آج کا دن کیسا رہے گا؟23 ستمبر2018

11,218

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ہر حال میں خود کو پرسکون رکھیں مالی نقصان کو اپنے اوپر حاوی مت ہونے دیجئے اور اگرکوئی فیصلہ لینے میں دشواری محسوس ہورہی ہو تو اپنے بڑوں سے مشورہ لیجئے وہ تجربات کی بنیاد پرمثبت مشورے سے نوازیں گے۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنے پیاروں اور بلخصوص دوستوں سے کسی بھی قسم کی تلخی اور لڑائی سے دور رہیں اور اگر کوئی ناچاقی ہے تو اسے دور کریں اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائیں ۔اپنے نظریات کو دوسروں پر زبردستی نافذ نہ کیجئے ورنہ اختلافات شدت اختیار کرسکتے ہیں جو کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

 

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنی محبت کے بارے میں کسی قسم کی چالاکی سے کام لینے کی کوشش نہ کریں ورنہ بہت سےمعاملات کھل کر دوسروں کے سامنے آسکتے ہیں جو کہ آپ کے لئے شرمندگی کاباعث بن سکتے ہیں ، محبت کے اظہار میں بلکل دیر نہ کریں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے ۔

 

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

جلد بازی میں فیصلے کرنے سے گریز کریں کہ بعد میں جن کی وجہ سے آپ کو شرمسار ہونا پڑےاور معافی بھی مانگنی پڑے ۔
وسروں کی جانب سے لگائے جانیوالے الزام کا بھرپور دفاع کرکے جواب بھی دیا جا سکتا ہے لیکن جواب دیتےوقت اخلاقیات کا دامن تھامے رکھیںاور اپنا مقدمے اچھے اخلاق کے ساتھ پیش کریں تاکہ آپ کی باتوں میں وظن پیدا ہو اور لوگوں کے دل میں آپ کی بات بھی اتر جائے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

سارے کام ایک طرف مگر اپنے پیاروں کو کسی بھی حالت میں فراموش کرنا آپ کے لئے بہتر نہ ہوگا اپنے برسوں پرانے احباب سے ٹوٹے رشتوں کو دوبارہ سے جوڑئیے تاکہ خاندان میں پھیلی بے چینی کا اختتام ہوسکے اور تمام کنبہ ہنسی خوشی زندگی کو گزار سکے ۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

برسوں سے الجھے ہوئے خاندانی معاملات کو حل کرنے کا سنہری موقع ملے گا جس کا فائدہ اٹھا کر برسوں کی کدورتیں اور نفرتیں ختم کی جاسکتی ہے تو انا کے خول سے باہر نکل کر اس مسئلے کو حل کیجئے تاکہ زندگی میں تازگی پیدا ہو۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنی اس ذاتی جاذبیت کو اپنی کاروباری کامیابی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کریں نہ کہ کسی غلط کام کی طرف گامزن ہو ورنہ شدید نقصان اٹھائیں گےاور پھر اس غلطی کا خمیاز ہ دیر تک اتھائیں گے ۔

 

عقرب ( 24اکتوبر تا22نومبر)

کھیلوں میں اپنی قدرتی صلاحیتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی دلچسپی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ مالی نقصان کا شکار بھی ہو سکتے ہیں اورساتھ ساتھ شخصیت پر ایسا داغ لگ جائے گا جو کبھی نہ مٹ پائے گا۔
خاندانی و ازدواجی معاملات میں بہتری کے امکانات ہیں، صحت کے معاملات میں محتاط رہیں ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

خاندانی معاملات میں بے چینی پیدا ہونے کے امکانات ہیں اس معاملے کو انتہائی بردبادی کے ساتھ حال کریں اور بہت ٹھنڈے دل کے ساتھ اس کو سلجھائے ۔ازدواجی تعلقات جو گزشتہ کئی مہینوں سے تلخی کا شکار تھے اب اسے حل کرنے کا بہترین موقع ہے اسے ہرگز نہ گنوائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...