آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 نومبر2021

4,898

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کافی عرصے سے آپ ایک کامیںپھنسے ہوئے ہیں۔ بارہا کوششوں کے باوجود وہ کام ہو نہیں پارہا ۔ کوشش کریں کہ اس کام کو ایک نئے طریقے سے کرنے کی کوشش کریں اس طرح آپ اتنی آسانی سے اپنا مقصد پورا کر لیں گے کہ آپ کو پتا ہی نہیں چلے گا ۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

پچھلے کئی دنوں سے آپ بے حد مصروف تھے۔ اتنا کہ گھر والوں اور دوستوں کے لئے آپ کے پاس وقت ہی نہیں تھا۔ اب جب آپ کا کام مکمل ہو گیا ہے تو اپنے عزیزوں کے بھی وقت دیں ۔ ان کو بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہے ۔

 

جوزا(21مئی تا21جون )

آخری وقت میں کوئی بھی تبدیلی کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا ۔ اس سے گھبرائیں نہیں بلکہ ایک چیلنج کی طرح ہی لیں ۔ آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے

 

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

کئی مہینےسے کسی مسئلے کا حل نکالنے کی آپ کوشش کررہے ہیں ۔ مسئلہ یوں تو چھوٹا سا ہے لیکن اس کے حل نہ ہونے سے آپ پریشانی اور اکتاہٹ کا شکار ہیں ۔اب یہ مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

ان دنوں جو منفردکام اور مہارت آپ سیکھ رہے ہیں آگے چل کر وہ آپ کے بہت کام آنے والی ہے ۔ اس لئے اس کام میںدل لگائیں ۔اپنے کریئر اور مستقبل کے بارے میں سوچنے اور فیصلہ لینے کا یہ بہترین وقت ہے ۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

قسمت کی دیوی آپ پر مہربان رہے گی آج۔ آج جو کام بھی کریں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔لہٰذاآج کے دن آپ اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے سکتے ہیں ۔ سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھی اچھا دن ہے ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

ایک بڑا مسئلہ اب حل ہو چکا ہے ۔ اس لئے یہ ہی وقت ہے آگے بڑھنے کا ۔ اب آپ کو اگلے محاذ کی تیاری کرنی ہے۔ خود کو اس نئے چیلنج کے لئے تیار رکھیں ۔ گھر والوں کو ساتھ اچھی بنا کر رکھیں۔ کچھ لوگ ہیں جو اس نئے معاملے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

پریشانی میں عقل سے کام لے اور سمجھداری کا مظاہرہ کرےتوسب آپ کی تعریف کریں گے۔آپ کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا ۔ کسی سے الجھنے کے بجائے آرام سے بات کریںاور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کافی عرصے سے اپنی زندگی کو لے کر کچھ فیصلے کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن آپ یہ نہیں سمجھ پا رہے تھے کہ کیا اس سے آنے والی تبدیلی کے لئے آپ تیار ہیں یا نہیں ۔ اب اس فیصلے کو لینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

اپنے شریک حیات سے جن ایشوز پر آپ بات نہیں کر رہے تھے اب ان پر بات کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کریں ۔ سب معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے ۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ۔ نئے پراجیکٹس اور نئے بزنس کے بارے میں سوچیں ۔ آپ اپنے شوق کو بھی اپنا کام بنا سکتےہیں ۔ جو کام کریں دل اور پوری توجہ سے کریں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کسی کا دل نہ دکھے اس وجہ سے آپ اپنی بات مکمل کرنے میں احتیاط کرتے ہیں اور اپے جذبات کا کھل کر اظہار نہیں کرتے جس سے الجھنیں بڑھ جاتی ہیں ۔ ایسا کرنے کے بجائے اچھے لفظوں میں ہی ، جو درست ہے وہ بیان ضرور کر دیں ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...