دیمک سے چھٹکارا پانے کے طریقے

7,657

دیمک ایک کیڑا ہے جو کالونی کی شکل میں رہتا ہے اس کی غذا لکڑی ہے اس لیے یہ پودوں اورلکڑی میں پائی جاتی ہے۔ جس لکڑی میں بھی دیمک لگ جاتی ہے یہ اس کو پوری طرح ختم کردیتی ہے۔
دیمک کئی قسم کی ہوتی ہے لیکن اس میں سب سے عام لکڑی کی دیمک ہے جو لکڑی سے بنی چیزوں میں ہوتی ہے ۔ یہ دیمک گھر سے باہر اپنا ڈیرہ جماتی ہیں ۔لیکن پھر زمین کے اندر چھوٹی چھوٹی سرنگیں بنا کر گھروں میں داخل ہوجاتی ہیں۔
دیمک کے گھر میں داخل ہونے کی کچھ نشانیاں ہوتی ہیں۔
۔ دیواروں پر مٹی کی باریک نالیاں یا جھاڑیاں گھر میں دیمک کی نشاندہی کرتی ہیں ۔
۔ دروازے یا کھڑکیوں کا رنگ پھولاہوا یا چٹخا ہوا نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ دیمک لکڑی کو اندر سے کھاتے ہوئے رنگ کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
۔ جب ٹھوس لکڑی بجانے سے کھوکھلی آواز نکلے تو اس کا مطلب ہے کہ لکڑی کو دیمک نے اندر سے کھایا ہوا ہے۔
دیمک کا کوئی موسم نہیں ہوتا اور یہ سال کے کسی بھی حصے میں حملہ آور ہوسکتی ہے۔ دیمک کے آثار گھر میں نظر آئیں تو فوری طور پر دواؤں اور فیومیگیشن کا استعمال کرنا چاہئے۔
لیکن اگر آپ ان دواؤں سے الرجک ہیں تو ان کے علاوہ دوسرے طریقوں سے بھی دیمک سے نجات پاسکتے ہیں ۔

دیمک لگی چیز کو دھوپ میں رکھیں:

سورج کی روشنی دیمک کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے اگر کسی فرنیچر میں دیمک لگ گئی ہے تواسے دھوپ میں رکھ دیں الٹرا وائلیٹ ریز دیمک کو فرنیچر سے نکلنے پر مجبور کردیں گی۔
۔ دیمک لگا ہوا فرنیچر ایسی جگہ رکھیں جہاں براہ راست دھوپ پڑتی ہو۔
۔ کوشش کریں کہ فرنیچر ۳ سے ۵ دن کے لیے دھوپ میں رکھا رہے۔

کارڈ بورڈ ٹریپ:

گتے میں cellulose ہوتا ہے جو دیمک کھاتی ہے ۔ گتے کے ڈبے کو گیلا کر کے ان جگہوں پر رکھیں جہاں دیمک موجود ہو ۔ گیلے گتے کی بو دیمک کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔
۔ بل والے گتے کے ڈبوں کو گیلا کر کے متاثرہ حصے کے پاس رکھ دیں۔

نارنگی کا تیل:

۔ جن جگہوں پر دیمک موجود ہو وہاں نارنگی کا تیل کچھ دنوں تک روزانہ لگائیں۔
۔ متاثرہ حصوں میں چھوٹے سوراخ کر کے یا سرنج کے ذریعے بھی کھوکھلی جگہ میں تیل ڈال سکتے ہیں ۔
۔ جب تک دیمک کا خاتمہ نہ ہوجائے اسی طرح تیل ڈالتے رہیں۔

نیم کا تیل :

نیم کا تیل ہلکے ہلکے اثر دکھاتا ہے ۔ لیکن یہ دیمک کو بڑھنے نہیں دیتا ۔ نیم کا تیل دیمک کا خاتمہ کردیتا ہے اگر براہ راست دیمک پر لگے۔
۔ روئی پر نیم کا تیل لگا کر متاثرہ فرنیچر یا دروازے کھڑکیوں پر لگائیں ۔ دیمک اس تیل کو چاٹ کر ختم ہوجاتی ہے۔
۔ نیم کا تیل بار بار لگانے سے کچھ ہی دنوں میں دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔

بوریکس:

دیمک کو ختم کرنے کے لیے بوریکس بھی کارآمد ہے۔
۔ دیمک لگے حصے پر بوریکس کی تہہ لگادیں ۔
۔ ہر دوسرے دن ایک ہفتے تک اس طرح کرنے سے دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔
۔ بوریکس کا سلوشن بنا کر بھی لکڑی کی سطح پر اسپرے کیا جاسکتا ہے ۔
سلوشن بنانے کے لیے ۸ اونس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ بوریکس ملا کر اسپرے کریں۔

صابن کا پانی:

صابن کا پانی دیمک کے خول پر ایک تہہ بنادیتا ہے جس سے ان کا سانس لینے کا نظام ختم ہوجاتا ہے ۔اور وہ مرجاتی ہیں۔
۔ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لکوڈ سوپ ۴ کپ پانی میں ملائیں۔
۔ یہ سلوشن اسپرے بوتل میں ڈالکر متاثرہ جگہوں پر اسپرے کریں۔
۔ نتائج سامنے آنے تک روزانہ یہ عمل کریں۔

سفید سرکہ :

چھوٹی جگہ پر پیدا ہونے والی دیمک کو سفید سرکے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
۔ آدھا کپ سرکہ اور ۲لیموں کا رس ملالیں۔
۔ یہ سلوشن اسپرے بوتل میں ڈالکر دیمک لگی جگہ پر کریں ۔
۔ کچھ دنوں تک دن میں دو مرتبہ یہ اسپرے کریں۔

نمک:

دیمک کو ختم کرنے میں نمک بھی بہت کار آمد ہے یہ دیمک کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔ اور دوسری چیزوں کو دیمک لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
۔ برابر کی مقدار میں نیم گرم پانی اور نمک لے کر ایک باؤل میں مکس کرلیں۔ یہاں تک کہ نمک پانی میں حل ہوجائے ۔
۔ یہ سلوشن سرنج میں بھر کر دیمک لگی چوکھٹوں میں ڈالیں۔
۔ کچھ دن تک روزانہ کریں۔
مزید جانئے :شدید گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور غذائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...