گڑ کھائیں صحت مندانہ فوائد اٹھائیں
خالص گنے کے رس سے تیار کیا جانے والے گڑ کو چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔ گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے۔جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے ۔قدیم زمانے سے گڑکو پکوان کی تیاری اور مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے گڑ کے صحت مندانہ فوائد نیچے درج ہیں۔
۱۔ گڑ خون صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسکا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اسی لئے ماہرین کے مطابق گڑ کا استعمال خون کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
۲۔ گڑ قبض کی شکایت کودور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں نظام انہضام کو متحرک کرتا ہے جسم غذا کونہایت مناسب انداز میں ہضم کرلیتا ہے۔ اسی لئے ماہرین کھانا کھانے کے بعد گڑ کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
۳۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے گڑ کا استعمال کر سکتے ہیں یہ جگر کی صفائی کر کے پیشاب کے نظام کو بھی مکمل طور پر صحت مند رکھتا ہے۔
۴۔ موسمی اور عام بیماریاں مثلآ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی بیماریوں میں بھی گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے۔
۵۔گڑ میں موجود اینٹی آکسایڈنٹ اور منرلز مثلاََ زنک اور سیلینیم جسم میں فری ریڈیکلزکوکنٹرول کرتے ہیں یہ اینٹی آکسیڈنٹ مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔
۶۔سردیوں کے موسم میں گڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور کھانسی ، دمہ وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے۔ پرانا گڑ خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں پیسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں آرام ملتا ہے۔
۷۔اگر آپکے بچوں کو بستر پر پیشاب کرنے کی شکایت ہے تو اپنے بچوں کو گڑ اور تل کے لڈو کھلائیں۔
۸۔گڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ہر کھانے کے بعد گڑ کا صرف ایک چھوٹاسا ٹکڑا کھانے سے آپ اپھارپن اور گیس سے بچ سکتے ہیں۔
۹۔ پچاس گرام اجوائن کے سفوف میں ہم وزن گڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں کمر درد کی شکایت میں فائدے مند ہے ۔
۱۰۔ خوبصورت بالوں کے لیے گڑ، ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں۔ اس طرح آپ کے بال م لمبے، موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
۱۱۔دودھ پلانے والی مائیں سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔
۱۲۔حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے کے لئے گڑ کا حلوہ استعمال کریں ۔