میٹابولزم بہتربنانے والی۱۵ غذائیں
وزن کم کرنے کے لئے میٹابولزم کاتیز ہونا ضروری ہے ۔پروٹین اورفائبر یہ دوہتھیار ایسے ہیں جو آپکے میٹابولزم کو تیزی سے بڑھاتے ہیں۔آئرن ایک ایسااہم منرل ہے جوچربی جلانے کے لئے آپکے پٹھوں کو آکسیجن فراہم کرتاہے۔میٹابولزم بڑھے گاتو کیلوریز تیزی سے جلنے کاعمل بھی تیز ہوگا۔ذیل میں موجود غذائیں میٹابولزم بڑھانے کے ساتھ ہی ساتھ آپکوتوانائی بھی فراہم کریں گی۔
۱۔دار چینی
ماہرین کے مطابق دارچینی میٹابولزم کوتیزی سے بوسٹ کرتی ہے۔اسمیں موجود تولید حرارت کی خصوصیات سے روزانہ صرف ایک چوتھائی چمچ دارچینی کے استعمال سے آپکے جسم کااضافی فیٹ تیزی سے ختم ہوسکتاہے۔
۲۔پالک
پالک میٹابولز بڑھاکر تیس فیصد تیزی سے کیلوریز جلاتی ہے۔پالک کی طرح دیگر گہرے ہرے پتوں کی سبزیاں جو فائبراور آئرن کاخزانہ ہوتی ہیں وہ میٹابولزم کے عمل کوتیز کرنے میں معاون رہتی ہیں۔
۳۔پانی
پانی ایک سیدھا،سستا اور آسان طریقہ ہے۔ جوآسانی سے تیس فیصد تک میٹابولک ریٹ میں اضافہ کرتاہے۔جسم میں جمع اضافی فیٹ کو توڑنے میں آپکی مددکرتاہے۔
۴۔بلیک کافی
بلیک کافی میٹابولک ریٹ کوبڑھاتی ہے۔لیکن زیادہ پینابھی نقصان دہ ہے۔بلیک کافی دن میں صرف ایک سے دوکپ لینے سے میٹابولزم بڑھنے کے ساتھ ساتھ انرجی میں بھی اضافہ ہوگا۔
۵۔گرین ٹی
گرین ٹی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ میٹابولزم کوتیزکرکے چربی کوگھلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔گرین ٹی کے استعمال سے ایک دن میں ستر کیلوریزجلائی جاسکتی ہیں۔لیکن نیم گرم استعمال کریں۔
۶۔چکوترا
چکوترا میں موجود فائبر میٹابولزم کوبڑھاتے ہیں۔اورانسولین کی کم مقدار کے باعث یہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔اسمیں موجود تمام جز وٹامن سی سمیت میٹابولزم کوتیزی سے بوسٹ کرتے ہیں۔
۷۔بادام
بادام میٹابولزم اور جسم کی توانائی کوبڑھاتے ہیں۔لیکن بہت زیادہ استعمال نہ کریں۔بادام کے بیش بہافوائد جسمانی صحت کوفروغ اورمیٹابولزم تیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
۸۔مچھلی
مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایاجاتاہے جو میٹابولزم کودوگنا تیز کرتاہے۔یہ جسم کی انفلیمیشن اوراسٹریس ہارمون کوکم کرتاہے۔جو فیٹ جمع کرنے کاسبب بنتے ہیں۔
۹۔بینز
بینز کااستعمال میٹابولزم کوتیز کرنے میں بے حد مفیدہے۔جب آپ پروٹین کا استعمال روزمرہ زندگی میں بڑھاتے ہیں تو کیلوریز خودبخود جلنے لگتی ہیں۔
۱۰۔بیریز
ویسے توتمام پھل ہی اچھے ہوتے ہیں۔لیکن بیریز اینٹی آکسیڈنٹ سے لبریز ہوتی ہیں جیسے وٹامن سی۔اسی لئے دیگر پھلوں کی نسبت بیریز زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔
۱۱۔یخنی
پروٹین ،منرل اورکولیجن پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یخنی جلدہضم ہوکر آپکی صحت میں اضافہ کرکے میٹابولزم کوتیز کرتی ہے۔اس کے مستقل استعمال سے جسم میں چربی جمع ہونے کاعمل رک جاتاہے۔
۱۲۔تخمِ بلنگا
تخمِ بلنگافائبر ،پروٹین اوراومیگاتھری سے لبریز ہوتے ہیں۔جب یہ تینوں اجزاء ساتھ مل کر آپکے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو مزید تیزی سے کام کرتے ہیں۔
۱۳۔چاکلیٹ
چاکلیٹ کے شائقین کے لئے یہ یقیناًخوشی کی بات ہوگی ۔ڈارک چاکلیٹ آپکے میٹابولزم کوبوسٹ کرتی ہے۔لیکن بہرحال کسی بھی چیز کو اعتدال میں رہ کرہی استعمال کرناضروری ہے۔
۱۴۔سیب کاسرکہ
میٹابولزم تیز کرنے کے لئے جاناجاتاہے ۔سیب کے سرکہ میں اگر آپ تھوڑا لیموں کارس،شہد اورچٹکی بھردار چینی پاؤڈر ملاکرپی لیں تو یہ میٹابولزم کوتیزکرکے تیزی سے کیلوریز جلاتاہے۔
۱۵۔مرچ مصالحہ
مرچ مصالحہ اگر درست مقدار میں استعمال کیاجائے تو یہ میٹابولزم کوتیز کرتی ہیں۔لال مرچوں کی تیزی کیلوریز کوتیزی سے جلانے میں مددگاررہتی ہے۔
مزید جانئے :صحت مند چکنائی کیا ہوتی ہے؟