آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5ستمبر 2017

8,318

 

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

خیال رکھیں کسی دوست کو آپ کی کسی بات سے تکلیف نہ ہو ۔ ہوسکتا ہے آج کسی دعوت میں شرکت کا موقع مل جائے ۔ آج اپنے سماجی روابط مضبوط کرنے کا اچھا دن ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں اور تعلقات بڑھائیں ۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج ممکن ہے آپ کا دن آگے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں گزرے۔ اپنے جذبات کو قابو کرتے ہوئے تمام معاملات طے کیجئے گا ورنہ بنتی بات بگڑ بھی سکتی ہے ۔ کسی دوست سے کسی تحفے کی وصولی ہوسکتی ہے ۔

 

جوزا(21مئی تا21جون )

اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لیں ۔ خود کو نئے نئے کاموں میں آزمائیں۔ کسی نئی جگہ سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آج فیصلہ لیں۔ امید ہے جو فیصلہ آپ لیں گے اسی میں آپ کی کامیابی چھپی ہوگی۔

 

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج آپ کی شخصیت سے کئی لوگ متاثر ہونگے۔ کچھ تو آپ سے مستقل تعلقات بھی استوار کرنا چاہیں گے ۔ کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ کوئی نیا کام شروع کرنے کا اچھا دن ہے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کا موڈ بہت اچھا ہے ۔ اس کا مثبت استعمال کرتے ہوئے ایسے کام کریں جنھیں کرنے کا آپ کا دل چاہ رہا ہے ۔ تخلیقی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ آج جو کام آپ کریں گے اس میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج ممکن ہے ملک سے باہر جانے کا پروگرام بن جائے ۔ ہو سکتا ہے کسی اپنے سے تعلقات کسی حد تک تنائو کا شکار ہو جائیں ۔ لیکن یہ وقتی پیچیدگیاں ہیں جو آہستہ آہستہ خود ہی سلجھ جائیں گی ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج اگر کوئی گھومنے چلنے کی دعوت دے تو اسے رد مت کیجئے گا۔ آپ بے حد خاص لمحات کو مس کردیں گے ۔ اگر کسی بڑے کی کوئی بات بری لگ جائے تونظر انداز کردیجئے گایا انتہائی احترام سے انہیں سہی بات سمجھانے کی کوشش کیجئے گا ۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

ہوسکتا ہے کسی کی کہی ہوئی بات آپ کو تلخ لگے لیکن یہ آپ کی آنے والی زندگی کے لئے کارآمد ثابت ہوگی۔ فیصلہ وہ ہی لیں جو خود کو ٹھیک لگے لیکن سب کے مشورے سننے میں آپ ہی کا فائدہ ہے ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ دوستوں کے ساتھ مل کر آنے والے کل کے لئے منصوبہ بندی کریں ۔ اس طرح آپ بہتر فیصلہ لے پائیں گے ۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج کوئی ایسا شخص مل سکتا ہے جو آپ کو بے حد اچھا لگے۔ اگر دل میں کوئی بات ہو تو آج ضرور کہہ دیجئے گا ۔ اپنی بات کہنے کے ساتھ دوسروں کی رائے بھی جاننے کی کوشش کریں کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سو چتے ہیں ۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج آپ کے پرُ اعتماد لہجے سے آپ کے ساتھی بے حد متاثر ہونگے ۔ اپنے کام سے لوگوں کے دل جیت لیں ۔ کسی قریبی دوست کی وجہ سے کوئی بڑی خوشی حاصل ہوگی ۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

مالی لحاظ سے کچھ مشکلات پیش آسکتے ہیں لیکن یہ وقتی مسائل ہیں ۔ جلد ہی حالات بہتر ہونے لگیں گے۔ اخراجات کو قابو میں رکھئے گا ۔ گھر والوں کو اعتماد میں لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...