فضلہ (اسٹول )کے بارے میں 8 حقائق

42,068

اسٹول پاس کرناایک قدرتی عمل ہے لیکن اس کے بارے میں چند حقائق ایسے ہیں جن سے واقف نہ ہونے کے باعث بہت سے لوگ اسے کسی بڑے مسئلے کاپیش خیمہ سمجھنے لگتے ہیں۔

۱۔بڑی غلط فہمی

ضروری نہیں کہ روزانہ اسٹول پاس کرناہی صحت کی علامت ہے۔ بلکہ بہت سے لو گ دن میں دومرتبہ یااس سے زائد یاپھرہردوسرے دن (یعنی ایک دن کے وقفے سے )بھی ٹوائیلٹ جاتے ہیں ۔ اگرکوئی دن میں دوسے تین مرتبہ اسٹول پاس کرے تو یہ بھی ضروری نہیں کہ اس کاپیٹ ہی خراب ہویاکوئی اورمسئلہ ہوبلکہ ایسابھی ہوسکتاہے کہ انھوں نے اپنی غذامیں فائبریعنی ریشہ کی زائد مقدارلے لی ہو۔

۲۔صحت مند نظام ہضم

اگرآپ باقاعدگی سے اورروزانہ ایک ہی وقت یعنی صبح میں اسٹول پاس کرتے ہیں تو یہ آپ کے نظام ہاضمہ کے صحت مند ہونے کی علامت ہے لیکن اگرایسانہیں تو کوئی بڑامسئلہ نہیں۔عموماً لوگ رات کے وقت زیادہ مقدارمیں کھاناکھاکرسوجاتے ہیں۔ جس کے باعث کھانااپنی جگہ بنالیتاہے اورصبح اٹھتے ساتھ ہی آپ باتھ روم جانے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

۳۔کھانے کے فوراً بعد

بہت سے لوگ کھاناکھاتے ہی باتھ روم جاتے ہیں توگھبرائیے نہیں یہ آنتوں کی کمزوری نہیں بلکہ اچھے نظام ہضم کی علامت ہے۔لیکن کھانے کے بعد اگر اسٹول پتلااوربدبودارہوتو پھراس کامطلب ہے کہ آپ ٹھیک طرح سے غذائی اجزاء جذب نہیں کرپاتے اورکھانے کے بعد فوراً ہی فارغ ہوجاتے ہیں ۔ایسی صورتحال میں آپ کوڈاکٹرسے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

۴۔کافی اوراسٹول کاتعلق

کافی پینے کے بعد اسٹول پاس ہوناایک حقیقت ہے کیونکہ کافی میں کیفین موجود ہوتی ہے جوآپ کی آنتوں میں جاکراسٹول کومقعد کی طرف دھکیلتی ہے۔تو یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے کہ جب آپ کافی پی کرفارغ ہوں تو آپ حاجت محسوس کرتے ہیں ۔اسی لئے اکثرلوگ صبح میں کافی کااستعمال ضرورکرتے ہیں۔

۵۔دوران حیض

ماہواری کے دوران ایٹھن،اپھارہ اورباربارٹوائیلٹ جاناکوئی بڑامسئلہ نہیں ہے۔ماہواری کے دوران ہارمون ریلیز ہوتے ہیں جس کے باعث لوز اسٹول پاس ہوتاہے۔ماہواری کی سائیکل کے دوران یوٹرس اورآنتوں کے درمیان تعلق قائم ہوجاتاہے جس کے باعث باؤل موومنٹ میں اضافہ ہوجاتاہے۔

۶۔بیٹھنے کی پوزیشن

اگرآ پ کواسٹول پاس کرنے میں مشکل درپیش آتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ ٹوائیلٹ میں صحیح نہیں بیٹھتے۔سائنس نے یہ بات ثابت کی ہے کہ زیادہ موثر پوزیشن ایک عام ٹوائیلٹ پررہتی ہے۔جدید ٹوائیلٹ استعمال کرنے کے باعث اگر مقعد کی پوزیشن درست نہ ہوتو بھی اسٹول پاس کرنے میں تاخیراورمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔

۷۔چھٹیاں اورقبض

روزمرہ روٹین سے ہٹ کرجب آپ چھٹیاں گزارتے ہیں تو ان دنوں قبض کی شکایت ہوناایک عام سی بات ہے۔چھٹیوں کے دوران اگرآپ سفرپرہوں ،ساحل سمندرپر،کیسی فیملی پارٹیز وغیرہ میںتوایک ہی جگہ بیٹھے رہنے کے باعث آنتیں خشک ہوجاتی ہیں۔ساتھ ہی آپ چھٹیوں کے دوران پانی کی کم مقداراور تھوڑی مرغن غذائیںبھی عام روٹین سے مختلف لیتے ہیں ۔

۸۔اسٹول پاس کرنے میں مشکلات

اگراسٹول پاس ہونے میں وقت لگتاہے تو کوئی مسئلہ نہیں یہ کوئی فکرکی بات نہیں ہے۔اسٹول پاس کرنے میں کچھ لوگ بہت کم اورکچھ زیادہ وقت لیتے ہیں ۔ لیکن اگرغیرمعمولی مشکلات کاسامناہوتو یہ بات صحت پر اثراندازہوسکتی ہے۔اس سلسلے میں فوری طورپرڈاکٹر سے رجوع کریں اوراپنی پریشانی سے انھیں آگاہ کریں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...