ذہنی دباﺅ کم کرنے کے لیے 6 چیزیں کھائیں

31,243

ذہنی دباﺅ کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں کام سے لیکر بہت سے اہم واقعات بھی ذہنی دباﺅ کا باعث بنتے ہیں ۔ اور جب ہم اس پر قابو پالیتے ہیں تو آسانی کے ساتھ اپنا کام انجام دے لیتے ہیں۔ اسٹریس میں اکثر ہمیں کچھ چپس یا کوکیز کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں ایک بات ہے کہ جن چیزوں کو ہم کھانا چاہتے ہیں وہ اکثر ہمارے جذبات کے ساتھ اور بگاڑ کردیتے ہیں ۔
شکر اور تیار کھانے خون میں شکر کی مقدار کو غیر متوازن بناتے ہیں جس سے طبیعت میں بے زاری اور چڑچڑا پن بھی ہو سکتا ہے۔
لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ٹینشن میں کھانے سے آپ کی پریشانی میں اضافہ کرنے کے بجائے آپ کو پرسکون بنائیں گے۔

سالمن:

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ تیل والی مچھلی اور کچھ میوے ذہن کو پرسکون کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس میں موجود اومیگاتھری فیٹی ایسڈ دماغ میں پیدا ہونے والے اشتعال کو کم کرنے کے ساتھ پریشانی کو بھی کم کرتے ہیں۔
بلوبیریز:
بلوبیریز میں اینتھوسایانن موجود ہیں اس لئے انھیں زیادہ مقدار میں کھانا چاہئیے کیونکہ ان میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ ڈوپامائن بناتے ہیں جو آپ کے موڈ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

دہی:

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ تیار شدہ کھانے، ہمارے معدے اور دماغی صحت میں گہرا تعلق ہوتا ہے ۔ اس لیے اگر ہوسکے تو ٹینشن میںاچار کھانے سے گریز کریں ۔ اس میں نمک کی زیادہ مقدار بلڈپریشر کو بڑھاتی ہے ۔ جو اسٹریس کو اور زیادہ بڑھادیتا ہے۔ اس لیے اچار کے بجائے دہی کا استعمال کریں۔

کیمومائل ٹی:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کیمومائل ٹی کا استعمال پریشانی کی کیفیت کو کم کرتا ہے ۔ یہ جڑی بوٹی ایسے لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں ۔اس کے استعمال سے اچھی نیند آتی ہے۔

پالک اور ہری سبزیاں:

یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ڈپریشن کا شکار لوگوں میں وٹامن بی ۲۱ اور فولیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ ہرے پتے والی سبزیوں مین یہ دونوں چیزیں موجود ہوتی ہیں اس لیے ماہرین ذہنی دباﺅ میں یہ سبزیاں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پروٹین ، فائبر اور فیٹس:

ماہرین کہتے ہیں کہ سبزیوں کی سلاد میں اچھا فیٹ جیسے ایواکاڈو اور پروٹین یعنی چکن شامل کریں اور کھائیں۔ اس کھانے میں میکرونی اور پنیر کے مقابلے میں کم کیلوریز ہونگی۔ یہ سلاد بلڈ شوگر کو متوازن رکھے گااور جس سے ذہنی کیفیت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
ہمارے ارد گرد کی چیزیں بھی اسٹریس کے ان لمحات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے اپنے فریج اور درازوں میں اسٹریس کو کم کرنے والی چیزیں رکھیں جو پریشانی کے وقت فوری طور پر آپ کو مل سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...