آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30اگست2017

7,729

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آج آپ کچھ بجھے بجھے سے ہیں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ بھی نہیں جانتے کہ اس کیفیت کی وجہ کیا ہے ۔ ممکن ہے کہ آپ کو کئی ایسی بات یاد آگئی ہو یا آپ نے کچھ ایسا دیکھ لیا ہو جس نے آپ کو اداس کردیا ہے ۔ البتہ یہ کیفیت وقتی ہے اور آپ جلد بہتر محسوس کرنے لگیں گے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
ہوسکتا ہے آج کسی دعوت میں، جو کافی پہلے سے طے تھی ، آپ شریک نہ ہو پائیں۔ اس کی وجہ اچانک سے آنے والا کوئی ایسا کام ہوسکتا ہے جس کا فوری مکمل ہونا ضرور ی ہے ۔اگر کوشش کی جائے اور کام سمجھ داری سے نمٹایا جائے تو ممکن ہے آپ فارغ ہو کر دعوت میں شرکت کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون )
کسی ضروری کام کے وقت پر مکمل نہ ہونے سے آپ طبیعت میں اکتاہٹ اور چڑچڑاہٹ محسوس کریں گے ۔کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ آپ اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں لیکن کام اس طرح نہیں ہوپاتا جیسے آپ کو توقع ہوتی ہے ۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنا ضروری ہے ۔ ایک کام کے پیچھے لگے رہنے سے بہتر ہے دوسرے کاموں پر دھیان دیں ۔ آپ سب کام وقت پر کرنے میں کا میاب ہو جائیں گے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )
آپ کی پلان کی ہوئی چھٹیوں کے ملتوی ہونے کا خطرہ ہے ۔ اس سے آپ کو غصہ تو بہت آئے گا لیکن پریشان ہونے سے کوئی فائدہ نہیں ۔ آپ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔اپنے آپ کو ذہنی دبائو سے دور رکھنے کی کوشش کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
اگر آپ کہیں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں تو آج اس کام کے لئے سہی دن نہیں ۔ ممکن ہے وہ کام نہ چلے یا آپ کو فائدہ نہ ہو۔ تھوڑا رکھ جائیں صورتحال کے مزید بہتر ہونے کا انتظار کریں ۔ایک بار آپ کے پاس جو جو آپشنز ہیں ان پر نظر ڈال لیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آج آپ جس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے بات کرنا آپ کے لئے مشکل ہورہا ہے۔ نہ ای میل پہنچ رہی ہے نہ وہ فون ہی اٹھا رہا ہے ۔ کچھ غلط سوچنے کی ضرورت نہیں وہ شخص دوسرے کاموں میں اتنا مصروف ہے کہ اس کو ای میلز چیک کرنے کا وقت نہیں مل پا رہا ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )
کئی دنوں سے مصروف رہنے کی وجہ سے ممکن ہے آج آپ سست اور تھکا ہو ا محسوس کر رہے ہوں۔ ممکن ہو تو آج کاموں سے چھٹی لے کر تھوڑا آرام کرلیں۔ طبیعت کا خیال رکھیں ۔ زیادہ کام کی وجہ سے کمزوری کے ساتھ صحت ہلکی پھلکی خراب ہو سکتی ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ اپنے شریک حیات کے فون کا انتظار کر رہے ہیں لیکن کام کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کی بات نہیں ہو پارہی ۔ ناراض ہونے یا لڑائی کرنے کا فائدہ نہیں اس طرح معاملات بگڑ سکتے ہیں ۔ بلکہ اپنے کاموں میں مصروف رہیں آپ دونوں کو جلد ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کازبردست موقع ملنے والا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )
گھر میں کوئی شخص تھوڑا پریشان ہے ۔ وہ ایسی پریشانی کا شکار ہے جس میں اس کی کوئی غلطی بھی نہیں ہے اس کی مدد کرنے کی کوشش کریں ۔ کچھ نہ ہو سکے تو اس کا دل بہلانے یا اسے محسوس کرانے کی کوشش کریں ۔اس عمل میں آپ کو بھی مزا آئے گا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
ممکن ہے جس فون کال یا ای میل کا آپ انتظار کررہے ہیں وہ آج آجائے ۔ صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہی ہوتا ہے آپ کو اچھی خبر ہی ملے گی ۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آج کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )
جس رقم کا آپ کو انتظار ہے وہ آج بھی نہیں مل پائے گی ۔ اس سے آپ کو غصہ تو بہت آئے گا کیونکہ اس بارے میں آپ کچھ کر نہیں سکتے ہیں ۔ اپنا دھیان کہیں اور لگانے کی کوشش کریں ۔ دیر سے ہی سہی آپ کی رقم آپ کو ضرور مل جائے گی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
خود پر بھروسہ رکھیں ۔ آپ چاہیں او رہمت کریں تو سب کچھ ممکن ہے ۔ نا امیدی کا شکار نہ ہوں۔ اس طرح بنتی بات بھی بگڑ سکتی ہے ۔ تعلیمی میدان میں بہت جلد آپ کو کامیابی حاصل ہونے والی ہے ۔ پڑھنے کے لئے ملک سے باہر سفر بھی متوقع ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...