اچھا دوست زندگی بھر کا ساتھی

3,015

زندگی کی مشکل گھڑیوں میں آپ کے ساتھ اپ کے والدین ،بہن بھائی یا شریک حیات کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے لیکن ان کے علاوہ بھی ایک رشتہ ہے جو مشکل میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ ہے آپ کا قریبی دوست جو ہر طرح سے آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور قدم قدم پر آپ کا ساتھ دیتا ہے۔

دوست ہی وہ ہستی ہے جو ہمارے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے ،اکیلے ہوں تو بور نہیں ہونے دیتا ،اور ہر وقت خوشیاں بانٹنے اور تفریح کیلئے تیار رہتا ہے ۔یہی نہیں دوست تو ہمیں کبھی مایوس بھی نہیں ہونے دیتااور ہمیشہ ہمارا حوصلہ بڑھاتا ہے ۔ایسے بھی دوست ہوتے ہیں جو زندگی کے ایک حصے میں ہم سے بہت قریب ہو جاتے ہیں لیکن پھر ایک وقت آتا ہے جب وہ ہمارا ساتھ چھوڑجاتے ہیں اور اپنی الگ دنیا بسا لیتے ہیں ۔ بہر حال یہ زندگی میں جب بھی آتے ہیں اپنا پورا کردار ادا کرکے جاتے ہیں اور ایک اچھا دوست کیسا ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
ہر کسی کو اچھے دوست کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ دوستی کیسے نبھائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک اچھا دوست کھو بیٹھتے ہیں ۔اس کے لئے کچھ باتیں ذہن میں رکھئے اس طرح آپ کی دوستی پائیدار رہے گی ۔

کسی سے زیادہ امید نہ لگائیں :

جس سے دوستی کریں اس سے حد سے زیادہ امیدیں نہ لگائیں ۔اگر آپ اس سے زیادہ کی امید رکھیں گے تو آپ کی دوستی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔کیونکہ وہ جب یہ ہی نہیں سمجھ پائے گا کہ آپ اس سے کیا چاہتے ہیں تووہ آپ کی امید پر پورا نہیں اتر پائے گا جبکہ آپ اس سے ہر ہر قدم پر پرکھتے رہتے ہیں اور آپ کے دماغ میں یہی سوال رہتا ہے کہ آپ کا دوست آپ سے کتنا مخلص ہے ۔


مزید جانئے: شوہر کا دل جیتنے کے10موثر طریقے

دوست کو نہ آزمائیں:

اگر آپ اسے صرف آزمائش پر رکھیں گے تو آپ کے ذہن میں صرف اس کی غلط باتیں رہیں گی اور آپ اس کی خوبیوں کو نظر انداز کر دیں گے ۔ضروری نہیں کہ آپ جیسا چاہتے ہیں وہ تمام خوبیاں اس میں موجود ہوں ۔دوست کو پرکھنے کے اور بھی انداز ہوتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ ہر ایک کو اچھا سمجھتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے دوستوں کی کمی نہیں ہوگی۔
اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں۔اس لئے لوگوں کو ان کے ماضی کی بنیاد پر پرکھنا بھی اچھی بات نہیں ۔انھیںہمیشہ ایک موقع اور دیجئے اس طرح ہر بار دوستی کا ایک نیا رشتہ قائم ہوگا ۔اور اس کا دارومدار آپ پر ہوگا کہ آپ اس نئے رشتے کو کیسے نبھاتے ہیں ۔
کسی کے بارے میں پہلے سے رائے نہ قائم کریں ۔اپنی دوستی کے معیار کا اندازہ اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے کریں ۔دوستی کا رشتہ چاہے بہت سچا اور پکا ہو یا عام سا ہو جہاں دونوں دوست ہم خیال ہوں اگر آپ اس کے بارے میں مستقل ایک رائے ہی قائم نہیں رکھیں گے تویہ رشتہ خوب پھلے پھولے گا۔

بات چیت ضرور کریں:

کسی بھی رشتے میں خاص طور پر دوستی میں ضروری ہے کہ ہر بات صاف صاف کی جائے ۔جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں اسے بیان کردیں ۔اس سے آپ کا دوست آپ کے بارے میں صحیح رائے قائم کر سکے گا ۔اس طرح ایک بھروسے کا رشتہ قائم ہو جائے گا ۔
جتنا کسی کو دل سے قبول کریںگے اتنی ہی اعتماد کی فضا قائم ہوگی ۔اور رشتے کی مضبوطی اعتمادسے ہی بڑھتی ہے۔جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی ہر بات سچائی پر مبنی ہو ۔


نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات


 

تبصرے
Loading...