آج کا دن کیسا رہے گا؟29جنوری 2019
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ کے شریک حیات کو لگتا ہے کہ آپ گھر کے معاملات میں زیادہ توجہ نہیں دے رہے جو درست بھی ہے ۔ البتہ چند معاملات ایسے ہیں جن میں آ پ دونوں کو مل کر ایک ٹیم کی طرح ہی کام کرنا ہوگا ۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
عموماً آپ اپنی چھٹی حس کی سنی ان سنی کردیتے ہیں لیکن اس بار آپ کی پہلے سے خطرہ بھاپ لینے والی خاصیت آپ کے بہت کام آسکتی ہے ۔ لہٰذاآپ کو جو بات بہت شدت سے محسوس ہورہی ہے اسی کو سچ مانیں ۔
جوزا(21مئی تا21جون)
آج کے دن کوئی خوش خبری مل سکتی ہے۔ موڈ خوشگوار رہے گا۔ آج کا دن اپنے لئے خاص بنائیں۔ اپنا وقت اپنے اوپر خرچ کریں اور خود کو اہمیت دیں ۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )
آپ ہر مشکل اور پریشانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ۔ البتہ ہر کسی کا زندگی کو دیکھنے کا نظریہ ایک سا نہیں ہوتا۔ کوئی ہے جو آپ سے حقیقت چھپا رہا ہے لیکن اس کا مقصد محض آپ کی بہتری ہے ۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
کا فی عرصے سے آپ کا ہر پلان ناکام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آپ چڑچڑاہٹ کا شکار ہیں۔ البتہ اب ایسا نہیں رہے گا ۔ آپ کے ستاروں نے جو نیا موڑ لیا ہے اس سے آپ کو آگے چل کر کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
لوگوں کو یہ بتا نا کہ آپ ان سے کیا چاہتے ہیں اکثر مشکل ہوتا ہے ۔ خصوصاًیہ کہ آپ کی خوشی اور مرضی کس میں ہے لیکن اب ایسا کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔ آپ کو اس بات کا خیال کرنا ہوگا کہ آپ کا ایسا کرنے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )
اس بارے میں جانئے
کچھ چیزوں کو لے کر آپ ضرورت سے زیادہ محتاط ہوتے ہیں ۔ لوگ آپ کی اس عادت کو پسند نہیں کرتے لیکن آپ ایسا کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ جلد ہی آپ کا یہ محتاط رویہ آپ کو ایک بڑی پریشانی سے بچا لے گا ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ زندگی کے جس موڑ پر ہیں یہاں آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں ظاہر کرنے کے بہت سے مواقع ملیں گے ۔ انہیںضائع نہ کیجئے گا ۔ اگر آپ اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال کریں تو ترقی کے بہت سے دروازے کھل سکتے ہیں ۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر )
ٹیم ورک کرنا اچھی بات ہے ۔ البتہ کچھ کام ایسے ہیں جنھیں صرف آپ ہی سنبھال سکتے ہیں ۔ لہٰذا ان کاموں کو آپ کو خود ہی کرنا ہوگا ۔ اس میں کسی کی مدد لینا کام کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔ یہ چیلنجنگ تو ہوگا لیکن فی الحال یہ ہی کرنا صحیح رہے گا ۔
جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
آپ پر کئی پابندیوں کا بوجھ ہے جس کی وجہ سے آپ گھٹن محسوس کر رہے ہیں ۔ ضرورت سے زیادہ سختی بھی آپ کو کچھ نیا کرنے سے روکتی ہے۔ البتہ حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں ۔جلد ہی آپ خود کوآزاد محسوس کریں گے ۔
دلو (21جنوری تا19فروری )
آپ جس کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ ہر کام وقت سے پہلے کرنے کا عادی ہے۔ آپ کو اس طرح کے ماحول میں گھٹن اور بوریت محسوس ہوتی ہے ۔ چونکہ آپ کو لگتا ہے کہ اس طرح آپ کچھ نیا اور الگ نہیں کر پاتے ۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
گزشہ کئی دنوں سے مصروفیت کی وجہ سے آپ کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کسی اپنے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزاریں۔ جو لوگ آپ کی فکر کرتے ہیں، آپ کو بھی انہیں اہمیت اور وقت دینا چاہئے ۔