عالمی ادارہ صحت خسرے کے بڑھنے پر پریشان

166

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ اور وسطی ایشیا میں خسرہ کی ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے یہ بات ان خطوں میں خسرے کی وبا کے متعدد بار پھوٹنے کے بعد کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان خطوں میں2014 میں خسرے کے 22 ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم متاثرہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خسرے کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر خسرے کی وبا پر قابو نہیں پایا گیا تو 2015 تک خطے سے بیماری کے ختم کرنے کا ہدف خطرے میں پڑ جائے گا۔یورپ میں عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران یورپ میں خسرے کے کیسز میں 96 فیصد کمی آئی ہے لیکن خسرے کے حالیہ بڑھتے ہوئے کیسسز ہمارے لیے باعثِ پریشانی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر کسی تاخیر کے ہم سب کو مل کر حفاظتی ٹیکے لگانے کے نظام کو بہتر کرنا پڑے گا۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلفورنیا میں بھی خسرے کے 100 کیس سامنے آئے ہیں۔ بیماری سے متاثرہ بچوں میں زیادہ تر ایسے ہیں جنھوں نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...