اس بیج کےحیرت انگیز فوائد جانئے

4,807

ہم میں سے اکثر لوگ تخم ملنگا کی افادیت سے ناواقف ہیں ۔یہ ناصرف گرمی میں تازگی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود خصوصیات جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ صحت کے بہت سے مسائل کا بھی خاتمہ کرتی ہیں ۔ایک چائے کا چمچہ تخم ملنگا دودھ،روح افزا،فالودہ یا خالی پانی میں ملا کر پینے سے آپ یقینناََ تازہ دم اور توانا رہیں گے۔

تخم ملنگا کے فوائد بے شمار ہیں جن میں سے چند ہم یہاں بیان کر رہے ہیں ۔

توانائی سے بھر پور ہے:

تخم ملنگا کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے جسم میں کاربوہائڈریٹ،پروٹین ،فیٹس ،شکر،فائبر،وٹامنز اور منرلز کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔تخم ملنگا جسم کی کارکردگی کوبہتر بناتا ہے اور بہت سے مسائل سے بچاتا ہے۔

ہاضمے میں مدد دیتا ہے:

ماہرین کا کہنا ہے کہ تخم ملنگا میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس میں ڈیٹوکس کرنے کی خصوصیات موجود ہیں جو پورے نظام ہضم کی صفائی کرتے ہیں۔جب پیٹ سے ٹوکسن صاف ہو جاتاہے تو ہاضمہ کے نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔اس طرح پیٹ بہت سی خرابیوں جیسے درد،بد ہضمی اور گیس سے محفوظ رہتا ہے۔


اس دودھ کے فوائد ہی فوائد

قبض ختم کرتا ہے:

تخم ملنگا میں موجود فائبر نہ صرف قبض کو ختم کرتا ہےبلکہ اس کو جڑ سے ختم بھی کر دیتاہے۔اس کے لئے ایک چائے کا چمچہ تخم ملنگا کو ایک گلاس دودھ میں ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔معدے کی کارکردگی بہتر بنا کر قبض کو ختم کردے گا۔

سینے کی جلن اور تیزابیت کو ختم کرتا ہے:

یہ بیج نظام ہاضمہ خاص کر پیٹ کوسکون دیتا ہے۔اگر آپ کو پیٹ یا سینے میں جلن ہوتی ہے تو اس کے لئے روزانہ تخم ملنگا کا استعمال کریں ،ایک ہفتے میں ہی واضح فرق نظر آئے گا ۔

جسم کی گرمی کو ختم کرنے کے لئے:

شدید گرمی میں تخم ملنگا جسم کو راحت پہنچاتا ہے۔اس میں ٹھنڈا رکھنے کی خصوصیات موجود ہیں جن کی بدولت یہ سخت گرمی میں بھی جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔گرمی کے دنوں میں دن میں کئی مرتبہ ٹھنڈے پانی میں تخم ملنگا ملا کر پیئیں ۔

ذہن کو سکون دیتا ہے:

یہ بیج ذہنی دباؤ دور کرکے سکون پہنچاتا ہے۔جسم کے ساتھ یہ دل ودماغ کو بھی سکون دیتا ہے۔تخم ملنگا کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے ذہنی دبائو میں کمی آتی ہے اور یہ ذہن کو طاقت بخشنے کے ساتھ موڈ کو بہتر بناتا ہے۔


بھگو کر بادام کھانے کے فوائد جانتے ہیں ؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...