بال خور اور گنج پن دور کرنے کے تین آسان گھریلو ٹوٹکے

88,189

اس مرض کو کئی نام دیئے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹرز اسے ایلو پیسیا alopeciaکا نام دیتے ہیں ، عام لوگ اسے بالوں کا جھڑنا کہتے ہیں جب کہ آپ اسے اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی بیماری یا مشکل ہے جس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ بالوں کا جھڑنا جہاں کئی لوگوں کے لیے ڈپریشن کا باعث بنتا ہے وہیں بہت سے لوگ اس کی پروہ بھی نہیں کرتے ۔ یقیناً بالوں کا جھڑنا کوئی جان لیوا مرض تو نہیں کہ اس کے لیے انسان خود کو ہلکان کرے البتہ یہ ضرور ہے کہ اس سے آپ کی خود اعتمادی اور مجموعی شخصیت متاثر ہوتی ہے ۔ خاص طور پر بال خور یعنی سر کے کچھ حصوں پر بالوں کا نہ اگنا اکثر دکھنے میں اچھا نہیں لگتا اور اس سے آپ کی عمر بھی زیادہ لگتی ہے ۔

عورتوں سے زیادہ مردوں کو بال خور یا گنج پن کی شکایت رہتی ہے کونکہ مردوں کے گنجے ہونے کے امکانات عورتوں سے زیادہ ہوتے ہیں ۔کچھ لوگوں کے بال 20سال کی عمر سے ہی جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ عمر کے اس حصے میں اگر کسی کے بال جھڑنا شروع ہو جائیں تو وہ احساس کم تری کا شکار ہونے لگتا ہے ۔ خاص طور پہ اپنے دوستوں میں اسے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے اسے لوگوں میں اٹھنے بیٹحے اور باہر نکلنے میں جھجک اور الجھن محسوس ہونے لگتی ہے ۔ ان مسائل سے تنگ آکر لوگ ڈاکٹرز کا رخ کرتے ہیں جہاں علاج میں ہزاروں اور کبھی لاکھوں روپے لگ جاتے ہیں۔ ہیر ٹرانسپلانٹ یا مصنوعی بال لگوانا بھی ایک طریقہ ہے جس سے گنج پن کو چھپایا جا سکتا ہے ۔ لیکن یہ بھی ایک انتہائی مہنگا اور طویل عمل ہے ۔ مصنوعی بالوں کی دیکھ بھال بھی کرنا ضروری ہے جس کے لیے ہر کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا ۔

12077464_1155102134505556_35900434_n
گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس پیچیدہ مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں گھر میں رہ کر چند آسان اور کم خرچ ترکیبوں کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو جھڑنے سے روک سکتے ہیں ۔ اب آپ کو ڈاکٹرز اور علاج میں لاکھوں روپے گنوانے کی ضرورت نہیں ۔ ان تین نسخوں پہ عمل کرکے آپ گنجے پن سے دائمی نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔

مند رجہ زیل ٹوٹکوں میں سے اپنی پسند ، آسانی اور ضرورت کے مطابق کوئی بھی ٹوٹکہ منتخب کرکے آپ اپنے گھنے اور مضبوط بال واپس پا سکتے ہیں :

1۔ زیتون کا تیل:

اس کرشماتی تیل میں جھڑتے بالوں کا بہترین علاج ہے ۔ زیتون کے تیل کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زیتون کے تیل کا پیک

اجزا

*زیتون کا تیل ۔ بالوں کی لمبائی کے مطابق، لمبے بال ہوں تو زیادہ ، چھوٹے بال ہو ں تو کم
*شہد ۔ 1 سے 2 چھوٹے چمچ
*دار چینی ۔ 1چھوٹا چمچ

طریقہ

تیل گرم کریں ۔ شہد اور دارچینی پاوڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اسے اپنے سر اور بالوں پہ لگائیں اور 15 سے 20منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں ۔ شیمپو سے دھو لیں ۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس کا استعمال کریں ۔

12119306_1155102501172186_698103922_o

زیتون کا تیل اور زیرہ

اجزا

*زیتون کا تیل ۔ آدھا کپ
*زیرہ ۔ 1 چھوٹا چمچ

طریقہ

زیتون کا تیل لیں ۔ اس میں زیرہ شامل کریں اور اسے 10سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ اس تیل کوسر پہ اس جگہ لگائیں جہاں بال زیادہ جھڑ رہے ہوں۔ ہلکے ہاتھوں سے 5سے 10منٹ مساج کریں ۔ آپ اس تیل کو ایک بوتل میں بھر کر اسٹور بھی کر سکتے ہیں ۔ جلد نتائج کے لیے اس کا روزانہ استعمال کریں ۔

12167036_1155102384505531_452990344_n

رات بھر لگانے کا طریقہ

ایسا نہیں کہ آپ کا گنج پن ایک رات میں دور ہو سکتا ہے لیکن اس کے مستقل استعمال سے آپ کو جلد فائدہ نظر آنے لگے گا ۔ ہر رات سونے سے پہلے زیتون کے تیل سے سر کا مساج کریں اور صبح اٹھ کر بال دھو لیں ۔ تیل لگانے کے بعد رات کو تکیے پر ایک تولیہ رکھنا نہ بھولیں تاکہ اس پہ تیل کا دھبہ نہ پڑے ۔

2۔ میتھی کے حیرت انگیز اور زبر دست فائدے

میتھی کو کافی عرصے سے بالوں کو مظبوط بنانے اور اسے جھڑنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جا تا رہا ہے ۔ میتھی کو بالوں کے مسائل کے لیے استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں ۔

میتھی کا پیسٹ

آدھا کپ میتھی دانہ لیں اسے دو کپ پانی میں بھگو دیں ۔ اسے 8 سے 9 گھنٹے کے لیے چھوڑدیں ۔اس کا پانی چھان لیں اور میتھی کو پیس لیں ۔ اس مکسچر کو بالوں پر ماسک کی طرح لگا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے لگا چھوڑ دیں ۔ پھر سادے پانی سے دھو لیں ۔ اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار دہرائیں ۔

12167120_1155102584505511_5075439_n
میتھی کا ناریل کے تیل یا کاسٹر تیل کے ساتھ استعمال

اجزا

*میتھی دانہ ۔ 1 چھوٹا چمچ
*ناریل کا تیل ۔ جتنا آپ کے بالوں کے لیے کافی ہو

طریقہ

ناریل یا کاسٹر تیل گرم کریں اس میں میتھی دانہ شامل کریں اور اسے چند منٹوں کے لیے فرائی کریں ۔ اگر گرمیاں ہوں تو اسے ٹھنڈا کرلیں ، ورنہ سردیوں میں اسے گرم ہی چھان لیں ۔ اس تیل کو ہلکے ہاتھ سے سر پر ملیں ۔ انگلیوں کو سر پر گول گرل گھمائیں تاکہ تیل بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے ۔ تیل کو آدھے گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں ۔ پھر شیمپو سے دھو لیں ۔ اس کا استعمال آپ ہفتے میں دو سے تین بار نہانے سے قبل کر سکتے ہیں ۔

3۔ مہندی سے پائیے صحت مند بال

حنایا مہندی ایک بہترین جڑی بوٹی ہے جسے صدیوں سے بالوں کو خوبصورت اور مظبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اگر اسے سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ گنج پن دور کرنے یا بالوں کو جھڑنے سے روکنے میں مدد کر سکتی ہے ۔

اجزا

*مہندی کے پتے ۔ 100 گرام
*سرسوں کا تیل ۔ 250 گرام

طریقہ

زیتون کا تیل ابال لیں ۔ اس میں مہندی کے پتے شامل کریں اور کچھ دیر اور ابالیں ۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔ پھر چھان کر ایک ایئر ٹائٹ بوتل میں رکھ لیں ۔ اس تیل سے سر اور بالوں کا ہر روز مساج کریں ۔

تو یہ ہیں بالوں کو جھڑنے سے روکنے کے آسان گھیلو ٹوٹکے ۔ اب جھڑتے بالوں کو خیر باد کہہ دیجیئے کیونکہ ان نسخوں سے آپ اپنے گھنے اور مظبوط بال واپس پاسکتے ہیں بنا کسی مشقت کے۔ یہ نسخے نہ تو مشکل ہیں اور نہ آپ کی جیب پر بھاری ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...