ایلوویرا کے 10زبردست فوائد

90,414

ایلوویرا کی مقبولیت کے پیش نظر اب اس سے تقریباً سب ہی لوگ واقف ہیں ۔یہ پود ادوائی خصوصیات کے باعث لوگوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتاجارہاہے۔ایلوویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اگایا جاسکتاہے اور تیزی سے بڑھتاہے اتناکہ اگر آپ اسے روز بھی استعمال کریں تو یہ ختم نہیں ہوتا

اگر آپ چاہیں تو اسے خریدنے کے بجائے اپنے دوستوں سے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔اس ایک پودے میں جتنے فوائد پائے جاتے ہیں تواس اعتبار سے اسے ہر گھرمیں ضرور موجود ہونا چاہئے۔ خاص طور پر خواتین کے چھوٹے موٹے مسائل کے حل میں ایلو ویرا کا پودا بغیر پیسہ خرچ کئے آپکو بے پناہ فائدے پہنچاسکتا ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو، بس تھوڑی سی محنت چاہئے اور مسائل کی چھٹی۔

ویسے تو ایلوویرا کے لامحدور فائدے ہیں لیکن ذیل میں ایلوویرا کے چند اہم فوائد درج ہیں جن سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں۔

۱۔پیٹ اندر کرنے کے لئے
تین کھانے کے چمچ ایلوویراجیل،گرائپ فروٹ ایک کپ دونوں کو ملاکر بلینڈ کرکے پی لیں۔
۲۔ڈرائے بالوں کے لئے
دو چمچ ایلوویرا جیل،دوچمچ کوکونٹ آئل اور دو چائے کے چمچ کوکونٹ پیسٹ بلینڈ کرکے نہانے سے پہلے بالوں میں لگالیں بیس منٹ بعد دھولیں۔
۳۔پورز کو بند کرنے کے لئے
ایک چائے کاچمچ ایلوویراجیل اور لیموں کارس چند قطرے ملاکر چہرے پر لگائیں۔
۴۔سن برن کیلئے
یہ سن بلاک کاکام کرتاہے۔دھوپ میں نکلنے سے قبل اسکا رس لگانے سے جلد، سورج کی تیز اورمضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔
۵۔جل جانے کی صورت میں
جلنے کی صورت میں فوراً ایلوویرا کارس لگالیں۔جلن دوراور اسکے جراثیم کش اثرات زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اورچھالے اور بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
۶۔ناخنوں کے امراض
ناخنوں کے فنگس یا دیگرا مراض میں اسکاگودا لگاکر یااس کے رس میں روئی ڈبو کر ناخن پر رکھ کرپٹی باندھ لیں۔
۷۔میک اپ کے مضر اثرات سے بچاؤ
ایلوویرا کا رس لگا کر دو سے تین گھنٹے کے بعد دھولیں۔رنگت نکھارتاہے اورجلد کو تروتازہ رکھتاہے۔
۸۔اسٹریچ مارکس سے بچاؤ
دورانِ حمل اگر ایلوویرا کا رس پابندی سے پیٹ پر ملاجائے تو اسٹریچ مارکس نہیںآتے۔
۹۔جوڑوں کے درد کے لئے
روزانہ ایک چمچ ایلوویرا کا گودا کھائیں جوڑوں کا درد دور ہوجائے گا۔اسکا ذائقہ (Taste) اچھانہیں ہوتااسکے لئے آپ اسے چبائیں نہیں بلکہ دواکی طرح منہ میں رکھیں اور پانی سے نگل لیں۔
۱۰۔قبض اور بواسیر
رات سونے سے قبل دوچمچ ایلوویرا کا گودا کھالیں قبض اور بواسیر دونوں مسائل حل ہوجائیں گے۔

مزید جانئے : گلاب کے طبّی فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...