درست بستر کا انتخاب,صحت کی ضمانت

1,238

نیند ہماری صحت مند زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ روزانہ آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند لینے کے بعد جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔بہت سے افراد میں نیند کی کمی اور نیند میں بیچنی پائی جاتی ہے۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کا ہم نے ہی انتخاب کیا ہوتا ہے اور وہ ہماری صحت کو متاثر کر رہی ہوتی ہیں ۔
نیند کا نہ آنا یا طبیعت میں بوجھل پن رہنا بستر کے غلط انتخاب کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ جب تک بستر آرام دہ نہیں ہوگا آپ پر سکون نیند حاصل نہیں کر سکتے۔ آرام کرنے اور پرسکون نیند کے لئے کس طرح کے بستر کا استعمال بہتر ہے یہ ہم آپکو بتائیں گے۔

مزید جانئے :ذہنی تناؤ اور فکر کے با وجود پر سکون نیند پانے کے طریقے

بستر کا انتخاب

1. ہمیشہ نرم بستر کا انتخاب کیا جائے۔

2. استعمال کیے جانے والا بستر تھوڑے عرصے بعد تبدیل کر لینا چاہیے کیونکے بستر پرانا ہونے کی وجہ سے آپکی نیند متاثر ہو سکتی اور یہ بھی ممکن ہے کے یہ آپ کے جوڑوں کے مسائل کی وجہ بن جائے۔

3. بازاری گدوں اور تکیوں سے پرہیز کریں آرام کے لئے بستر گھر پر ہی تیار کریں۔

4. بستر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ہر تھوڑے عرصے بعد بستر دھو لیں ان سے آپ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

5. رنگ آپکی نیند کو متاثر کر سکتے ہیں سونے کے لئے ہمیشہ ہلکے رنگ کے بستر استعمال کریں۔

6. سر کی اونچائی کمر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اس لیے تکیے کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال کریں کہ  تکیا زیادہ اونچا نہ ہو تکیا اونچا ہونے کی وجہ سے دماغ تک خون کی رسائی میں مشکلات آسکتی ہیں جس کی وجہ سے نیند پوری ہونے کے باوجود بھی آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کریں گے۔

7. بستر کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کے اس میں پولیسٹر فوم اور مائکرو فائبر کا استعمال نہ ہو کیونکے یہ دھاتیں آپکی نیند کو متاثر کر سکتا ہے اور آپکو جلد کے مختلف امراض میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

8. اونی اور سوتی بستروں کا استعمال کریں یہ آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی ہونے کی وجہ سے مختلف دھاتوں سے پاک ہو تا ہے۔

9. ہمیشہ کسی مستند کمپنی کا بستر استعمال کریں کیونکے یہ دوسری لوکل کمپنی کے مقابلے میں کوالٹی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

10. بستر استعمال کے بعد ایسی جگہ پر رکھیں جہاں دھول مٹی نہ آتی ہو کیونکے یہ دھول مٹی بستر میں جم جاتی ہے اور مختلف بیماریوں کو جنم دینے کے ساتھ ساتھ آپکی نیند کو متاثر کرتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...