وزن کم کرنے والانیم کاسوپ اورسیریل

950

وزن کم کرنا آج کاسب سے اہم اور پسندیدہ موضوع بنتاجارہاہے ۔لیکن وزن کم کرنے کیلئے محنت کرنے اور قربانی دینے پرکم ہی لوگ تیار ہوتے ہیں۔نیم میں قدرتی طورپر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن کم کرکے آپکے جسم میں اضافی فیٹ جمع ہونے سے روکتاہے۔کڑواتو ہوتاہے لیکن فائدے کے اعتبار سے بہت اچھاثابت ہوتاہے۔نیم کاسوپ اورسیریل آپکے وزن کوکم کرکے آپکے خون کو صاف کرے گا۔جس سے آپکی شخصیت میں مزید نکھار پیداہوگا۔

نیم کاسوپ

پانی دوکپ
نیم کے پتے ایک مٹھی
لیموں کارس ایک چائے کاچمچ
نمک ایک چٹکی
کالی مرچ ایک چٹکی
دوکپ پانی ابال کراسمیں نیم کے پتے دھوکرڈالیں۔لیموں کارس اور ایک ایک چٹکی نمک اورکالی مرچ شامل کرکے مکس کرلیں ۔ ناشتے سے پہلے،دوپہر کھانے سے پہلے اوررات کھانے سے پہلے نیم گرم پی لیں۔ہرکھانے سے پہلے دوکپ پینے سے باڈی ڈیٹوکس ہوگی۔اور اضافی فیٹ ختم ہوگا۔

سیریل

اوٹ سیریل ایک کپ
نیم کے پتوں کاپیسٹ ایک چمچ
میتھی دانہ آدھا چائے کاچمچ
نیم کے پتے دھوکر پیس لیں۔ان تمام اجزاء کو ملاکر صبح ناشتے میں لیں۔مٹھاس کے لئے شہد ملاناچاہیں تو ملاسکتے ہیں۔ذائقے کے لئے دہی،پسندیدہ پھل یا خشک میوہ جات بھی ملاسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...