آج کا دن کیسا رہے گا؟16جنوری 2021
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
یہ آپ کے لئے ایک اہم دن ہے۔ آپ کو انتہائی ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ آج کے دن آپ کئی اہم فیصلے لیں گے۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
کوشش کریں کہ کسی غلط فیصلے کی وجہ سے اپنا کوئی دوست نہ کھو بیٹھیں ۔ کسی رشتہ دار کی طرف سے اچھی خبر ملے گی ۔
جوزا(21مئی تا21جون)
آپ ایک اہم عہدے پر فائز ہوں گے ۔ ایک نئی دوستی ہوگی۔ سفر اور مہم جوئی کے امکانات واضح ہیں ۔ حسد آپ کے لئے تکلیف دہ ہوگا۔
سرطان(22جون تا 23 جولائی)
کسی عزیز ہستی سے جھگڑا اور بیرون ملک سفر کی نشاندہی ہورہی ہے ۔ کنوارے لوگ دل کی مراد پالیں گے۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
آپ مطمئن اور مسرور ہوں گے ۔ آپ امن، ترقی اور روحانی سکون پائیں گے ۔ آپ کا مستقبل شاندار ہے ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آپ کو پیشہ ورانہ حلقے میں نئی پہچان ملے گی ۔ سٹے بازی سے گریز کریں۔ بیرون ملک سفر کا امکان ہے ۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
ایک دوست مشکل وقت میں آپ کے کام آئے گا ۔ دراصل وہ ہی آپ کا اصل دوست ہوگا۔ آپ کی محنت رنگ لائے گی ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
معاملات محبت موافقت میں چلیں گے۔ آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑے گا۔ جلد ہی آپ کامیابی سے سرفراز ہوں گے۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ کا ایک مقصد پورا ہوتا نظر آرہا ہے ۔ ساتھ ہی ایک مایوسی سے بھی واسطہ پڑ ے گا ۔ دولت میں اضافہ اور رہائش میں تبدیلی کے امکانات ہیں ۔
جدی(23دسمبر تا 20جنوری)
اگر آپ تدبیر سے کام لے کر سازگار حالات سے فائدہ اٹھائیں تو یقیناً آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے ۔ سوچ سمجھ کر منصوبے بنائیں ۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
آپ کے حالات بہتر ہیں وقت آپ کا ساتھ دے گا ۔ کسی قسم کی ضد سے پرہیز کریں ۔ کوتاہی اور سستی سے بچیں ۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کےاوپر کام کا بوجھ پڑا ہے۔ ایک پرانی دشمنی دوستی میں ڈھل جائے گی ۔ آپ کی پیش بینی آپ کے لئے نعمت ثابت ہوگی۔