اس دودھ کے فوائد ہی فوائد

3,709

مارکیٹ میں طرح طرح کے دودھ موجود ہیں لیکن اس میں اکثر دودھ ملاوٹ سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ اب تو عام دکانوں پر ملنا والا دودھ بھی انتہائی ناقص اور صحت کے لئے مضر ہوتا ہے ۔اسی لئے اب کسی بھی قسم کے دودھ پراعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن اگر دودھ اصلی اور بکری کا مل جائے تو صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر ممکن ہوتو بکری کے دودھ کا استعمال بڑھایا جائےاور تازہ دودھ کے لئے اگر بکری پالنا ممکن ہوتو بکری بھی پالئے۔ لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو کسی اعتماد کی جگہ سے بکری کا دودھ حاصل کریں بے شک آپ کو 10 ,20روپے زیادہ ہی کیوں نہ دینا پڑیں۔ بکری کا دودھ دوسرے دودھ کے بہ نسبت زیادہ فائدہ مند ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جانئے بکری کے دودھ کے فوائد۔

* یہ دودھ گرم مزاج والوں کیلئے بے حد مفید ہے۔
* بکری کا دودھ لطافت والا اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
*بکری کا دودھ‘ کتیرا گوند کے ہمراہ پینے سے پھیپھڑوں کے زخم ٹھیک ہوتے ہیں۔

*بکری کا دودھ پینے سے جسم کی جلد ملائم اور خوبصورت ہوجاتی ہے اور خاص طور پر عورتوں کیلئے یہ تو قدرتی تحفہ ہے۔ دوران حمل اس دودھ کےاستعمال کے بہت سے فوائد ہیں۔

* چہرے کی چھائیوں اور مہاسوں کو دور کرنے کیلئے بکری کا دودھ انتہائی مفید ہے۔
*اصلاح خون کیلئے بکری کا دودھ تمام جانوں کے دودھ سے اول نمبر ہے۔

* اس دودھ میں فولاد کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے اور یہ دمہ کے مرض میں بالخصوص فائدہ دیتا ہے۔

*بکری کا دودھ پیٹ کی جملہ خرابیوں کو دورکرتا ہے.

 


گائے کے دودھ کے فوائد


*بکری کا دودھ اسہال کے مسئلے سے نجات دلاتا ہے۔

* اگر گلے کی خرابی یا حلق میں ورم ہو تو اس دودھ کو تھوڑی دیر گلے میں روک کر پینا بے حد مفید ہے اس کے علاوہ تالو‘ زبان اور کوا کے ورم کو درست کرنے کا یہی طریقہ ہے۔

* گرم گرم تازہ دودھ پیشاب کی رکاوٹ کو درست کرتا ہے۔
*خون کی الٹیاں آنے کی صورت میں بکری کے دودھ کیساتھ صندل سرخ اور ملٹھی ملا کر پلانا مفید ہوتا ہے۔

نوٹ : یہ معلومات قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔


اونٹنی کے دودھ سے حاصل ہونے والے 5 فوائد

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...