برج حوت افراد کی شخصیت کے راز

2,365

برج حوت کے حامل افراد بے غرض ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے مدد کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہمدرد ہونے کے ساتھ جذباتی بھی ہوتے ہیں۔

برج حوت افراد کی خصوصیات

بے حد حساس:

ان کی حد سے زیادہ حساسیت کو منفی خصوصیت میں بھی شمار کیا جاسکتا ہے کیو نکہ یہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اداس اور پریشان ہوجاتے ہیں اور صورتحال کے برخلاف ردــعمل دکھاتے ہیں۔ یہ دوسروں کے مسائل میں اس حد تک شریک ہوجاتے ہیں کہ ان کی بے جا مداخلت کو پسند نہیں کیا جاتا ہے۔

قوت فیصلہ کی کمی:

برج حوت کے حامل افراد میں قوت فیصلہ کی کمی ہوتی ہے۔ کسی بھی معاملے میں صحیح طرح یا فوری فیصلہ نہیں کر پاتے جس کی جہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔ ان کے پاس خیالات اور سوچوں کا انبار ہوتا ہے۔ جن کی وجہ سے ایسے مواقعوں پر جہاںفوری فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ پریشان ہو جاتے ہیں اور صحیح فیصلہ نہیں کر پاتے ۔

حقیقت سے فرار ہونے والے لوگ:

برج حوت افراد حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے اس سے فرار چاہتے ہیں۔ لڑائی جھگڑے سے ناصرف دور رہنا چاہتے ہیںبلکہ ایسی صورتحال سے پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورتحال سے دور رہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ اداس یا پریشان نہیں ہونا چاہتے۔

خود پر ترس کھانے والے:

حوت افراد مکمل طرز زندگی چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی زندگی میں کسی چیز کی کمی نہ ہو لیکن اگر ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوتی اور وہ کچھ حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو بہت مایوس ہوتے ہیں اور خود کو قابل رحم سمجھتے ہیں۔

رحم دل:

حوت افراد جذباتی ہوتے ہیں اور دوسروں کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں۔ ان کی یہ خوبی پیدائشی ہوتی ہے۔ اور یہ عمر کے ہر حصے میں دوسروں کے لیے مدد کا جذبہ رکھتے ہیں۔کسی دوست کو پریشان دیکھ کر اس کی ضرور مدد کرتے ہیں۔

خوابوں کی دنیا میں رہنے والے:

حوت افراد حقیقت سے دور خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ یہ ایسا پیشہ اپنانا چاہتے ہیں جس میں یکسانیت نہ ہو۔ اس وجہ سے زیادہ تر ایسی فیلڈ اپنانا چاہتے ہیں جس کا تعلق آرٹس سے ہو۔

رومانوی طبیعت:

حوت افراد رومان پسند ہوتے ہیں جو محبت کو دنیا کی ہر چیز پر فوقیت دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ محبت کے آگے پیسہ بھی  ان کے لئے اہمیت نہیں رکھتا۔ یہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیںاور اپنے لیے اپنے ہی جیسا ساتھی تلاش کرتے ہیں لیکن اگر انہیں اپنے خوابوں کا ساتھی نہ ملے تو دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔

ہر ماحول میں رچ بس جانے والے:

حوت افراد کی ایک خوبی ہر ماحول میں بس جانے کی صلاحیت بھی ہے۔ یہ افراد ہر طرح کی صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان کی حاضر دماغی اور حاضر جوابی معاملے کو سمجھنے اور سلجھانے میں مددگار ہوتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کس موقعے پر کیا بات کرنی چاہئیے۔

سماجی:

حوت افراد سماجی اور تفریح پسند ہوتے ہیں۔ یہ سماجی تقاریب میں حصہ  لیناپسند کرتے ہیں۔ یہ ناصرف دوسروں کی باتوں کو دلچسپی سے سنتے ہیں بلکہ ان کے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے۔

آئڈیل بنانے والے:

حوت افراد کسی نا کسی کو آئڈیل بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ مستقل سرگرداں رہتے ہیں اور اس کے لیے دور دراز کے سفر کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...