15 جھٹ پٹ ٹوٹکے بنائیں زندگی آسان
1۔ بالوں کے لئے:
لسٹرین (ماوتھ واش) کسی بھی میڈیکل اسٹور میں باآسانی مل جاتی ہے ، لیکن یاد رہے کہ لسٹرین (original) لیں ،جو کہ پیلے رنگ میں ہو۔ایک شاور بوتل میں لسٹرین ڈالیں ، نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے سر پرا سپرے کریں۔ یاد رہے کہ جڑوں میں لگانا ہے۔پورے بالوں میں نہیں۔ پھر کسی بھی شیمپو سے سر دھو لیں۔ تین سے چار بار لگائیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔
2۔ زنگ کا داغ:
اگر کپڑے پر لوہے کا زنگ لگ جائے تو داغ پر لسی ڈال کر کپڑے کو ملیں۔ داغ مٹ جائے گا۔
3۔پائے کی بو:
بعض لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے انہیں پکانے سے گھبراتے ہیں۔ لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ، دار چینی اور لونگ ڈال دی جائے تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنیں گے۔
4۔ کھیرے کے چھلکے:
کھیرا چھیلنے کے بعد اس کے چھلکے کچرے میں پھینکنے کی بجائے واش بیسن ، باورچی خانے کی نالی کھدروں میں ڈال دیں ، اس سے لال بیگ نہیں آئیں گے۔
5۔چینی کو چیونٹیوں سے بچائیں:
چینی کے مرتبان میں اکثر چونٹیاں لگ جاتی ہیں ، اس لئے مرتبان میں دو چار لونگیں ڈال دیں چونٹیاں چینی سے دور رہیں گی۔
6۔نمک کی سیلن:
برسات کے موسم میں اکثر نمک دانی میں پڑے نمک میں سیلن ہو جاتی ہے اس میں چار پانچ چاول کے دانے ڈال دیں نمک نمی سے محفوظ رہے گا۔
7۔ پودوں کی نشوونما:
انڈوں کو اُبالنے کے بعد ان کا پانی ضائع مت کریں بلکہ اپنے پودوں کو ڈال دیں ان کی نشوونما میں حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔
8۔ ڈسٹ بن کو خشک رکھیں:
کچرے کے ڈبے میں پرانا اخبار بچھا دیں۔ اس طرح اخبار، چھلکوں وغیرہ سے نکلنے والاپانی جذب کر لے گا اور ڈسٹ بن خشک رہے گا۔
9۔ کیلے تازہ رکھیں:
کیلے لاکر رکھے جائیں تو یہ بڑی جلدی کالے ہوجاتے ہیں اور پھر بچے انہیں کھانا پسند نہیں کرتے۔ انہیں گچھوں کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس طرح یہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔ اس کے بجائے انہیں علیحدہ علیحدہ کرکے رکھیں۔
10۔ میٹرس کی صفائی:
اپنا میٹریس صاف کرنے کیلئے ایک کھانے کاچمچہ بھرکر فیبرک سوفٹنر لیکر اس میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ملائیں اس طرح سارے جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے اور میٹریس ایک دم چمک جائے گا۔
11۔مچھر کا کاٹا:
مچھر کے کاٹنے سے خارش ہو اور نشان بن جائے تو اس پر خشک صابن کی ٹکیارگڑلیں۔ فوری آرام آجائے گا۔
12۔ کیک تازہ رکھیں:
کیک کاٹنے کے بعد رکھ دیاجائے تو اس کا وہ حصہ سخت ہوجاتا ہے جہاں سے اسے کاٹا گیا ہو۔ لہٰذا اسے نرم رکھنے کے لئے کیک کاٹنے کے بعد، جس حصے سے سلائس کاٹا گیا ہو وہاں ڈبل روٹی کاسلائس فوڈپک کی مدد سے چپکادیں۔ کیک بالکل تازہ رہے گا۔
13۔موبائل اسکرین کی صفائی:
موبائل فون کے اسکرین پربن جانے والی نشانات مٹانے کیلئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔
14۔ چہرے کے دانے:
چہرے پر اچانک کوئی دانہ یامہاسانکل آئے تو اسے فوری ٹھیک کرنے کے لئے اسٹیل کاچمچہ گرم کرکے دانے پرلگائیں ،د انہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔
15۔جوتوں کی بدبو:
استعمال شدہ ٹی بیگزکوخشک کرکے انہیں جوتوں میں رکھ دیں۔ اس سے جوتوں کی بدبودور ہوجائے گی۔
11 نسخے آزمائیں اور شادی کامیاب بنائیں