پپیتا ہی نہیں پپیتے کے بیج بھی فائد ہ مند

14,191

پپیتے کے پھل سے کون واقف نہیں لیکن پپیتے کے ساتھ پپیتے کے بیج آپکی صحت کے لئے کس قدر مفید ہیں اس بات سے یقیناًسب لوگ واقف نہیں ہونگے۔ قدرت کی تخلیق کردہ ہر چیز کاکوئی نہ کوئی فائدہ اور مقصد ضرور ہوتا ہے۔ پپیتے کے بیجوں میں اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں میں تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ دن میں صرف ایک بار آپ ان بیجوں کے استعمال سے اپنی صحت کو بھرپور بنا سکتے ہیں۔ ذیل میں پپیتے کے بیجوں کے چند فوائد بیان ہیں جو آپکے لئے مفید ثابت ہونگے۔

پپیتے کے بیج کے فوائد

گردوں کے لئے

پپیتے کے بیج گردے کی صحت کی بہتری اور گردوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مفید سمجھے جاتے ہیں یہ گردوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے مفید ہیں۔

جگر کے لئے

پپیتے کے بیجوں میں موجود اہم غذائی اجزاء جگر کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں چند پپیتے کے بیج پیس کر جوس وغیرہ کے ساتھ کھانے سے آپکا جگر صحت مند رہتاہے۔ایک ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپکا جگر ڈیٹاکسیفائی ہوتاہے اور جگر کی تمام بیماریوں سے بچاتاہے۔روزانہ پانچ پپیتے کے بیج لیموں کے رس کے ساتھ دن میں دو مرتبہ جگر کے لئے زیادہ بہتر ہیں۔

عمل انہضام کے لئے

پپیتا اور پپیتے کے بیج عمل انہضام کے لئے بے حد مفید ہیںیہ پیپین سے بھرے ہیں اسکے علاوہ یہ میٹابولزم کو فروغ دیتاہے اور آنتوں کے کیڑوں کا خاتمہ کرتاہے۔

دافع سوزش خصوصیات

پپیتے کے بیجوں میں قدرتی طور پر دافع سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرتی ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات

پپیتے کے بیجوں کی بس تھوڑی سی مقدار نقصا ن دہ بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے کافی ہے اسکے علاوہ یہ وائرل انفیکشن کے علاج میں موثر ہے ڈینگی ،ٹائیفائیڈ او ردیگر بیماریوں کے علاج کیلئے مفید ہیں پپیتے کے پتوں کا رس بھی اسکے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔دو پپیتے کے پتے اچھی طرح دھو کرپیس کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں دو پپیتے کے پتوں میں سے دو چمچ رس آسانی سے نکل جائے گا ایک دن کے لئے دو چمچ جوس کافی ہے۔

کینسر سے بچاؤ

پپیتے کے غذائی اجزاء کینسر کے خلیات اور ٹیومر کی افزائش کو روکتے ہیںیہ آئیسوتھائیو سائینیٹ سے لبریز ہوتے ہیں جو لیوکیمیا،بڑی آنت، پھیپھڑوں،چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

پپیتے کے بیج کھانے کاطریقہ

آدھا سے ایک چائے کا چمچ پپیتے کے کچے بیج کوٹ کر ،یاپیس کر سلاد کی ڈریسنگ میں ،دودھ یا شہد کے ساتھ بھی ملاکر کھاسکتے ہیں۔

احیتاطی تدابیر

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین پپیتایا اسکے بیج استعمال نہ کریں اسکے علاوہ پپیتے کے بیجوں میں طاقتور اینٹی پیراسیٹک اثرات ہوتے ہیں اسی لئے بچوں کو دینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضر و ر کریں۔

مزید جانئے :زعفران کئی امراض سے بچاؤ میں کارآمد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...