شوہر کا دل جیتنے کے10موثر طریقے

100,800

عورت کے مقابلے میں مرد کی الگ ضروریات ہوتی ہیں ۔ بیوی کا شوہر کے ساتھ رویہ اچھی یا تلخ زندگی کی بنیاد ہے ۔ کچھ باتوں کے ذریعے بیوی اپنے شوہر کا دل جیت سکتی ہے اور اسے یقین دلا سکتی ہے کہ وہ اس سے سچی محبت کرتی ہے۔

۱۔ گھروالوں سے شوہر کی برائی نہ کریں:

اکثر خواتین جب اپنے گھر والوں سے ملتی ہیں تو اپنے شوہر کی برائیاں کرتی ہیں۔ یہ باتیں ان کے شوہر کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں ۔ ایسی باتیں ناصرف ازدواجی زندگی میں تلخیاں پیدا کرتی ہیں بلکہ پیٹھ پیچھے برائیاں کرنا گناہ بھی ہے ۔ ان باتوں کو شوہر پسند بھی نہیں کرتا ۔ اگر آپکو اپنے شوہر سے کوئی مسئلہ ہے تودوسروں سے کہنے کے بجائے براہ راست اپنے شوہر سے بات کریں۔

۲۔ شوہر کی تعریف کریں:

کسی کو اپنے شوہر کی برائی نہ کرنے دیں۔ اگر ایسا ہو تو آگے بڑھ کر اس کا دفاع کریں اور اپنے شوہر کی عزت کا پاس کریں بالکل اسی طرح جیسے آپ اپنی عزت کروانا چاہتی ہیں۔ اس سے ایک دوسرے کی محبت اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔

۳۔ اس کے لیے اچھی چیزیں پکائیں:

شوہر کو یہ بات بہت اچھی لگتی ہے کہ بیوی کوئی چیز خاص اس کے لیے بنائے۔ جب وہ اپنے کام سے واپس آئے تو اس کے لیے اس کی پسند کی چیز بنائیں جسے دیکھ کر وہ خوش ہوجائے۔

۴۔ خوشی کا اظہار کریں:

وہ آپ کے لیے جو کچھ بھی کرتا ہے اس پر خوشی کا اظہار کریں اور شکریہ ادا کریں ۔ اس کی کوششوں کو مانیں اس طرح آپس کی محبت میں اضافہ ہوگا۔

۵۔ شوہر کی پسند کو اہمیت دیں:

ایسے کام کریں جو اسے پسند ہوں ۔ ہر چیز میں شوہر کی پسند کا خیال رکھیں۔ اس سے نا صرف محبت بڑھے گی بلکہ اسے بھی احساس ہوگا کہ آپ اس کی پسند کو اہمیت دیتی ہیں۔

۶۔ گھر چلانے میں اس کی مدد کریں:

پیسے کے لیے ہر وقت ہائے ہائے کرنا یا کمی کی شکایت کرنے سے شوہر کو لگتا ہے کہ وہ آپ کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا۔ گھر کا نظام چلانے میں اس کی مدد کریں ۔ سمجھداری کے ساتھ گھر کا بجٹ بنائیں اور ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کریں ۔ اس طرح گھر میں اچھی فضا قائم ہوگی۔

۷۔ شوہر کے لیے تیار ہوں:

شوہر کے لیے سجیں سنوریں تاکہ جب وہ گھر آئے تو آپ کو دیکھ کر خوش ہوجائے ۔ اس سے محبت کا اظہار کریں اس طرح وہ آپ کو زیادہ چاہے گا اور خوش کرنے کی کوشش کرے گا۔

۸۔ اس کے گھر والوں کی عزت کریں:

ہر کوئی اپنے گھر والوں سے محبت کرتا ہے اور ان کی عزت بھی کرتا ہے ۔ اگر آپ اپنے شوہر کی محبت حاصل کرنا چاہتی ہیں تو ا سکے گھر والوں کی عزت کریں۔

۹۔ بیماری میں اس کی دیکھ بھال کریں:

مرد جب بیمار ہوتا ہے تو وہ بالکل بچوں کی طرح ہوجاتا ہے۔ ا س کی طرف توجہ دیجیئے اور بالکل بچوں کی طرح ہی اس کا خیال رکھیے۔ اس طرح وہ بہت جلد صحتیاب ہوگا۔

۱۰۔ اپنے جھگڑوں کو چھپائیں:

شوہر سے اپنے لڑائی جھگڑوں کو دوسروں پر ظاہر نہ کریں ۔ اگر بچے آپ کے درمیان اختلافات دیکھیں گے تو ان کے دل میں باپ کی عزت کم ہوجائے گی اور خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گے۔اس لیے بچوں کے سامنے ظاہر کریں کہ آپ دونوں ایک ہیں۔

ان تمام باتوں کو اپنی عادت بنالیں تو آپ کی محبت دن بدن بڑھتی جائے گی اور گھر جنت بن جائے گا۔

مزید جانئے :15 جھٹ پٹ ٹوٹکے بنائیں زندگی آسان


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...