آج کا دن کیسا رہے گا؟29 ستمبر2020

40,116

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کا آج کا دن آپکے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا، آج کے دن آپکو کسی دوسرے کی زندگی میں اپنی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔آج آپکی ایسے دوستوں سے ملاقات متوقع ہے جو آپکی مدد کرنے میں پیچھے نہیں ہوں گے،جیسے آپ نے انکی مدد کی تھی۔ خود کو آنے والی خوشیوں کے لیے تیار کریں اور صبر و تحمل سے کام لیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپکا آج کا دن زیادہ مصروف گزرے گا، آپ جس راستے پر چل رہے ہیں آپکو دوسروں سے اچھے روابط قائم کرنے اور مہم جوئی کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔تاہم، آپ جو کام کرنا چاہتے ہیں اس کام کے لیے خود کو تیار کر لیں جو کام آپ مصروفیت کے سبب نہیں کر پا رہے۔ اپنے جذبات پر قابورکھنا آپکے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کامیابی کے نئے مواقع اپکا انتظار کر رہے ہیں ۔ گھر نوکری یا زندگی میں بہت سے تبدیلیاں متوقع ہیں جن میں استحکام کی ضرورت ہے۔ اپنے ارادے کو مضبوط رکھیں منفی خیالات کو ذھن سے نکال کے آگے بڑھیں کامیابی نصیب ہو گی۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

مقاصد کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت ا گیا ہے، بہت سے غلط خیالات آپکو اپنی منزل سے دور لے جا سکتے ہیں لیکن آپ جانتے ہیں کے یہی سہی وقت ہے۔ایک گہری رات کے بعد کامیابی ضرور ملتی ہے۔خود پر بھروسہ رکھیں کے آپ جو زندگی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آپ کے لیے زیادہ مشکل نہیں ۔اگر کسی قسم کی پریشانی ہو تو اپنے فیملی ممبرز کی مدد حاصل کریں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ خود کو پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، بھرپور تونائی کے ساتھ کچھ نئے کام کرنے کی فہرست تیار کریں، باہر نکالیں اور بھرپور انداز میں ان کاموں کو انجام دیں۔آپ اس کامیابی کے بارے میں نہیں جانتے جو آپکو ملنے والی ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کامیابی کی جانب گامزن ہیں اپنی توجہ کو مرکوز رکھیں۔آپ اس ہفتے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گے ۔اپنے مستقل کے بارے میں سوچنے کا وقت نکالیں خود سے سوال کریں کے آپ کس جانب جا رہے ہیں اور اس سے اٹھنے والے سوالوں کا آپ کس طرح سامنا کریں گے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپکی سالگرہ کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے آپ کی زندگی میں خوشیوں کی نئی لہر آنے والی ہے۔ بہت سے لوگوں سے اچھے روابط قائم ہونگے جو آپکے لیے مددگار ثابت ہونگے۔نئے روابط آپکی حوصلہ افزائی کریںگے۔ آہستہ آہستہ مقاصد کو پورا کریں ۔

عقرب (24اکتوبر تا22نومبر)

یہ ہفتہ آپکے لیے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوگا، کام یہ آپکی نجی زندگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم، اس پریشانی کی وجہ آپ خود ہیں اس لیے آپکو خود پے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خود کو یہ بات سمجھنے کی کوشش کریں کے اس پریشانی سے نکلنے کی چابی بھی آپکے پاس ہی ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ بہت سی چیزیں ہموار کرنا چاہتے ہیں۔آپ عیش و آرام سے بھرپور زندگی چاہتے ہیں جس میں سلامتی اور استحکام بھی ہو۔آپ یہ سب حاصل کر سکتے ہیں بس اپنی سوچ میں منفی خیالات کو جگا نہ دیں۔باہر نکلیں اور نئی راہیں تلاش کریں۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

آپ خود کو زیادہ ہی سمارٹ سمجھ رہیں ہیں، آپ سمجھتے ہیں کے آپ اپنے اردگرد موجود افراد کے لیے کچھ کر سکتے ہیں، یہ سب ایک مذاق اور کھیل نہیں ہے۔ ہمت سے کام لیں خود کو تنہا نہ سمجھیں آپ جسے ہیں لوگ آپکو ایسے ہی پسند کرتے ہیں یہ آپکے لیے ایک اچھا سبق ہوگا۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج آپ کی تلاش مکمل ہو جائے گے ، آج آپ خود کو زیادہ بہتر جانیں گے اور دنیا میں اپنے مقاصد کے راستے نظر آئینگے۔اپنے مقصد کے حصول کے لیے کسی کی بھی تنقید کو نظر انداز کر دیں اور اپنی کوشش کو جاری رکھیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ اپنی سماجی زندگی اور رشتوں پر زیادہ ہی بھروسہ کرتے ہیں، دوسروں کی مدد اور حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے لیکن خود اعتمادی پیدا کریں۔آپ اس سے کہی زیادہ مضبوط ہیں جتنا آپ خود کو سمجھتے ہیں۔ اکیلے ہی چیزوں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں خود پی بھروسہ رکھیں کے آپ کر سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...