آج کا دن کیسا رہے گا؟24 اکتوبر 2022

10,299

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اگر آپ ڈرائیونگ کررہے ہیں تو احتیاط سے کام لیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلد بازی آپ کو وہاں کبھی نہ پہنچا سکے جہاں آپ بہت جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔جائیداد کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کیجیے ۔کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کی کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی امید ہے ۔آپ جس سے ملیں اسے مسکراہٹوں کا تحفہ ضرور دیں۔شادی، تعلیم اور روزگار میں کامیابی کا شاندار موقع ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

زندگی کا ہر لمحہ خوشگوار بنائیں ،غریبوں کی مدد آپ کو مال دار کردے گی۔سچ آپ کی پہچان ہے اس پر قائم رہیں۔کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔گھر اور دفتر کے تمام کام خوش دلی سے انجام دیں۔یہی آپ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

وہ مسئلہ جس نے آپ کے دل و دماغ کو منتشر کررکھا ہے آج90فیصد حل ہوجائے گا ۔جس سے آپ کو ذہنی سکون ملے۔اپنے دل کی بات کسی سے مت کہیں ایسا نہ ہو آپ کے ارادے کسی اور کی کامیابی کا راستہ بن جائیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

و قت بہت تیزی کے ساتھ اپنا سفر طے کررہا ہے ،اس کو روکنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی رفتار تیز کریں ۔اظہار محبت کے لیے آج سے زیادہ شاندار شاید ہی کوئی لمحہ آپ کی زندگی میں آئے ۔دیر مت کیجئے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیجئے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ ہر حوالے سے خوش قسمت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نوازا ہے لو گ اس کی خواہش فقط دل میں رکھتے ہیں۔آپ کی پرکشش آنکھیں دلوں کا حال پڑھنے کا فن جانتی ہیں۔دوستوں کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کریں۔آپ کے لیے قدرت نے کامیابی کا ہر دورازہ کھول رکھا ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

ملک سے باہر جانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔آپ کے لیے اسی ملک میں روزگار کے بہترین مواقع ہیں،بس ذرا ہمت سے کام لیں۔آپ بہت تیزی کے ساتھ کامیابی کی منازل طے کرلیں گے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ کو کاروبار کے حوالے سے غیر معمولی فائدے کا امکان ہے۔کچھ لوگ آپ کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں۔بچوں کی طرف تھوڑا دھیان دیں وہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج کے دن اگر کسی سفر کا ارادہ کیا ہے تو اس میں دیر نہ کریں۔ سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہوگا۔معاشی طور پر مضبوط رہیں گے۔دوستوں میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

رومانس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اس میں احتیاط سے کام لیں۔کچھ لوگ آپ کے چہرےکو پڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا نہ ہو آپ کے دل کا راز کوئی اور جان لےاور مشکلات کھڑی ہوجائے  ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

اپنے جیون ساتھی کو اعتماد دیجئے وہ آپ کی توجہ کا طلب گار ہے۔آج کہیں سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔آفس کے معاملات میں کچھ لوگ مسلسل دخل اندازی کررہے ہیں ۔ان کی پروا کیے بغیر اپنا کام جاری رکھیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

گزشتہ دنوں صحت اور تعلیمی حوالے سے جس پریشانی کا آپ شکار تھے وہ رفتہ رفتہ اب ختم ہورہی ہے۔اب آپ اپنی صحت میں ایک خاص تبدیلی محسوس کریں گے۔اور کائنات کی ہر شے آپ کو اپنی اپنی سی لگے گی۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...