آج کا دن کیسا رہے گا؟13جنوری 2021
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ کسی بااثر شخصیت سے ملاقات کریں گے ۔ گھریلو معاملات کے حوالے سے خوش خبری آپ کی منتظر ہوگی ۔ آپ کی زندگی میں دلچسپ واقعات پیش آنے والے ہیں ۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
اپنی راہ میں آنے والے تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی ۔مختلف ابلاغ کے ذریعے محبوب کی طرف سے اچھی خبر ملے گی ۔
جوزا(21مئی تا21جون)
سٹے بازی میں زیادہ دلچسپی کا اظہار نہ کریں ۔ آپ عارضی طور پر مالی نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں ۔استطاعت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
آپ کی تلخ کلامی کسی دوست کو کھونے کا سبب بن سکتی ہے ۔ بحث مباحثے کی عادت کو تبدیل کرنے کی کوشش کریںورنہ مستقبیل میں اور پریشانیوں کا سامنا رہے گا۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
مقدمہ بازی میںآپ کی جیت ہوگی۔ ایک تعلق قریبی حلقے میں تلخی کا باعث بنے گا۔غلط قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور مثبت فکر کے ساتھ آگے بڑھے۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
مالی معاملات میں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ آپ کی کاروباری ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی ۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
نئے دوست نئے منصوبوں کی طرف راغب کریں گے ۔ مالی کامیابی کی راہ ہموار ہوگی ۔ ایک سفر درپیش ہوگا۔ بعض دوستوں سے ازسر نو ملاقات ہوگی ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
کوئی عورت خاندان میں جھگڑے کا باعث بن سکتی ہے تو اس معاملے کو احسن طریقے سے ختم کرے ۔ آپ تفریحات و سماجی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ کا غیر متوقع طور پر خوش قسمتی سے واسطہ پڑے گا ۔ کسی سازشی اجنبی سے محتاط رہیں ۔ پیشے میں تبدیلی کا امکان ہے جو بہتری کی طرف لے جاسکتا ہے۔
جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
نئے دوست آپ کے حلقے میں داخل ہوں گے ، پیشے کی تبدیلی خوشحالی لائیگی ۔ آپ کی محنت پھل لانے والی ہے ۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
کسی دوست کے ساتھ غلط فہمی کا امکان ہے ۔ کسی بڑے کی نصیحت کو غور سے سنیں ۔ فضول خرچی آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
کسی بھی کام سے پہلے غور و فکر کریں۔ آپ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آرہے ہیں ۔ آپ کا کوئی اپنا آپ کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔