عالمی یوم صحت منانے کے فائدے

1,004

۲۰۱۷ کا عالمی یوم صحت۷ اپریل جمعہ کے دن منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو عالمگیر صحت پر متوجہ کرنا ہے۔
عالمی یوم صحت عالمگیر سطح پر تمام بیماریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔جس کے لئےWHOاور دوسری ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے مختلف جگہوں پر پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جس میں اسکول ،کالج اور دوسری عوامی جگہیں شامل ہو تی ہیں۔اپنے قیام سے اب تک WHO نے صحت کے بہت سے مسا ئل پرکام کیا ہے جن میں چکن پوکس،پولیو،اسمال پوکس اور ٹی بی وغیرہ شامل ہیں۔WHO نے دنیا بھر سے بیماریاں ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

عالمی یوم صحت منانے کا طریقہ:

*مکمل نیند لیں۔ صبح جلدی اٹھیں ۔ چہل قدمی یا ورزش کریں ۔
*گھر اور آفس کے مسائل سے کچھ وقت نکال کر کوئی ایسا کام کریں جس سے آپ کو سکون اور خوشی ملتی ہو اور جس سے ذہنی صلاحیت بھی تیز ہو ۔
*اپنا مکمل چیک اپ کرائیں ۔ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول لیول چیک کرائیں۔
*صحت مند طرز زندگی اپنانے کا عہد کریں ۔
*دوسروں کو صحت مند زندگی گرارنے کی طرف راغب کریں ۔

عالمی یوم صحت منانے کے اہم مقاصد:

۔ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات اور احتیاط سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا ۔
۔دوسری پیچیدہ بیماریوں سے تفصیلی آگاہ کرنااور ان سے حفاظت کے طریقے بتانا۔
۔لوگوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے پرآمادہ کرنا۔
۔ان عالمی صحتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرناجو اپنے ملک میں صحت مند ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔بیماریوں سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کی بیماریوں سے حفاظت کرنا۔
۔مسافروں کی تربیت کرنا اور انھیں بتانا کہ وہ سفر کے دوران خود کو بیماریوں سے کس طرح بچا سکتے ہیں۔

عالمی یوم صحت کے موضوعات :

۲۰۱۵ کا موضوع غذا کی حفاظت تھا۔جس کے پانچ اہم کام تھے ۔جن میں
۱۔ صفائی کا خیال رکھنا۔
۲۔کچے اور پکے ہوئے کھا نے کو علیحدہ رکھنا۔
۳۔کھانے کو اچھی طرح پکانا۔
۴۔ کھانے کو مناسب درجہ حرارت میں رکھنا۔
۵۔کھانا بنانے کیلئے صاف پانی اور سامان کا استعمال کرنا
؂؂ ۲۰۱۶ کا موضوع ذیابیطس سے حفاظت ،صحت کو بہتر بنانا تاکہ اچھی صحت کے ساتھ زندگی میں اضافہ ہو۔
اس سال عالمی یوم صحت ۲۰۱۷ کا موضوع ڈپریشن ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...