زعفران کئی امراض سے بچاؤ میں کارآمد

23,871

زعفران سب سے مہنگی جڑی بوٹی ہے سنہرے دھاگوں جیسا نظر آنے والا زعفران اپنے اندر بہت سے فائدے رکھتا ہے۔اس کا مزاج درجہ اول میں خشک اور درجہ دوم میں گرم ہوتا ہے یہ جسم کو گرمی ، توانائی پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کے نظام کو بھی درست رکھتا ہے بھوک بڑھانے، کمر، جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے لیے اکسیرکی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پکوان میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے زعفرانی بریانی، زردہ اور زعفرانی قورمہ اپنے منفرد ذائقہ (Taste) کی وجہ سے الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دیگر کھانوں کو رنگین اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔
زعفران کی جڑی بوٹی بیش قیمت اور قیمتی ترین تصور کی جاتی ہے اس لیے اس کا استعمال امراء طبقہ میں زیادہ نظر آتا ہے۔ زعفران کے پھول کو Crocus Sativus سے حاصل کیا جاتا ہے تاریخی روایات کے مطابق زعفران کی کاشت سب سے پہلے ایشیا کوچک میں کی گئی جہاں سے یہ یونان اور اسپین تک پہنچا زعفران کا پودا سدا بہار ہوتا ہے اور یہ پیاز کے پودے سے مشابہت رکھتا ہے اس کی لمبائی 45cm ہوتی ہے۔

زعفران کے پودے میں ارغوانی رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔ پودا لگانے کے ابتدائی چند سال تک اس پر پھول نہیں آتے جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے تب اس پر ہلکے جامنی رنگ کے بھول آنا شروع ہوتے ہیں جن کے بیچ میں لمبے، سنہرے گل ہوتے ہیں یہ گل یعنی Stigmas زعفران بنتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک نہایت قیمتی جڑی بوٹی ہے اس لیے اس کے قیمتی ہونے کی وجہ سے یہ مخصوص علاقوں میں محدود مدت کے لیے کاشت کیا جاتا ہے اس کی کاشت خاصا محنت اور وقت طلب کام ہے اس کے لیے جان توڑ محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک کلو زعفران حاصل کرنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ پھولوں سے بقچہ گل Stingmas چنے جاتے ہیں۔ زعفران کو ہندی زبان میں کیسر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی کاشت فرانس، اسپین، یونان، ایران اور کشمیر میں کی جاتی ہے۔

زعفران صحت اور تندرستی (health and wellness) کے نقطہ نظر سے بہت بیش قیمت اور جلد اثر رکھنے والی جڑی بوٹی ہے۔ اس کے فائدے ہر طرح سے بے شمار ہیں یہ چہرے کی جلد، بالوں کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی شفاء بخش ہے۔

*زعفران کے روغن سے پٹھوں کومساج کرکے ان میں کھنچاؤ دور کرکے نرم کرتا ہے۔
*زعفران کو شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے گردے اور مثانہ کی پتھری کا اخراج ہوتا ہے۔
*زعفران کو بطور سرمہ استعمال کرنے سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔
*زعفران کا لیپ بناکر اگر آنکھوں پر لگایا جائے تو اس سے آنکھوں سے پانی بہنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
*اس کے تازہ پتوں کو پیس کر زخم پر لگایا جائے تو وہ جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
*آنکھوں میں جلن اور خارش میں بھی مفید ہے۔
*یہ تِلی، جگر اور دماغ کو صاف کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست بناتا ہے۔

نظام ہاضمہ درست بنانے کے لیے :۔

زعفران کا استعمال نہ صرف نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے بلکہ یہ معدے کی تیزابیت، گیس اور گرانی کو بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ زعفران میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو پیٹ میں ہونے والے مروڑ کو کم کرتا ہے اور گیس کے پرابلم کو بھی ختم کرتا ہے۔ نظام یا ضمہ کی درستگی کے لیے آپ زعفران کا استعمال دیئے گئے طریقہ سے کریں۔ روزانہ ایک کپ زعفران کی چائے بناکرپی لیں۔
چائے بنانے کے لیے ایک چٹکی زعفران کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبال لیں پھر اس میں حسب ذائقہ شہد شامل کرکے پی لیں۔ اس کا روزانہ استعمال ہاضمہ سے متعلق تمام شکایات کو دور کر دیتا ہے۔

نیند کی بیماری میں مفید

نیند سے متعلق بیماری انسومینا کو دور کرنے کے لیے بھی زعفران کا استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس میں شامل قدرتی اجزاء دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں۔ اور آپ کے نروس سسٹم کے نظام کو فعال رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ ایک بھر پور اور پر سکون نیند لے سکتے ہیں۔ رات سونے سے پہلے زعفران ملے گرم دودھ کا ایک گلاس پی لیں اس کے لیے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں زعفران کے دوحصہ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ شہد شامل کرکے پی لیں۔زعفران ملا دودھ کا گلاس روزانہ رات کو سونے سے پہلے پینے سے نیند سے متعلق ہر قسم کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ زعفران ملانے سے دودھ کا رنگ ہلکا بھورا ہوجاتا ہے۔

بینائی تیز کرنے کے لیے

یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف اٹلی کے ماہرین کی ایک اسٹڈی رپورٹ کے مطابق زعفران میں حیرت انگیز طور پر ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔ یہ آنکھوں کے اندر موجود ویژن سیل کو مضبوطی عطا کرتا ہے۔

حافظہ کی بہتری کے لیے

جن افراد کو بھولنے یا حافظہ کی کمزوری کی شکایت رہتی ہے زعفران ان کے لیے شفاء بخش ہے یہ نہ صرف حافظہ کو تیز کرتا ہے بلکہ سیکھنے کی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتا ہے۔ جنرل آف کلینکل فارمیسی اور تھراپیٹس کی اسٹڈی کے مطابق جن افراد کو حافظہ کی کمزوری کی شکایت ہے اور وہ اپنی یاداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ وہ زعفران سے بنی ہوئی چائے یا زعفرانی دودھ کا استعمال روزانہ کریں اس سے ان کی یہ شکایت دور ہوجائے گی۔

دل کے متعلق امراض کے لئے:۔

زعفران کے استعمال سے دل کے امراض میں تقویت ملتی ہے یہ کولیسٹرول کے کم لیول کو برقرار رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ زعفران میں موجود Anti oxidant کے اجزاء کی بدولت خون کی شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ اپنے دل کی صحت کو برقرار رکھنے لیئے زعفران Saffror سپلیمنٹ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کیئے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ استھماکے مریض اگر چند دنوں تک زعفران چائے کا استعمال کریں تو استھما اٹیک سے محفوظ رہ پائیں گے۔ ڈپریشن دور کرنے کے لیے خشک زعفران 15mg دن میں دوبار استعمال کریں۔

چہرے کے نکھار کے لیے

تھوڑے سے زعفران کو دوٹی اسپون دودھ میں پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بھگو دیں آپ اس میں تھوڑاسا شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس مکسچر کو بیس سے تیس منٹ تک کے لیے اپنے چہرے پر لگالیں۔ پھر ہلکے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ کریں۔ زعفران کی بدولت چہرے پر وہ نکھار اور تازگی پیدا ہوگی جو مہنگی کاسمیٹکس سے بھی ممکن نہیں۔ ایسی خواتین جو رنگ گورا کرنے کی خواہش مند ہیں ان کے لیے زعفران کا فیس پیک جادوئی کام کرے گا۔ ایک چائے کا چمچہ صندل وڈ پاؤڈر، دو سے تین زعفران کے گل اور تھوڑاسا دودھ باہم مکس کرکے بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھولیں اس فیس پیک کا استعمال ہفتہ میں دوبار کیا جاسکتا ہے۔

بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے چٹکی بھر زعفران کو پستے کے گودے کے ساتھ ملا کر پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگالیں۔

مزید جانئے : پپیتا ہی نہیں پپیتے کے بیج بھی فائد ہ مند


تبصرے
Loading...