دیسی انڈوں کے دسیوں فوائد

10,111

دیسی مرغی کی نشوونما کھلی فضا میں ہوتی ہے اور انہیں کیمکل سے پاک غذا مہیا کی جاتی ہے جبکے فارمی مرغی کی نشوونما مضر صحت غذاؤں سے کی جاتی ہے اور یہ ہی وجہ ان دونوں کی غذائیت میں فرق ڈالتی ہیں ۔دیسی انڈے اسی وجہ سے غذائیت سے بھرپور رہتے ہیں جو اپنے اندر دسیوں فوائد سمائے بیٹھا ہے۔دیسی انڈے کے فوائد یہ ہیں ۔

انڈے دودھ کے بعد دوسری مکمل غذا مانی جاتی ہے۔اندے دو اقسام کے ہوتے ہیں ایسی اور فارمی انڈے ان دونوں میں فرق صرف مرغیوں کی جینز کا ہے سفید پروں والی مرغی سفید رنگ کا انڈا دیتی ہے جب کے اسی طرح دیسی یا گہرے رنگ جیسے سیاہ یا بھورے رنگ کی مرغیاں اسی طرح کے براؤن انڈے دیتی ہیں ۔

 

دیسی انڈوں کے دسیوں فوائد

۱:دیسی انڈوں میں کولیسٹرول HDL پایا جاتا ہےاور اس کولیسٹرول کا استعمال دل کی بیماری اور دیگر کئی امراض کا خدشہ کافی کم کر دیتا ہے۔

۲:ان انڈوں میں فارمی انڈوں کے مقابلے میں قدرے زیادہ Lutein پایا جاتا ہے یہ اجزا آنکھوں کے لئے دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

۳:اس میں اومیگا ٣ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو چھوٹےبچوں کی بہترین نشوونما کرتی ہےاورانھیں کمزوری سے محفوظ بناتی ہے۔

۴:یہ پروٹین ، آئرن ، وٹامن بی ۱۲، او ر فاسفورس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

۵:اس دیسی انڈے سے آپ ۶ گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ کی جلد ، پٹھوں ، غدود اور جسم کے دوسرے حصوں کو صحت مند رکھنے کے لیے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ۔

۶: یہ آنکھوں ، جلد ، بالوں اور ناخنوں کوصحت بخشتا ہے

۷:پروٹین میں موجود امائنوایسڈ سے سیلز کی نشونما میں مدد ملتی ہے۔

۸:یہ آئرن ریڈ سیلز بنا کر خون میں آکسیجن کی مقدارکو بڑھاکر انیمیاء سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

۹: یہ وٹامن بی ، رائبو فلیون اور بی۔۱۲ ڈی این اے اور ریڈ سیلز بنانے کے علاوہ میٹا بولزم کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

۱۰:دیسی انڈہ فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...