی جسمانی حالات جو ڈپریشن کی علامات ہوسکتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی (ڈپریشن) کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھانے کے ساتھ دیگر امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر کوئی شخص ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد اس کی شناخت کیسے کرے؟درحقیقت ڈپریشن کی چند مخصوص علامات ہوتی ہیں جو اکثر افراد پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں اور زیادہ سنگین نوعیت کےامراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان علامات کو جاننا یقیناً آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

معدے کے مسائل

سینے میں جلن، قبض، ہیضہ اور قے وغیرہ بھی ڈپریشن سے جڑے ہوئے ہوسکتے ہیں، خاص طور پر یہ امراض ان لوگوں کے لیے زیادہ بدتر ہوجاتے ہیں جو ذہنی بے چینی یا تشویش کے شکار ہوں، ماہرین کے مطابق معدہ انسانی مزاج کی کیفیات کے مطابق ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

آدھے سر کا درد

جسمانی درد کی طرح آدھے سر کا درد بھی ڈپریشن سے جڑا ہوا ہوسکتا ہے، ڈپریشن نہ صرف سردرد کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کے مریضوں میں آدھے سر کے درد کی شکایت عام ہوتی ہے۔ تاہم سردرد دیگر امراض کی علامت بھی ہوسکتی ہے خاص طور پر اگر اچانک بینائی میں تبدیلی آئے، اس ہونے کا احساس یا گردن اکڑنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان

جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی

ڈپریشن ان ہارمونز پر بھی اثرانداز ہوتا ہے جو کہ خوراک کی خواہش کو کنٹرول کرتے ہیں، یعنی زیادہ بھوک لگ سکتی ہے یا کچھ بھی کھانے کو دل نہیں کرتا۔ اس کے نتیجے میں لوگ یا تو بہت زیادہ کھالیتے ہیں یا وہ مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی ہونے لگتی ہے۔

جسم میں درد

ویسے تو کسی مشقت والے کام کے نتیجے میں جسم میں درد ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر چبھنے والا یہ درد بغیر کسی وجہ کے ہورہا ہو تو یہ ڈپریشن کی علامت ہوسکتا ہے، کمر میں درد، پٹھوں میں تکلیف یا جسم میں کسی بھی جگہ بلاوجہ درد ڈپریشن کی نشانی سمجھی جاتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق درد مزاج کے مطابق جسم پر حملہ آور ہوتا ہے، اگر آپ ذہنی طور پر مایوس یا پریشان ہیں تو تکلیف کا احساس زیادہ ہوتا ہے جبکہ خوشی کی حالت میں درد کا احساس نہیں ہوتا۔


 اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے

جلد کے مسائل

ذہنی تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز جلد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں، ڈپریشن کے دوران ان ہارمونز کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو کیل مہاسوں، چنبل اور خارش وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کے لیے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے استعمال سے جلدی مسائل بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

دانتوں کے امراض

ڈپریشن منہ کی صحت پر بھی اثرانداز ہونے والا مرض ہے، ایک تحقیق کے مطابق ڈپریشن کے نتیجے میں دانتوں کی فرسودگی اور دانت گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ مزاج کی خرابی روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنادیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ دانتوں کی مناسب صفائی پر دھیان نہیں دے پاتے جس کے باعث وہ دانتوں کے امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

سونے میں مشکل

اگرچہ ڈپریشن کے شکار افراد کو اکثر تھکاوٹ اور جسمانی توانائی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے مگر ان کے لیے رات کو سونا بھی آسان نہیں ہوتا، طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی چند واضح علامات میں سے ایک بے خوابی، بہت جلد نیند ختم ہوجانا اور پھر سونے میں ناکامی وغیرہ ہیں، یہ متاثرہ افراد کے لیے ذہنی جھنجھلاہٹ کا باعث ہوتا ہے کیونکہ اکثر اوقات اچھی نیند ہی ڈپریشن سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہوتی ہے۔


کیا ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے آپ کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں؟ جانئے اس کی وجوہات


The post 7ایسی جسمانی حالات جو ڈپریشن کی علامات ہوسکتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>