برج عقرب کی شخصیت کے 8 راز

5,483

برج عقرب کے حامل افراد پراسرار شخصیت کے حامل ہوتے ہیں ان کے ارادے مضبوط ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی منزل کو بہ آسا نی پالیتے ہیں ۔ ان کے اندر ایک مقناطیسی کشش ہوتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

دھن کے پکے:

عقرب افراد دھن کے پکے ہوتے ہیں یہ جس چیز پر اپنی توجہ کو مرکوز کرتے ہیں اس کی طرف سے انھیں ہٹانا ناممکن ہے ۔ یہ جس مقصد میں لگ جاتے ہیں اسے حاصل کر کے رہتے ہیں۔

بہادر:

عقرب افراد مشکل سے مشکل وقت کا بھی بہادری سے سامنہ کرتے ہیں۔ ناکامی یا مشکلات انھیں پریشان نہیں کرتیں۔

متوازن شخصیت کے حامل:

عقرب افراد خوش مزاج اور جذباتی ہوتے ہیں لیکن غیرسنجیدہ اور لاپرواہ نہیں ہوتے ۔ یہ نہایت سنجیدہ اور متوازن شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ عقرب افراد کی دلچسپ شخصیت کی وجہ سے لوگ ان کی صحبت میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔

عقرب افراد دھن کے پکے ہوتے ہیں یہ جس چیز پر اپنی توجہ کو مرکوز کرتے ہیں اس کی طرف سے انھیں ہٹانا ناممکن ہے ۔

وفادار:

عقرب افراد قابل بھروسہ اور وفادار ہوتے ہیں ۔ وفادار افراد عقرب کبھی دھوکہ نہیں دیتے ۔ وعدہ کرلینے کے بعد یہ کبھی بھی وعدہ خلافی نہیں کرتے ۔

بلند حوصلہ :

طاقت ، پیسہ اور مرتبہ عقرب افراد کے لیے رغبت کا باعث بنتا ہے ۔ یہ لوگ پر عزم ہوتے ہیں۔ یہ بڑے سے بڑا مقصد پانے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ اس مقصد کو پالیں گے۔

دور اندیش:

اپنی دور اندیشی کے بل بوتے پر یہ مناسب وقت پر صحیح فیصلہ کرتے ہیں ۔ اپنی اسی خوبی کی وجہ سے دوسروں کے ذہن پڑھنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
منفی خصوصیات:

راز داری سے کام لینے والے:

عقرب افراد بہت مشکل سے دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں اس لیے اپنی اکثر باتیں راز میں رکھتے ہیں۔ یہ دوسرے لوگوں کو اپنی زندگی یا ذہنی سوچ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں دیتے۔

ناراض ہوجانے والے:

عقرب افراد حساس ہوتے ہیں اس لیے کسی کے منفی رویے یا باتوں سے جلد متاثر ہوتے ہیں۔ یہ ایسے لوگوں سے بدلہ بھی لینا چاہتے ہیں جو ان کو تکلیف پہنچائیں یا انکی بے عزتی کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...